CX Abbasi

CX Abbasi سی ایکس عباسی

30/07/2025

سبق آموز کہاوت
عہد فاونڈیشن، کے زیر اہتمام مفت کمپیوٹر کورسز پروگرام
کےآغاز کے موقع پر

29/07/2025

جنوبی کلنجر کی سڑک پر پھسلن کا مستقل مسئلہ حل کر دیا گیا – عوامی خدمت کا ایک اور قدم۔ الحمدللہ
جنوبی کلنجر، جامع مسجد غلام علی کے قریب واقع سڑک کا ٹکڑا کافی عرصے سے مسلسل بارش اور بہتے ہوئے پانی کی وجہ سے نہایت پھسلن کا شکار تھا۔ خاص طور پر پیدل چلنے والوں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے یہ راستہ حادثات کا باعث بن رہا تھا۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ماضی میں کئی لوگ یہاں گر چکے تھے۔

الحمدللہ، اب اس 200 فٹ کے راستے پر اضافی کنکریٹ ڈال کر اس مسئلے کا مستقل حل نکالا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو پھسلنے سے بچانا اور ایک محفوظ راستہ فراہم کرنا تھا۔ یہ کام عوام کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے سرانجام دیا گیا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہماری اس چھوٹی سی کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں مزید خدمت خلق کے مواقع عطا فرمائے۔ آمین۔

26/07/2025

قاضی محمد اویس قرنی
ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ومداح صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین
گاؤں جم، یونین کونسل کالنجر ہری پور جو کہ صوبائی لیول پر نعت خوانی مقابلہ میں اول پوزیشن لے چکے ہیں۔

الحمدللہ! 24 جولائی 2025 کو ہمارے والد گرامی، جناب محمد جعفر مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی و دعائیہ محفل نہایت پرامن، پرخلوص اور روحانیت سے بھرپور رہی۔ اس مبارک محفل میں مختلف علاقائی، سماجی، سیاسی شخصیات اور تمام مکاتبِ فکر کے افراد نے شرکت فرما کر ہمارے دلوں کو تقویت بخشی اور والد گرامی کی دینی و اخلاقی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ہمارے والد گرامی کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور اس محفل میں شرکت کرنے والے تمام احباب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین۔
جزاکم اللہ خیراً

25/07/2025

تعزیتی پیغام و شکریہ نامہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمدللہ! 24 جولائی 2025 کو ہمارے والد گرامی، جناب محمد جعفر مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی و دعائیہ محفل نہایت پرامن، پرخلوص اور روحانیت سے بھرپور رہی۔ اس مبارک محفل میں مختلف علاقائی، سماجی، سیاسی شخصیات اور تمام مکاتبِ فکر کے افراد نے شرکت فرما کر ہمارے دلوں کو تقویت بخشی اور والد گرامی کی دینی و اخلاقی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
خصوصی طور پر قاری محمد زبیر خان صاحب نے جس اخلاص و محبت سے مرحوم کی سیرت پر روشنی ڈالی اور دعائے مغفرت فرمائی، وہ لمحہ ہمیشہ دل میں محفوظ رہے گا۔
ہم دل کی گہرائیوں سے تمام شرکائے محفل، معزز مہمانوں اور مقامی افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی شرکت سے نہ صرف ہمارے دکھ میں شریک ہو کر ہمیں سہارا دیا بلکہ اس دینی محفل کو بابرکت بنایا۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ہمارے والد گرامی کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور اس محفل میں شرکت کرنے والے تمام احباب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین۔
جزاکم اللہ خیراً

25/07/2025

24 جولائی 2025 کو والد گرامی محمد جعفر مرحوم کے تعزیتی پروگرام/دعائیہ محفل میں صوبائی نعت مقابلہ جیتنے والے قاضی محمد اویس قرنی کی جانب سے پیش کیا گیا کلام۔
قاضی محمد اویس قرنی یونین کونسل کالنجر کے گاؤں جم سے تعلق رکھتے ہیں، یہ حال مقیم غازی کوٹ ٹاؤن شپ ، مانسہرہ ہیں۔ ان کے والد کا نام قاضی محمد بشیر ہے. اللہ پاک قبول فرمائیں

20/07/2025

اللہ تعالیٰ نے زمین کو انسان کے لیے ایک نعمت بنایا اور اس میں ہر طرح کی چیزیں پیدا فرمائیں تاکہ وہ فائدہ اٹھا سکے۔ ان نعمتوں میں درخت ایک نہایت عظیم نعمت ہیں، جو نہ صرف آکسیجن پیدا کرتے ہیں بلکہ سایہ، پھل، خوبصورتی اور ماحولیاتی توازن بھی قائم رکھتے ہیں۔

