Long Live Pakistan

Long Live Pakistan Pakistan

یہ باتیں پلے سے باندھ لیں !  سانحہ سکردو ایک دل دہلا دینے والا حادثہ ہے ۔جس میں گجرات کے چار دوست حادثے کا شکار ہونے کے ...
26/05/2025

یہ باتیں پلے سے باندھ لیں !
سانحہ سکردو ایک دل دہلا دینے والا حادثہ ہے ۔جس میں گجرات کے چار دوست حادثے کا شکار ہونے کے بعد ۔۔۔نہ جانے کتنی دیر بعد اور تکلیف سے گزرنے کے بعد موت کا شکار ہوئے ۔۔۔اور پھر سات دن تک ان کے اجسام کھلے آسمان تلے پڑے رہے ۔۔
زندگی کا محافظ رب کریم ہے لیکن حفاظتی اسباب اختیار کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ کبھی بھی دوستوں یا فیملی کے ساتھ سیر کرنے جائیں تو یہ باتیں یاد رکھیں ۔
سب سے پہلے تو ڈرائیونگ !
یاد رکھیں شاہراہ ریشم کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ بھی کہتے ہیں ۔۔جبکہ جگلوٹ سکردو روڈ اس سے بھی بڑا عجوبہ ہے ۔۔ایسے بے پناہ راستے اب شمالی علاقہ جات میں جا بجا بن چکے ہیں ۔۔۔گلگت سے چترال سڑک بن رہی ہے ۔۔شمشال کا ٹریک بذات خود ایک عجوبہ ہے ۔۔استور سڑک کا ابتدائی بیس پچیس کلو میٹر کا حصہ شدید خطرناک ہے ۔۔۔یہاں سڑکیں پہاڑوں کے ساتھ گھومتی ہوئ جاتی ہیں ۔۔سڑک خالی ہے تو گاڑی بھگانے کا جی چاہتا ہے ، تب ساٹھ ستر کی سپیڈ پر چلتی گاڑی کے سامنے یک دم سڑک ختم ہوجاتی ہے ۔۔۔اگر ڈرائیور نے سڑک پر رہنا ہے تو اسے اسی رفتار پر موڑ کاٹنا ہوگا ۔۔۔اور اگر نہ کاٹ سکا تو پھر سینکڑوں فٹ گہری کھائی یا پھر ٹھاٹھیں مارتا دریا اس کا مقدر ہے ۔

