Her khabar per Nazar

Her khabar per Nazar Social werker

30/06/2026

چمن کے ایک اہم سیاسی شخصیت جلد ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کا دعوی

نورزئ ہاؤس چمن مرحوم حاجی موسیٰ جان نورزئ قبائلی رہنما مشر حاجی بہاوالدین خان نورزئی کے نواسے حاجی آمین اللہ خان ،قباٸیل...
30/06/2026

نورزئ ہاؤس چمن
مرحوم حاجی موسیٰ جان نورزئ قبائلی رہنما مشر حاجی بہاوالدین خان نورزئی کے نواسے حاجی آمین اللہ خان ،قباٸیلی رہنماء حاجی حضرت خان نورزئ ،اور پٹھان خان کے بتھیجےمرحوم حاجی خلیل احمدکے بیٹے سمیع اللہ ،شفیق اللہ کے شادی خیر و عافیت سےہوگئ دعوت ولیمہ میں نوجوان خادم قاری محمداسلم صاحب ،حکیم خان اچگزئ، قبائلی رہنما حاجی عبدالبصیر نورزئی،حاجی ابراھیم ملیزئ،حاجی خڑآکا قبائلی رہنما مشر حاجی خان نورزئی، حاجی نورشاخان سابق ایس ڈی او جمعہ خان اچکزئی حاجی دادمحمد،حاجی عبدالحکیم،حاجی نادرماما،حاجی محمدنسیم،حاجی فتیح جان ممتاز تاجر حاجی عجب خان نورزئی تاجر ولی خان نورزئی صحافی محمد قسیم اچکزئی ملک نجیب اللہ خان ،اوردیگرعلماءکرام سیاسی رہنماء قبائیلی مشران شریک تھے

میزئی اڈہ قلعہ عبدللہ سے تعلق رکھنے والی میرمن کاکڑ نے اپنی لگن اور صلاحیت سے کامیابی کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔ پہلے طب...
02/05/2026

میزئی اڈہ قلعہ عبدللہ سے تعلق رکھنے والی میرمن کاکڑ نے اپنی لگن اور صلاحیت سے کامیابی کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔ پہلے طب کے میدان میں قدم رکھا اور ڈاکٹر بن کر خدمت کا راستہ چنا، پھر پی سی ایس کا امتحان پاس کیا، اور اب سی ایس ایس جیسے کڑے مرحلے کو بھی عبور کر کے اپنی محنت کا بھرپور ثبوت دیا۔
یہ کامیابی صرف ایک فرد کی نہیں بلکہ ایک سوچ کی جیت ہے وہ سوچ جو خواب دیکھتی بھی ہے اور انہیں حقیقت میں بدلنا بھی جانتی ہے۔ میرمن کاکڑ آج بلوچستان کی نوجوان نسل، خاص طور پر لڑکیوں کے لیے ایک مضبوط مثال بن کر ابھری ہیں کہ راستے مشکل ضرور ہوتے ہیں، مگر ناممکن نہیں۔

02/05/2026

آج عوامی نیشنل پارٹی سٹی تحصیل دفتر میں سٹی صدر گل جانو ، کےساتھ ایڈوکیٹ سمیع اللہ صاب ۔ کونسلر حاجی صابر۔نورمحمد نے شرکت کی۔

خصوصی طور پر آنے والی 17 تاریخ کو منعقد ہونے والے ورکر کنونشن سیٹی تحصیل کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ کنونشن کو ایک تاریخی اور کامیاب پروگرام بنائیں گے۔

آج عوامی نیشنل پارٹی سٹی تحصیل دفتر میں سٹی صدر گل جانو ، کےساتھ ایڈوکیٹ سمیع اللہ صاب ۔ کونسلر حاجی صابر۔نورمحمد   نے ش...
02/05/2026

آج عوامی نیشنل پارٹی سٹی تحصیل دفتر میں سٹی صدر گل جانو ، کےساتھ ایڈوکیٹ سمیع اللہ صاب ۔ کونسلر حاجی صابر۔نورمحمد نے شرکت کی۔

خصوصی طور پر آنے والی 17 تاریخ کو منعقد ہونے والے ورکر کنونشن سیٹی تحصیل کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ کنونشن کو ایک تاریخی اور کامیاب پروگرام بنائیں گے۔

ضلع چمن کے (سوہی کاریز) آج سوہی کاریز چمن میں بلوچستان اسپیشل سپورٹ فنڈ فیز 2 کے تحت پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی ...
02/05/2026