والد صاحب محمد جعفر مرحوم کے ایصال ِ ثواب کے لئے شاہراہ تناول چھپر روڈ پر تربیلا جھیل کے کنارے شجر کاری کی گئی ، یہ تمام سایہ دار درخت ہیں جن سےعوام الناس کو سایہ دار درخت بھی میسر ہوں اور سڑک کی مظبوطی بھی قائم رہے۔اس شجر کاری میں درجنوں ساتھیوں نے شرکت کی، اپنے حصے کے پودے لگائے ۔ میں تمام شرکت کرنے والے ساتھیوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس مہم میں ہمارا ساتھ دیا۔

ہماری یہ مہم، صرف درخت لگانے تک محدود نہیں—یہ ایک عہد ہے، ماحول کی حفاظت اور آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز پاکستان کی طرف ایک قدم۔ صوابی میرا، کالنجر، چھجکہ، ڈنہ ڈوگا جم، مراد پور، اور سید پور جیسے مقامات پر ہمارے ساتھیوں نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر اس مہم کو حقیقت کا روپ دیا۔
اس شجرکاری کے دوران کئی ساتھیوں نے مزید شجرکاری کے لئے حوصلہ افضائی کی اور اگلے فیز کے لئے پودے عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ان شاء اللہ ہم اس مون سون کے موسم میں مزید پودے لگا کر اپنا فرض ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ہماری کوشش کو قبول فرمائے، اور تمام ساتھیوں کو اس نیکی کا اجر عطا کرے۔ امین

#تناول

12/07/2025

شجر کاری مہم 2025

09/07/2025

خدمت خلق کی روشن مثال:
ایک مجذوب، ایک جنگل، اور ایک خالص نیت
سال 2002 میں، ایک مشن شروع ہوا جس کا مقصد نہ صرف ماحول کی بہتری تھا بلکہ انسانیت کی خدمت بھی۔ ہری پور کے نڑتوپہ علاقے میں جھاڑی دار جنگل کی بحالی کے لیے ایک وژن تیار کیا گیا، جس میں محکمہ جنگلات، ایک غیر سرکاری تنظیم، اور مقامی کمیونٹی نے باہمی اشتراک کیا۔
سفر کی شروعات: ایک مجذوب کی حیرت انگیز پیشن گوئی
صبحِ سویرے پشاور کی طرف روانگی، نماز کے بعد ایک مجذوب سے ملاقات نے سارا منظر بدل دیا۔ وہ مجذوب، جو نام بتانے پر بچپن کی ایک مخصوص بات دہراتا ہے، گویا وقت کے پردے چاک ہو گئے ہوں۔ اس نے نہ صرف نیت کی تائید کی بلکہ دعا، ناشتہ اور دودھ کی بات کر کے محبت بھرا استقبال کیا۔
اداراتی دروازے کھلے: نیت کی طاقت
چیف کنزرویٹر سے ملاقات ایسے ہوئی جیسے قدرت نے راستے ہموار کر دیے ہوں اور جنگل کی بحالی کے لیے محکمانہ منظوری، تعاون فوراً دے دی گئی۔ ایم او یو پر دستخط اور دفتر کی منتقلی گویا خواب کی رفتار سے مکمل ہوئی۔
کمیونٹی کا اتحاد: نو گزی بابا کا عرس اور بیجوں کی دعا
نڑتوپہ کے مقامی لوگوں کو شامل کرنے کے لیے روایتی رنگ میں بیج چھانٹنے کی ترغیب دی گئی۔ نو گزی بابا کے عرس کا انعقاد نہ صرف روحانی طور پر اثر انگیز تھا بلکہ سماجی طور پر مربوط کرنے کا ذریعہ بھی بنا۔ مقامی رہنما "کاکا صاحب" کی خدمات اس میں کلیدی ثابت ہوئیں۔
نتیجہ: نیک نیتی کی فتح
یہ پوری کہانی اس امر کی گواہی دیتی ہے کہ جب مقصد صاف ہو، نیت خالص ہو، اور دل خدمت سے لبریز ہو تو قدرت، انسان اور ادارے سب مل کر راستے کھولتے ہیں۔ والد صاحب کا یہ عمل نہ صرف جنگلات کی بحالی تھی بلکہ ایک روحانی سفر بھی، جو لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔

02/07/2025

نواسہ رسولﷺ؛جگر گوشہ بتول سیدنا حضرت حسینؓ کا مقام و مرتبہ اور صحابہ کرام ؓو اہل بیت عظام کی آپس میں محبتیں ۔

مولانا قاری محمد زبیر

Address

Geelong, VIC

Telephone

03110190137

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CX Abbasi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share