Lehr-e-Adab Sahiwal

Lehr-e-Adab Sahiwal Weekly Lehr-e-Adab Sahiwal

ساہیوال: ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے کہاہے کہ قوموں کی پہچان ان کی تہذیب و تمدن، ثقافت اور اقدار سے...
01/08/2022

ساہیوال: ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے کہاہے کہ قوموں کی پہچان ان کی تہذیب و تمدن، ثقافت اور اقدار سے ہوتی ہے۔ ہماری نوجوان نسل کو اپنی تہذیب اور اپنی روایات کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔پروفیسرعبدالمجید کی کتاب بطور خاص موجود ہ دور میں نوجوان نسل کی رہنمائی کیلئے اہم کرداراداکریگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترمیں سابق ڈائریکٹرکالجز پروفیسرعبدالمجید سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر پروفیسرعبدالمجید نے ڈاکٹر ریاض ہمدانی کو ہڑپہ تہذیب پرلکھی گئی تحقیقی کتاب پیش کی۔ انہوں نے پروفیسرعبدالمجید کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہڑپہ سے ہماری آشنائی کا سلسلہ بہت پرانا ہے بلکہ اگر کہا جائے کہ یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں.... تو درست ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کوہڑپہ کی تہذیب سمجھنے کیلئے پروفیسرعبدالمجید کی کتاب کامطالبہ ضرورکرناچاہیے۔

ساہیوال: سوسائٹی آف آپس اینڈ گائنی پاکستان کی صدر پروفیسر ڈاکٹر عزیز النساء عباسی نے کہا ہے کہ زچگی کے دوران خواتین کو م...
31/07/2022

ساہیوال: سوسائٹی آف آپس اینڈ گائنی پاکستان کی صدر پروفیسر ڈاکٹر عزیز النساء عباسی نے کہا ہے کہ زچگی کے دوران خواتین کو مناسب خوراک کے ساتھ اضافی وٹامنز کی فراہمی انتہائی ضروری ہے تاکہ زچہ و بچہ کی جان کا تحفظ کیا جا سکے۔صحت مند ماں کے بغیر صحتمند بچے کی پیدائش ناممکن ہے اس لئے خواتین کی صحت پر سب سے زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔انہوں نے یہ بات سوسائٹی آف آپس اینڈ گائنی پاکستان کے ساہیوال چیپٹر کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ضلع ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر،وہاڑی اور خانیوال سے تعلق رکھنے والی گائناکالوجیٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹرعزیز النساء عباسی نے سوسائٹی کے ساہیوال چیٹر کی نومنتخب چیئرمین اور ساہیوال میڈیکل کالج کے شعبہ گائنی کی سربراه ڈاکٹر صفیہ اظہار، وائس چیئرمین ڈاکٹر زریں امجد،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حنا الیاس اور انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر سعیدہ بانو سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صفیہ اظہار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سوسائٹی خواتین کی عمومی صحت کے ساتھ ساتھ انہیں گائنی کی پچیدگیوں سے بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی اور اس سلسلے میں ممبران لیڈی ڈاکٹرز کی تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کرائی جائیں گی تاکہ انہیں اس شعبے میں ہونے والی جدید ریسرچ سے آگاہ رکھا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ دوران زچکی حاملہ خواتین کی صحت کا تحفظ نہ صرف خواتین کی شرع اموات کم کرنے میں مدد دے گا بلکہ اس سے نوزائیدہ بچوں کو بہت سی بیماریوں سے بھی بچایا جا سکے گا۔ تقریب میں ڈاکٹر صائمہ عزیز،ڈاکٹر حافظ محمد امجد،ڈاکٹراحمد ذیشان جمیل،ڈاکٹررئیس عباس لیل،ڈاکٹر اختر محبوب،ڈاکٹر محمد وسیم،ڈاکٹررفیع عباس،ڈاکٹرمحمد سلیم،ڈاکٹرعامر دیوان اور ڈاکٹرعبدالغفارنے بھی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر صفیہ اظہار نے ڈاکٹرعزیز النساء عباسی اور ڈاکٹر صائمہ عزیز کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویثزن سلوت سعید نے رات گئے شہر سے نکلنے والے ذوالجناح کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔آر پی ا...
31/07/2022

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویثزن سلوت سعید نے رات گئے شہر سے نکلنے والے ذوالجناح کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔آر پی او طیب حفیظ چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر سلوت سعید نے ہدایت کی کہ عزا داروں کی سہولت کے لئے میونسپل کارپوریشن بہترین انتظامات کرے۔انہوں نے امام بارگاہ قصر بتول سے ماہی شاہ قبرستان تک سڑکوں کا پیچ ورک جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ جلوس کی مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں اور روٹ کے تمام راستے پر سٹریٹ لائٹس مکمل فعال ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کی صورت میں فوری نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں کارپوریشن کا عملہ ہمہ وقت چوکس رہے۔

