SAAD ALI AWAN GORUP

SAAD ALI AWAN GORUP . Sharjah

07/06/2026
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Shoaib Khan Shoaib Khan, QasimAli QasimAli
13/01/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Shoaib Khan Shoaib Khan, QasimAli QasimAli

27/07/2023

*کلیجہ چھیر کے رکھ دیا اس تحریر نے*
ایک بار ضرور پڑھنے کی کوشش کریں ۔

*جب موت آئے گی تو یقین جانیں کہ کچھ بھی کام نہ آئے گا،*

• آپ کے دنیا سے جانے پر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،

• اور اس دنیا کے سب کام کاج جاری رہیں گے،

• آپ کی ذمہ داریاں کوئی اور لے لے گا،

• آپ کا مال وارثوں کی طرف چلا جائے گا،

• اور آپ کو اس مال کا حساب دینا ہوگا،

• موت کے وقت سب سے پہلی چیز جو آپ سے چلی جائے گی وہ نام ہوگا،

• لوگ کہیں گے کہ dead body کہاں ہے؟

• جب وہ جنازہ پڑھنا چاہیں گے تو کہیں گے کہ جنازہ لائیں،

• جب دفن کرنا شروع کریں گے تو کہیں گے کہ میت کو قریب کر دیں،

• آپ کا نام ہرگز نہ لیا جائے گا،

• مال، حسب و نسب، منصب اور اولاد کے دھوکے میں نہ آئیں۔

• یہ دنیا کس قدر زیادہ حقیر ہے اور جس کی طرف ہم جا رہے ہیں وہ کس قدر عظیم ہے،

• آپ پر غم کرنے والوں کی تین اقسام ہوں گی:

*(1)۔* جو لوگ آپ کو سرسری طور پر جانتے ہیں وہ کہیں گے ہائے مسکین! اللہ اس پر رحم کرے۔

*(2)۔* آپ کے دوست چند گھڑیاں یا چند دن غم کریں گے پھر وہ اپنی باتوں اور ہنسی مذاق کی طرف لوٹ جائیں گے۔

*(3)۔* آپ کے گھر کے افراد کا غم گہرا ہوگا، وہ کچھ ہفتے، کچھ مہینے یا ایک سال تک غم کریں گے اور اس کے بعد وہ آپ کو یاداشتوں کی ٹوکری میں ڈال دیں گے،

• لوگوں کے درمیان آپ کی کہانی کا اختتام ہو جائے گا اور آپ کی حقیقی کہانی شروع ہو جائے گی اور وہ آخرت ہے۔

• آپ سے زائل ہوجائے گا آپ کا:
*(1)۔* حسن،
*(2)۔* مال،
*(3)۔* صحت،
*(4)۔* اولاد،
*(5)۔* آپ اپنے مکانوں اور محلات سے دور ہو جائیں گے،
*(6)۔* شوہر بیوی سے اور بیوی شوہر سے جدا ہو جائے گی،

• آپ کے ساتھ صرف آپ کا عمل باقی رہ جائے گا۔

• *یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی قبر اور آخرت کے لیے ابھی سے کیا تیاری کی ہے؟*

• یہ وہ حقیقت ہے جو غور و فکر کی محتاج ہے اس لیے آپ اس کی طرف توجہ کریں:
*(1)۔* فرائض،
*(2)۔* نوافل،
*(3)۔* پوشیدہ صدقہ،
*(4)۔* نیک اعمال،
*(5)۔* تہجد کی نماز،
*(6)۔* اور اچھے اخلاق کی طرف،
• شاید کہ نجات ہو جائے.

آج جسم میں روح ہے موقع ہے اچھائی والے کام کرو اور آگے بھیجو کل جسم ہوگا لیکن روح پرواز کر چکی ہوگی پھر افسوس اور پچھتاوے کے سوا کچھ بھی باقی نہیں رہے گا ابھی بھی وقت ہے توبہ کرلو اور باقی زندگی رب کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے والے کاموں میں گزارو دنیا بھی سنور جائے گی اور آخرت کی نہ ختم ہونے والی زندگی بھی ہمیشہ کے لیے خوشیوں اور راحتوں والی نصیب ہوگی.
"جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہیں تماشہ نہیں ہے"

اہل عرب بابا جی کو بلا رہے ہیں !!پندرہ سال اس نے اجرت پر بکریاں چرائی سالانہ جو کچھ ملتا وہ جمع کرتا رہتا پھر پاسپورٹ بن...
25/04/2023