ضلع چمن کے (سوہی کاریز)
آج سوہی کاریز چمن میں بلوچستان اسپیشل سپورٹ فنڈ فیز 2 کے تحت پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے سولر سسٹم ٹیوب ویل کا افتتاح کیا گیا۔ اس اہم منصوبے کی تکمیل پر علاقے کے بزرگوں اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کیونکہ یہ اقدام نہ صرف پانی کی فراہمی کو بہتر بنائے گا بلکہ علاقے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
اہلیانِ سوہی کاریز نے پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس دور دراز اور پسماندہ علاقے کو ترجیح دی۔ مقامی کمیٹی اور عوام کی جانب سے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ سوہی کاریز کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا باعثِ فخر ہے۔
مزید برآں، 3 ملین روپے کی لاگت سے بوائز سکول کے ریپیرنگ کا منصوبہ بھی علاقے کے لیے انتہائی خوش آئند خبر ہے، جس پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ یہ اقدام تعلیم کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
ہم اہلیانِ سوہی کاریز اور کمیٹی کی جانب سے حکومت بلوچستان، خصوصاً پاک فوج اور تمام متعلقہ اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم سب متحد ہیں اور متحد رہیں گے۔

چمن کے معروف تاجر  اور صحافی حاجی مطیع اللہ اچکزئی  کے بھائی حاجی شاہ خالد اچکزئی کوئٹہ میں ایک ٹریفک میں شدید زخمی ہوا ...
04/04/2026

چمن کے معروف تاجر اور صحافی حاجی مطیع اللہ اچکزئی کے بھائی حاجی شاہ خالد اچکزئی کوئٹہ میں ایک ٹریفک میں شدید زخمی ہوا حادثے کے بعد کوئٹہ کہ آریا ہسپتال میں آپریشن کے بعد اس وقت ICU میں زیرِ علاج ہیں۔
تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ حاجی شاہ خالد کے ہوش میں آنے کیلئے خصوصی دعا کرے اور ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کریں۔
الله تبارک و تعالى تہ د ټولو مومِنانو او مومِناتو په شمول صحت کامِله او عاجِله ورپه برخه کړي امين ثم امين يارب العالمين 🤲

04/04/2026

کوئٹہ /ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی وزیر اعلیٰ کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو فیصلے پر سختی سے عمل درآمد

چمن، 4 اپریل 2026:*ایڈیشنل کمشنر چمن فدا بلوچ نے آج شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے پیٹرول کی ...
04/04/2026

چمن، 4 اپریل 2026:
*ایڈیشنل کمشنر چمن فدا بلوچ نے آج شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے پیٹرول کی دستیابی، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔*

دورے کے دوران انہوں نے مختلف پمپس پر جا کر خود صورتحال کا معائنہ کیا اور عملے سے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول صرف سرکاری نرخوں پر ہی فروخت کیا جائے اور کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایڈیشنل کمشنر فدا بلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے پمپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

CHAMAN PRESS CLUB. چمن پریس کلب ۔چمن پریس کلب میں گھوڑا گاڑی مالکان  نے لغڑی اتحاد مشر عزیز ماما کی قیادت میں  چمن پریس ...
04/04/2026

CHAMAN PRESS CLUB.

چمن پریس کلب ۔

چمن پریس کلب میں گھوڑا گاڑی مالکان نے لغڑی اتحاد مشر عزیز ماما کی قیادت میں چمن پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے مسائل بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے بابِ دوستی گیٹ پر ان کا روزگار بند کیا گیا ہے، جس کے باعث وہ شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں انکے مطابق ایک گھوڑا گاڑی تقریباً تیس لاکھ روپے میں خریدا گیا ہے، جبکہ اس کے لیے گھاس چارہ اور بھوسہ اور دیگر اخراجات کا بوجھ بھی مسلسل بڑھ رہا ہے، لیکن آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں رہا جبکہ غریب محنت کشوں کے لیے روزگار کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں گھوڑا مالکان نے سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور بابِ دوستی گیٹ پر ان کا روزگار بحال کیا جائے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کا گزر بسر کر سکیں اگر ان کے مسائل حل نہیں کیے گئے تو وہ سخت احتجاج کرنے پر مجبور ھوں گے۔

Address

Kandahar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Her khabar per Nazar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share