مقامی افراد اور ڈرائیور بھی حادثہ کا شکار ہوتے ہیں لیکن بہت کم ۔۔۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے سینکڑوں بار ان راہوں پر سفر کیا ہوتا ہے ۔۔ایک ایک کھڈا اور ایک ایک موڑ ان کی یاداشت میں محفوظ ہوتا ہے ۔۔انہیں معلوم ہوتا ہے کہ کس رفتار پر کس موڑ سے قابو رکھتے ہوے گاڑی موڑی جاسکتی ہے ۔۔۔مقامی افراد جب بھی حادثہ کا شکار ہونگے اس کی پچانوے فیصد وجہ اوور لوڈنگ یا حدرفتار سے زیادتی ہوگی ۔۔۔
اب تمام بڑے شہروں سے گلگت ،استور ،سکردو وغیرہ کے لیے بس ،کوسٹر اور ویگنیں چلتی ہیں ۔۔مطلوبہ مقام پر پہنچ کر مقامی ڈرائیور اور گاڑی کرایہ پر حاصل کریں اور جہاں جی چاہے وہاں جائیں ۔۔۔مقامی ڈرائیور آپ کا محافظ بھی ہوگا اور گائیڈ بھی ۔۔۔اور آپ کو بالکل کہیں بھی یہ پریشانی نہیں ہوگی کہ گاڑی خراب ہوگئ تو کیا ہوگا ۔۔۔یہ نئی گاڑیاں ۔۔۔بیسویں صدی کی دلہن کی طرح اکڑ جائیں تو جلدی مانتی بھی نہیں ہیں ۔۔۔کیونکہ ان کی پوری مشین ایک کمپیوٹر سے منسلک ہوتی ہے اور ان کا مستری بھی شمالی علاقہ میں ہر جگہ نہیں ملتا ۔۔۔اور ایسی صورت میں یا گاڑی لاد کر لے جائیں یا پھر خراب حالت میں چلانے کی کوشش کریں جوکہ سیدھا سیدھا موت سے پنگا لینے والی بات ہے ۔۔۔
اگر جیپ کرایہ پر لینا جیب پر بھاری ہو تو قریباً ہر جگہ سواریوں والی جیپیں چلتی ہیں جو آپ کو معاشی استحکام بھی دیتی ہیں اور مقامی افراد اور ان کی اقدار کو سمجھنے کا موقع بھی ۔۔۔
فیری میڈوز کا ٹریک چیخیں نکلوانے والا ٹریک مشہور ہے ۔۔لیکن حادثات کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے ۔۔۔وجہ صرف یہ ہے کہ وہاں مقامی افراد کے علاؤہ کسی کو گاڑی لیجانے کی اجازت نہیں ۔۔۔بھلے آپ کے پاس V8 انجن کی حامل جدید گاڑی ہی کیوں نہ ہو ۔۔۔گذشتہ دنوں جدید ترین فرانسیسی رافیل جہاز کے خاک نشین ہونے کی وجہ بھی طیارے کی خامی نہیں بلکہ اس کو اڑانے والے پائلٹوں کی نااہلی اور مدمقابل کی قابلیت تھی ۔۔۔یہی اصول یہاں بھی لاگو ہوتا ہے ۔۔جدید گاڑی نہیں بلکہ قابل ڈرائیور ۔۔۔۔اس بات کو تمام حضرات پلے باندھ لیں ۔۔۔کبھی بھی آپ حضرات ایسے ڈرائیور کے ساتھ سفر نہ کریں جو پہلی دوسری یا تیسری بار ان علاقوں کی جانب جارہا ہو۔۔۔جس کے ہمراہ جارہے ہیں اس سے ضرور پوچھیں ۔۔۔
بھائ پہلے کتنی بار گئے ہو ؟
ٹریول کمپنیوں کی اکثریت بھی ناتجربہ کار ڈرائیور بھرتی کرکے کام چلاتی ہے تاکہ کم زیادہ سے زیادہ رقم بٹوری جاسکے ۔۔۔
تو پہلا اصول یہ سمجھ لیں کہ ڈرائیور چاہے آپ خود ہیں یا کوئ اور انتہائ کہنہ مشق ہونا چاہیے ۔۔۔اور اگر کوئ تیس سال سے گاڑی چلا رہا ہے لیکن ان راہوں سے ناآشنا ہے تو اناڑی ہے ۔۔۔
پھر بھی اگر خود گاڑی چلا کر لیجانا ضروری ہے تو جہاں اتنا خرچ ہوتا ہے وہاں جانے سے پہلے گاڑی کے بریک پیڈز ،کلچ پلیٹ ودیگر ضروری پرزہ جات کی جانچ ضرور کروا لی جائے ۔۔
ضروری معلومات لیتے وقت یہ ضرور معلوم کریں کہ وہاں کون سے نیٹ ورک کے سگنل آتے ہیں ۔۔اس کی سم ساتھ ضرور رکھیں ۔۔اور اگر ایسی جگہ جارہے ہیں جہاں صرف ایس کام چلتا ہے تو وہاں ایس کام یا یو فون کی سم استعمال کریں ۔۔۔
اسی طرح آئ فون اور دیگر ایسے مہنگے فون جن میں سم نہیں چلتی ان کے ساتھ بٹن والا نوکیا کو ضرور رکھیں ۔۔۔سگنل کھینچنے کے معاملہ میں آج بھی نوکیا پہلے نمبر پر ہے ۔
گاڑی چلاتے تصاویر بنانا ،گانے لگانا اور پھر من پسند گانے بدلنا ،سٹیک ،سنیپ ،لائیو وڈیو ،ٹک ٹاک ،واٹس ایپ اسٹیٹس ،فیس بک سٹوری ۔۔۔۔۔یہ سب دور حاضر کے وہ خوفناک جن ہیں جو پلک جھپکتے میں ہمیں کسی گہری آندھی کھائ یا کسی ٹھاٹھیں مارتے مچلتے دریا میں دھکیل سکتے ہیں ۔۔۔ان جنات سے ضرور دوستی رکھیں لیکن گاڑی چلانے کے دوران نہیں ۔۔۔
انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کریں ۔۔جہاں آپ کو اندراج کے لیے روکا جائے وہاں رکیں اور مکمل معلومات فراہم کریں ۔۔۔
بارش یا خراب موسم میں فورا کوشش کریں کسی محفوظ جگہ پر رک جائیں ۔۔کوئ بھی ایسی جگہ جو قدرے کشادہ ہو ۔۔یہاڑ کے دامن میں گاڑی کھڑی کرنے سے گریز کریں ۔۔۔
آجکل بہت سی جگہوں پر نیٹ کی سہولت موجود ہوتی ہے ۔۔۔اپنی لائیو لوکیشن اپنے کسی قابل بھروسہ آدمی کے ساتھ ضرور شئیر کریں ۔۔۔یہ بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے ۔۔۔
حادثات کی ایک بڑی وجہ طویل سفر ،تھکاوٹ اور نیند کا مکمل نہ ہونا بھی ہے ۔۔
سوشل میڈیا پر دکھائ جانیوالی دیگر چیزوں کی طرح سیاحت کا بھی صرف ایک پہلو دکھایا جاتا ہے ۔۔۔پہاڑ ،دریا ،جھیلیں ،جنگل ،برف زار ،سرسبز میدانوں میں گھومتے رنگ برنگی تصاویر ۔۔۔اور پھر سوشل میڈیا جو کہ پچاس فیصد دکھاوے اور حقیقت سے دور جعل سازی وملمع کاری کا ایک دلکش مجموعہ ہے اس سے متاثر ہوکر لوگ دھڑا دھڑ سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں ۔۔۔کوشش کریں اپنے قریب ترین مقام کا انتخاب کریں ۔۔۔یقین مانیں ہمارے اردگرد پورے ملک میں بہت خوبصورتی ہے ۔۔۔

