یارِ من

یارِ من ‏اَلۡفِراقُ اَشَدُّ مِنَ الۡمَوتِ
جُدائی موت سے زیادہ سخت ہے.!! please like comment & sher

20/07/2025

جيون جي ھيڏي وڏي جھان ۾ ھاڻ حسين خوابن تي بندش لڳي چڪي آھي،
حياتي حيرت ۾ آھي دردن جا سفر اڻ کٽ ٿي چڪا آھن محبت موھن جي آثارن جيان زبون حال آھي

15/07/2025

ایک ہم ہیں کہ لیا اپنی ہی صورت کو بگاڑ
ایک وہ ہیں جنہیں تصویر بنانی آتی ہے

08/07/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

08/07/2025

اچھاتوں مر ونجیں یعنی میں مر ونجاں
یار بولن توں پہلے سوچیندا تاں کر۔

07/07/2025

کیا ضروری ہے کہ ہم فون پہ باتیں بھی کریں
کیا ضروری ہے کہ ہر لفظ مہکنے بھی لگے
کیا ضروری ہے کہ ہر زخم سے خوشبو آئے
کیا ضروری ہے وفادار رہیں ہم دونوں
کیا ضروری ہے دوا ساری اثر کر جائے
کیا ضروری ہے کہ ہر خواب ہم اچھا دیکھیں
کیا ضروری ہے کہ جو چاہیں وہی ہو جائے
کیا ضروری ہے کہ موسم ہو ہمارا ساتھی
کیا ضروری ہے سفر میں کہیں سایہ بھی ملے
کیا ضروری ہے تبسم یوں ہی موجود رہے
کیا ضروری ہے ہر اک راہ میں جگنو چمکیں
کیا ضروری ہے کہ اشکوں کو روانی بھی ملے
کیا ضروری ہے کہ ملنا ہی مقدر ٹھہرے
کیا ضروری ہے کہ ہر روز ملیں ہم دونوں
ہم جہاں گاؤں بسائیں وہاں اک جھیل بھی ہو
کیا ضروری ہے محبت تیری تکمیل بھی ہو

03/07/2025

میرے جینے کا سبب ہے تری وعدہ شکنی
تُو جو آتا تو خوشی سے مجھے مر جانا تھا

نازؔ خیالوی

07/05/2025

وہاں پہ اب بھی ستارے طواف کرتے ہیں
وہ جس مکان میں جِس بھی گلی میں رہتا تھا

23/03/2025

نکلتے جائیں بدن سے، اسے جگہ دیئے جائیں
وہ چاہتا ہے کہ بس وہ ہو، ہم ہٹا دیئے جائیں

کسی کی نیند ہمیں دستیاب ہو اک شب
ہمارے خواب کسی اور کو دکھا دیئے جائیں

تو کہہ رہا ہے ، جو پوچھے ترا پتہ، دے دیں
ہم اتنی بھیڑ میں کس کس کو راستہ دیئے جائیں

رئیس بیٹھے ہیں مرضی سے اس کی راہ میں یوں
فقیر جیسے کہیں ڈانٹ کر بٹھا دیئے جائیں

یہ دل بھڑکتا زیادہ ہے، کم دھڑکتا ہے
تو سانس روک نہ لیں؟ کیوں اسے ہوا دیئے جائیں؟

ہمارے گال کچھ ایسے سفیدی مائل ہیں
کہ جیسے کپڑوں کے، دھو دھو کے، رنگ اڑا دیئے جائیں

سڑک کنارے کھڑے گھورتے ہیں لوگوں کو
یہ پیڑ کیوں نہ کسی کام پر لگا دیئے جائیں

اٹھا کے بند کیے جائیں، کھل کے سوچتے لوگ
جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ سب سلا دیئے جائیں

مجھ ایسے رائگاں اجسام ڈھائے جائیں عمیر
اور ان کی خاک ملا کر دیے بنا دیئے جائیں

عمیر نجمی

20/03/2025

دستک کی تو ہر اِک کو اجازت ھے لیکن
کُھلتا نہیں ہر اِک پہ درِ یار ، خبردار

اس دیس میں محبوب کا فرمان ھے قانون
ھے جُرم یہاں حُجت و تکرار ، خبردار

لازم نہیں اُس دل پہ راہِ عشق میں سجدہ
جس دل کو وضو ھے ابھی درکار ، خبردار

ھے عشق کے روزے میں فقط لذتِ سحری
تا عمر نہیں صورتِ افطار ، خبردار

وہ حُسن مجسم ھے ،حجابوں میں نہاں ھے
اسرار ھے ، اسرار ھے ، اسرار ، خبردار..!

بیدم شاہ وارثیؒ

12/03/2025

Dirección

San Francisco Solano

Teléfono

+923123334573

Página web

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando یارِ من publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Contacto La Empresa

Enviar un mensaje a یارِ من:

Compartir