اہل عرب بابا جی کو بلا رہے ہیں !!
پندرہ سال اس نے اجرت پر بکریاں
چرائی سالانہ جو کچھ ملتا
وہ جمع کرتا رہتا پھر پاسپورٹ بنوایا
میرے رب کا نظام کہ پانچ سال مزید عمرہ کی تیاری نہ ہو سکی اور پاسپورٹ ختم ہو گیا
پھر پاسپورٹ بنوایا
پھر کرونا کی وجہ سے سفر کی پابندیاں لگنے کے بعد یہ سفر نہ کر سکے ۔
پھر تیاری شروع کی تو اپنی جمع پونجی پندرہ بکریاں بیچی اور بغیر کسی گروپ وغیرہ کے
حرمین الشریفین کے مقدس سفر پر
یہ روانہ ھو گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔نہ ہوٹل کا انتظام نہ کھانے کی فکر ،
فکر ایک ہی کہ بس انکے در پر پہنچ جاؤ ۔۔۔۔۔۔۔
بکریاں چرانا انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام والا کام
شکل و صورت صحابہ کرام جیسی بنا کر
جب یہ مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر پہنچے
قربان جاؤں جہاں ملائکہ بھی بڑے ادب سے حاضر ھوتے ھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ مہمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سادہ لباس
پہنے اس در پر آ چکے تھے جہاں سے کوئی محروم نہیں جاتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تبارک وتعالیٰ نے ایک ذریعہ وڈیو کی صورت میں پوری دنیا میں پھیلا دیا ۔۔
کہ یہ انسان ھے یا فرشتہ ۔۔۔۔
پوری دنیا متوجہ ھوئی یہ سوتا کہاں ھے رھتا کہاں ھے آیا کہاں سے ھے ۔۔ ؟؟
کسی کو کچھ معلوم نہیں ۔۔۔۔۔۔۔
مگر کسی کو کیا پتہ یہ اخلاص والا سچا عاشق رسول کیسے بھلا اس در پر بھوکا سو سکتا ھے ۔۔
کیا عرب کیا عجم سب دیوانہ وار چلے آ رہے ہیں خدمت کے لیے ۔۔۔۔
اللہ اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معلوم ھوا یہ نہ فرشتہ ھے نہ خاندان صحابہ کا فرد ۔۔
بلکہ یہ پاکستان کی سر زمین بلوچستان جیسے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والا
ایک چرواہا ھے ۔۔۔۔۔۔۔
جو سچا عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ھے ۔۔۔۔۔۔۔
اللہ اکبر کبیرا ۔۔۔۔۔۔۔۔
جب عشق سچا ھو تو رب العالمین خود انتظام فرماتے ہیں ۔۔۔۔
اب اس بابا جی کو اہل عرب کی جانب سے
حج کے لیے بلوایا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا نصیب ہیں کیا شان ھے ۔۔۔۔۔
یہ صدقہ ھے مدینہ منورہ کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں تو پھر یہی کہتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
ارے آج بلوچستان کا ایک چرواہا بابا شکل و صورت محمد الرسول صلی اللہ علیہ وسلم
جیسی بنا کر انکے عشاق صحابہ کرام کی لسٹ میں اپنا نام لکھوا لیتا ھے ۔۔
دنیا اسکی عزت کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔
دنیا دیکھ کر رشک کرتی ھے ۔۔۔
بتاؤ نہ پھر میرے پیغمبر کے صحابہ کیسے ھوں گئے ۔
انکا مقام و مرتبہ کیا لفظوں میں بیان کرنا ممکن ھے ۔۔؟
نہیں وہ تو صحابہ ہیں ۔۔۔۔
صحابہ کون ہیں ۔۔۔
جنہیں میرے رب نے سرٹیفکیٹ دے دیا
رضی اللّٰـــــهُ تعالیٰ عنہ
میں آپ سے راضی آپ مجھ سے راضی ۔
اور پھر صحابہ کے عشاق نے اپنی جانیں ان پر وار کر کہا۔
اے اصحاب پیغمبر
آپ کا سب کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان
ہمارا سب کچھ آپ پر قربان ۔۔۔۔۔۔
دعا فرمائیں حق تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کی دولت سے مالا مال فرما کر
اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی غلامی نصیب کرے ۔۔۔
آمین یا رب العالمین
خاکپائے غلامان صحابہ
منقول،،،✍️__________________

18/04/2023

Address

Sharjah
00971

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SAAD ALI AWAN GORUP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share