ان پہاڑوں پر دل کے قافلے چلا کرتے تھے اور میلوں پیدل چلا کرتے تھے ۔۔۔گاڑیوں کے قافلوں نے جہاں ان کا حسن گہنا دیا ہے وہاں ہمہ وقت سر پر لٹکتی ایک تلوار بھی موجود ہے ۔۔۔نہ جانے کب فون کی گھنٹہ بجے اور کب کیا اطلاع آئے ۔۔۔یا فون ملنا ہی بند ہو جائے ۔۔۔۔

اپنی غلطی کو انتظامیہ اور اداروں کے کھاتے ڈال کر بری الزمہ نہیں ہوا جاسکتا ۔۔۔اداروں میں خامیاں ضرور ہیں ۔۔لیکن ہمیں بھی اپنا احتساب ضرور کرنا ہوگا ۔۔۔

( لوگوں کی کثیر تعداد شمالی علاقوں کا رخ کر رہی ہے ۔۔ سیاحوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اس پوسٹ کو جتنا شئیر کرسکتے ہیں کیجیے ۔۔۔یہ بھی صدقہ جاریہ ہے )

Army Chief General Asim Munir Has Been Promoted To The Post Of Field Marshal
22/05/2025

Army Chief General Asim Munir Has Been Promoted To The Post Of Field Marshal

22/05/2025
Agror in KP - part of our   programme. For the first time, the greening of Pakistan happened on such a massive scale.
26/04/2023

Agror in KP - part of our programme. For the first time, the greening of Pakistan happened on such a massive scale.

کوئٹہ میں ایک ہی خاندان کے دو  بچے صُبح اپنے بستروں پر مُردہ پائے گئے۔ان کی موت کی مُمکنہ وجہ کی تفتیش کے بعد ان کے کھان...
26/04/2023

