Hidayat ur Rehman

Hidayat ur Rehman 📝 Journalist | Analyst | Columnist | Vlogger | Photographer 📸 Videographer 🎥

14/09/2026

کابل شہر کے درمیان نادر خان پہاڑی کے اوپر بنائی گئی مسجد کا رات کے وقت خوبصورت منظر۔💝

🏔️ واخان — افغانستان کی خاموش وادیواخان افغانستان کے شمال مشرق میں واقع ایک تاریخی اور پُراسرار خطہ ہے، جو پامیر کے بلند...
14/09/2026

🏔️ واخان — افغانستان کی خاموش وادی

واخان افغانستان کے شمال مشرق میں واقع ایک تاریخی اور پُراسرار خطہ ہے، جو پامیر کے بلند پہاڑوں اور قدیم تجارتی راستوں کے درمیان صدیوں سے آباد ہے۔

یہ وہ سرزمین ہے جہاں بلند پہاڑ، شفاف دریا اور وسیع وادیاں افغانستان کی قدرتی خوبصورتی کی ایک منفرد تصویر پیش کرتی ہیں۔

قدیم زمانے میں واخان شاہراہِ ریشم سے جڑے راستوں میں شمار ہوتا تھا، جہاں سے وسطی ایشیا، چین اور افغانستان کے درمیان قافلے گزرتے تھے۔

عنقریب واخان چائنہ کو دنیا سے ملانے کے لئے ایک کوریڈور ہوگا جہاں سے پھر تجارتی قافلے گزرا کریں گے۔

واخان صرف ایک وادی نہیں، افغانستان کی تاریخ، تہذیب اور قدرت کا ایک خوبصورت باب ہے۔ 🏔️

13/09/2026

🔥 لینڈ لاک افغانستان… مگر تجارت کے راستے دنیا تک! 🚆

سمندر سے محروم افغانستان اب ریلوے کارگو کے ذریعے ازبکستان، ترکمانستان، ایران، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، بیلاروس اور ترکیہ سمیت خطے کی بڑی تجارتی منڈیوں سے جڑ رہا ہے۔

حیرتان، آقینہ، تورغنڈی اور خواف–ہرات کے ریلوے راستوں سے لاکھوں ٹن سامان افغانستان آتا اور یہاں سے بیرونی منڈیوں تک پہنچتا ہے۔

چین سے آنے والا کارگو کرغزستان اور ازبکستان سے گزر کر افغانستان پہنچ رہا ہے، جبکہ شمالی راستے افغانستان کو وسطی ایشیا کے وسیع ریلوے نیٹ ورک سے جوڑ رہے ہیں۔

یہ صرف ریل گاڑی نہیں… افغانستان کے بدلتے ہوئے تجارتی نقشے کی تصویر ہے۔

افغان مسلح افواج کے پاس ScanEagle ڈرون۔۔ScanEagle ایک چھوٹا لیکن طویل مدت تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھنے والا بغیر پائلٹ ...
06/09/2026

افغان مسلح افواج کے پاس ScanEagle ڈرون۔۔

ScanEagle ایک چھوٹا لیکن طویل مدت تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھنے والا بغیر پائلٹ طیارہ (ڈرون) نظام ہے، جس کا بنیادی مقصد فضائی نگرانی، جاسوسی اور انٹیلی جنس معلومات جمع کرنا ہے۔

یہ ڈرون جدید کیمروں اور حرارتی سینسرز کے ذریعے دن اور رات دونوں اوقات میں علاقوں کی نگرانی کر سکتا ہے۔ اس کی طویل دورانیے تک پرواز کی صلاحیت اسے کسی مخصوص علاقے پر کئی گھنٹوں تک مسلسل نظر رکھنے اور حاصل ہونے والی معلومات زمینی افواج کے متعلقہ مراکز تک منتقل کرنے کے قابل بناتی ہے۔

