
12/09/2025
🚨 عوامی تحفظ کی فوری ضرورت 🚨
دوآبہ سول ہسپتال میں پاگل کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں ہے۔
عدالت کے حکم کے مطابق اوارہ کتوں کو مارا نہیں جائے گا۔اس کی ذمہ داری لائیو اسٹاک کے حوالے کر دی گئی ہے تاکہ ان کا علاج ہو سکے۔ مگر افسوس! نہ تو لائیو اسٹاک اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے اور نہ ہی متاثرہ مریضوں کے لیے علاج کی سہولت میسر ہے۔
📍 اس صورتحال کا نقصان صرف اور صرف عوام کو ہو رہا ہے۔
ہم ہسپتال کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ دوآبہ سول ہسپتال میں فوری طور پر پاگل کتے کے کاٹنے کی ویکسین فراہم کی جائے تاکہ کسی کی قیمتی جان ضائع نہ ہو۔
🙏 عوامی جانوں کا تحفظ حکومت اور اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