کوئٹہ میں ایک ہی خاندان کے دو بچے صُبح اپنے بستروں پر مُردہ پائے گئے۔
ان کی موت کی مُمکنہ وجہ کی تفتیش کے بعد ان کے کھانے پینے پر سوال کیا گیا تو بچوں کی ماں نے کہا کہ بچوں نے باہر سے کُچھ نہیں کھایا، لیکن سونے کے وقت انہیں معمول کے مطابق دودھ کا گلاس دیا گیاتھا۔
جب فریج میں رکھے دودھ کے برتن کا مُعائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ 3/4 انچ کا زہریلے سانپ کا بچہ برتن میں نیچے مُردہ پڑا ہوا ہے۔
یہ فریج تک کیسے پُہنچا اور دودھ کے جگ میں گِر گیا؟؟؟
گھر والوں کو یاد آیا کہ وہ سبزی منڈی سے پالک لائے تھے اور پالک کا بنڈل کھولے بغیر فریج میں رکھ دیا تھا۔
مُمکنہ طور پر سانپ کا بچہ اسی بنڈل سے باہر آنے کے بعد دودھ کے جگ میں گِرگیا ہو گا۔
بچوں کی موت کی وجہ واضح ہو گئی مگر خاندان نے اپنے دو بچوں کو کھو دیا۔
لہٰذا ہمیں فریج میں کُچھ بھی رکھتے ہوئے پتیوں والی سبزیاں اور ف*ج میں ڈھانپنے والی چیزوں کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔
اپنے ف*ج کو ہمیشہ صاف رکھیں، کچن میں کوئی بھی کھانا کُھلا نہ چھوڑیں۔
*اس حادثے سے سبق لیں اور اس پیغام کو صِرف پڑھنے تک محدود نہ رکھیں، بلکہ اسے شئیر کرکہ انسانیت کی خدمت میں اپنا بھی چھوٹا سا حِصّہ ڈالیں

ایک سرکاری ہسپتال میں بزرگ شہریوں کو ادویات کی فراہمی کے لیے بنائے گئے کاؤنٹر پر موجود خاتون کلرک ادویات دینے کی بجائے س...
15/03/2023

ایک سرکاری ہسپتال میں بزرگ شہریوں کو ادویات کی فراہمی کے لیے بنائے گئے کاؤنٹر پر موجود خاتون کلرک ادویات دینے کی بجائے سرکاری کمپیوٹر پر گیم کھیل رہی ہیں جبکہ مریضہ گیم ختم ہونے کا انتظار کر رہی ہیں ۔
پیچھے سے کسی نے تصویر کھینچ ڈالی۔
خاتون کلرک کو تسلی ہے کہ کوئی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اس لیے جواب دہی سے بے نیاز ہیں ۔
پھر جب میڈیکل شعبے کو پرائیویٹائز کرنے کی بات ہوتی ہے یا ان کی نوکریوں پہ کھنچائی کی جاتی ہے تو ان کو اپنے حقوق یاد آ جاتے ہیں.
ان جیسے سرکاری ملازم اس ملک کے خزانے پر سب سے بڑا بوجھ ہیں💯

Veteran actor Muhammad Qavi Khan saab has passed away. The actor had worked in over 200 films over the course of his car...
05/03/2023

Veteran actor Muhammad Qavi Khan saab has passed away. The actor had worked in over 200 films over the course of his career, and was awarded "Pride Of Performance" and "Sitara-e-Imtiaz" by the government for his brilliant contributions to the industry.

ایک عہد تمام ہوا ۔ضیا محی الدین اک نابغہ روزگار شخصیتایک بلند پایہ محقق ہدائتکار اور صداکار ۔سنجیدہ تاثرات کے ساتھ مزاح ...
13/02/2023

ایک عہد تمام ہوا ۔
ضیا محی الدین اک نابغہ روزگار شخصیت
ایک بلند پایہ محقق ہدائتکار اور صداکار ۔
سنجیدہ تاثرات کے ساتھ مزاح نگاری کرنے والے کمپیئر ۔
اردو ادب کا ایک اور روشن ستارہ آج غروب ہوا ۔
الله پاک مغفرت فرمائے ۔
13فروری 2023

10/02/2023

مشہور و معروف شاعر و ادیب، امجد اسلام امجد صاحب آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ اردو ادب کے لیے آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد ...
10/02/2023

مشہور و معروف شاعر و ادیب، امجد اسلام امجد صاحب آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ اردو ادب کے لیے آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آپ کے جانے سے اُردو ادب کے اندر ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔

ہماری دُعا ہے کہ اللٰہ تعالیٰ امجد اسلام امجد صاحب کی مغفرت فرمائے اور اُن کے درجات بُلند فرمائے۔ آمین۔

Address

Sharjah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Long Live Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share