افغان مسلح افواج کے زیرِ انتظام ScanEagle ڈرونز کو مختلف نگرانی اور انٹیلی جنس مشنز میں استعمال کیا گیا ہے۔ یہ نظام بالخصوص علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے، نقل و حرکت کی نگرانی اور انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بدخشان میں حالیہ سکیورٹی واقعات کے حوالے سے بھی ان ڈرونز کو علاقے کی فضائی نگرانی اور صورتحال سے متعلق انٹیلی جنس معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

بتاتا چلوں کہ یہ ڈرون امریکہ نے افغانستان کو 2016 میں 117 ملین ڈالر کے معاہدے میں فراہم کئے تھے۔ جو افغان فورسز کے استعمال میں تھے۔ 2021 میں امریکہ کے انخلاء کے بعد یہ ڈرون اب نئی افغان حکومت کے پاس ہیں۔
کچھ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں2021 کے بعد 85 ڈرون وہی رہ گئے۔

ایک اچھی خبر💝افغانستان کی تاریخ میں پہلی بار طب کے شعبے میں فوقِ تخصص (Super Specialization) پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے،...
06/09/2026

ایک اچھی خبر💝
افغانستان کی تاریخ میں پہلی بار طب کے شعبے میں فوقِ تخصص (Super Specialization) پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، جبکہ پولی ٹیکنک یونیورسٹی میں فضائی ریڈار اور بغیر پائلٹ طیاروں (ڈرونز) کے نظام سے متعلق ایک نیا شعبہ بھی قائم کیا گیا ہے۔

یہ اقدامات افغانستان میں تعلیم، طب، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم قدم ہیں۔ 📚🩺✈️
اللہ افغانستان کو مزید ترقیوں کی بلندیوں میں لے جائے۔🤲

06/09/2026

رات ISPR کے پیڈ اکاؤنٹوں نے خبر چلائی کہ ننگرہار میں پاکستانی فضائیہ نے TTP کے ٹھکانوں میں حملے گئے ہیں صبح اٹھ کر پتہ چلا ک وہ تو جنوبی وزیرستان کا علاقہ مزاق پتکئی تھا جہاں ایک غریب کے بکریوں کے باڑے کو دھشتگردوں کا ٹکانا سمجھ کر حملہ کیا جس میں غریب کے 50 کے قریب بکریاں مر گئی۔۔۔

🚨⚡سعودی کمپنی کی افغانستان کے تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی💝سعودی عرب کی «دلتا انٹرنیشنل» کمپنی کے چیف ای...
05/09/2026

🚨⚡سعودی کمپنی کی افغانستان کے تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی💝

سعودی عرب کی «دلتا انٹرنیشنل» کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہِر التقی نے افغانستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے افغانستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے اور اس شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

🚨سابق امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان ڈاکٹر زلمے خلیل زاد نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے اہم ملاقات کی۔ملاقات...
05/09/2026

🚨سابق امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان ڈاکٹر زلمے خلیل زاد نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، اقتصادی مواقع، سرمایہ کاری اور افغانستان و امریکہ کے درمیان سفارتی روابط کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

05/09/2026

چکوال میں افغان مہاجرین سے چھینی گئی 20 دکانوں کو حکومت نے نیلام کردی۔۔
یہ ان افغان مہاجرین کی دکانیں تھی جن کو آج سے پانچ مہینے پہلے گرفتار کر کے رپورٹ کر دیا تھا۔ جو ابھی ویزوں کے انتظار میں تھے کہ کہ ویزے لے کر اپنی دکانوں سے سامان نکالیں گے۔ لیکن حکومت نے شاید سمجھا کہ ان کو بیچ کر ہم ملک کا قرضہ اتار لیں گے۔ ایسا ظلم شاید ہی میں نے کسی مسلمان ملک میں دیکھا ہو۔

Address

Kabul

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hidayat ur Rehman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hidayat ur Rehman:

Shortcuts

Share