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی خصوصی ہدایت پر اشیاءصرف کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضلع بھ...
31/07/2022

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی خصوصی ہدایت پر اشیاءصرف کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں 28سٹورز پر ”ڈی سی کاﺅنٹرز“ بھی قائم ہیں جہاں دالوں سمیت ضروری اشیاءمعیار کے ساتھ دستیاب ہیں -تحصیل ساہیوال میں ان ڈی سی کاﺅنٹرز کی تعداد21ہے جو شاپنگ کلب گرلز کالج روڈ ،سٹی مارٹ گرلز کالج روڈ ،نیاگرا سپر سٹور کالج چوک ،مدنی بیکرز عارف والا پل ،شرکہ سراجیہ مارٹ گرلز کالج روڈ ،حسین شاپنگ مال جھال روڈ ،بسٹو مارٹ مڈھالی روڈ ،شاپنگ کلب اذان ہائٹس ،رفیق اینڈ سنز مین مارکیٹ فرید ٹاﺅن ،سیون ڈے کیشن اینڈ کیری کالج چوک ،سردار ڈسکاﺅنٹ سٹور مسجد مہاجرین ،ایس ایس میگا مارٹ کالج چوک ،یو ایس اے مارٹ غلہ منڈی ،المکہ مارٹ لاہور روڈ ،زیڈ الیون مارٹ کوٹ خادم علی ،کے ایس مارٹ مڈھالی روڈ ،زرام حارث جہاز گراﺅنڈ ،رائز اینڈ شائن عیسی نگری ،سردار مارٹ مزدور پلی ،ماشا اللہ کریانہ سٹور صدر بازار کمیر اورظہیر کریانہ سٹور نائی والا روڈ ہڑپہ میں قائم ہیں۔ اسی طرح تحصیل چیچہ وطنی میں قائم 7 ڈی سی کاﺅنٹرز سوپر ڈوپر مارٹ فاروق شہید چوک ،اربن مارٹ کمبوہ چوک ،شویو سٹی بورے والا روڈ ،اجوا مارٹ اوکانوالہ روڈ ،شان سپر سٹور ملک مارکیٹ ،عارف کریانہ سٹور کسووال اور مدینہ سپر سٹور اڈا اقبال نگر پر عوام کو سرکاری نرخوں پر خرید کی سہولت فراہم کر رہے ہیں -

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید کی ذاتی دلچسپی سے دریائے راوی کے کٹاؤ سے ساہیوال فیصل آباد روڈ کو دریا برد ہونے س...
31/07/2022

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید کی ذاتی دلچسپی سے دریائے راوی کے کٹاؤ سے ساہیوال فیصل آباد روڈ کو دریا برد ہونے سے بچا لیا گیا ہے اور اب حفاظتی دیوار کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ ایس ای ہائی وے سرکل ساہیوال اشفاق حسین نے قطب شہانہ پل پر جاری کام کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 36ٹرک پتھر سائٹ پر پہنچ چکا ہے جس سے فوری ضرورت کی ایک حفاظتی دیوار مکمل کر لی گئی ہے جبکہ دوسری پر کام تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ ایریگیشن کی تکنیکی معاونت سے ان دیواروں کی تعمیر کی جا رہی ہے تاکہ دریائے راوی کے کٹاؤ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ ایریگیشن نے سڑک کو مستقل طور پر محفوظ بنانے کیلئے 16،16فٹ کی 4حفاظتی دیواریں تعمیر کرنے کی تجویز دی ہے جن میں ایک مکمل ہو چکی ہے جبکہ دوسری دیوار پر کام جاری ہے۔ جس کیلئے مزید 20ٹرک پتھر سائٹ پر پہنچ رہا ہے جسکے بعد تیسری اور چوتھی دیوار بھی تعمیر کی جائے گی۔

ساہیوال: محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنا اور تمام مذاہب کے ماننے والوں میں بھائی چارے کا فروغ مذہبی رہن...
30/07/2022

ساہیوال: محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنا اور تمام مذاہب کے ماننے والوں میں بھائی چارے کا فروغ مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے جس میں تمام شعبہ ہائے حیات کے افراد کو اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ بات بین المذاہب ہم آہنگی کی ضلعی کمیٹی کے اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہی جو اے ڈی سی فنانس یاسر فرید کی صدارت میں منٹگمری ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جنرل نعمان افضل، اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو، چیف آفیسر ضلع کونسل شہزاد اقبال قریشی اور کارپوریشن کے میونسپل آفیسر سروسز اسد خان بابر سمیت علماء کرام سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، قاری بشیر احمد، قاری عبدالباسط اور مسیحی مذہبی رہنماؤں ابراھام عظیم ڈینیئل، ایلڈر دلبر جانی، شماز نذر، فادر ندیم جوزف اور ظہیرہ وقاص نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے ساہیوال میں دونوں مذاہب کے درمیان مثالی مذہبی ہم آہنگی کو دوسروں کیلئے مشعل راہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس ہم آہنگی اور بھائی چارے کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ انہوں نے امن کی کوششوں میں نوجوان طبقے کو شامل کرنے اور اس سلسلہ میں کالجز اور یونیورسٹیوں میں امن سیمینار اور امن واک کرانے کی بھی تجویز دی۔ مقررین نے مذہبی اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر کڑی نظر رکھنے کی تجویز دی تاکہ سماج دشمن عناصر اپنے مفہوم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ اجلاس میں مسیحی رہنماؤں نے برادری کو درپیش مختلف مسائل کی بھی نشاندہی کی۔

ساہیوال: ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن محکمہ لائیوسٹاک ڈاکٹر احتشام خان کا ساہیوال ڈویژن کا دورہ، محکمے کے سپر وائزری افسران ک...
30/07/2022

ساہیوال: ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن محکمہ لائیوسٹاک ڈاکٹر احتشام خان کا ساہیوال ڈویژن کا دورہ، محکمے کے سپر وائزری افسران کے ساتھ لمپی اسکن بیماری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں تینوں اضلاع کے ایڈیشنل ڈائیریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں لمپی سکن بیماری کی موجودہ صورتحال کو زیر بحث لایا گیا اور تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز نے لمپی سکن بیماری سے متاثرہ جانوروں کی تعداد اور اموات اور ویکسین کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن نے تمام فیلڈ افسران کو سروس ڈیلیوری بہتر بنانے اور فارمرز کو تمام ممکن سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ لائیو اسٹاک کا عملہ لمپی سکن بیماری سے متاثرہ جانوروں کے علاج معالجہ میں مویشی پال حضرات کی رہنمائی کریں اور جانوروں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔بعد ازاں انہوں نے چک نمبر 55/5L اور 64/4R کے فیلڈ ہسپتالوں کا دورہ کیا اور مختلف مویشی ہال حضرات سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ جانوروں کا معائنہ کیا اور عملے کو ضروری ہدایات دیں۔

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن سلو ت سعید نے کہا ہے کہ امام حسین ؓکی عظیم قربانی اسلام کی سربلندی اور حق بات پر ڈٹ جانے کا...
30/07/2022

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن سلو ت سعید نے کہا ہے کہ امام حسین ؓکی عظیم قربانی اسلام کی سربلندی اور حق بات پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے جس کیلئے امت میں اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا کلیدی کردار ہے۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے درمیان باہمی عزت و احترام معاشرے میں مذہبی رواداری کے فروغ میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے جنہوں نے ہمیشہ قوم کی رہنمائی کی۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں ڈویژنل امن کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں جس میں آرپی او طیب حفیظ چیمہ اور ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر سمیت ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ انہوں نے مجالس عزا اور ذوالجناح کے جلوسوں کے منتظمین پر زور دیا کہ وہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں اور کسی کو بھی طے شدہ طریقہ کار سے انحراف کی اجازت نہ دیں۔ آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ شرپسندوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تفرقہ قوموں کو تباہ کر دیتا ہے جبکہ باہمی اتحاد میں ہی امت کی فلاح ہے اس لئے ہر شخص اتحاد اور رواداری کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ڈویژنل امن کمیٹی سے علماء کرام نے بھی خطاب کیا اور محرم الحرام کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ضلع ساہیوال کی نمائندگی کرتے ہوئے مولانا محمد حسن معصومی نے کہا کہ دوسرے علاقوں سے آ نے والے ذاکرین اور واعظین کو واضح ہدایات دی جا چکی ہیں کہ وہ کوئی ایسا فقرہ ادا نہ کریں جو نفاق کا سبب بنے۔ قاری بشیر احمد نے کہا کہ اختلاف امت میں شر کا باعث نہیں بلکہ خیر کا باعث ہے کیونکہ اسی سے فقہی مسائل حل ہوتے ہیں۔ ضلع پاک پتن سے مفتی زاہد اسدی اور مولانا سردار علی سردار نے اور ضلع اوکاڑہ سے سید کوثر رضوی اور حکیم ظفر اللہ قمر نے کہا کہ ہر مسلمان حسینی ہے،حسینیت سب مسالک کا مشترکہ اثاثہ ہے اور کسی شر پسند کو اس اثاثے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسانیت کی قدر ہو، ذمہ داری کا احساس ہو اور نیت خالص ہو تو کوئی طاقت معاشرے میں تفرقہ نہیں ڈال سکتی۔ اتحاد بین المسلمین ساہیوال ڈویژن کے جنرل سیکرٹری شیخ اعجاز رضا نے نیشنل ایکشن پروگرام کے 20 نکات پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء ملک میں امن کے قیام کیلئے ہراول دستہ اور انتظامیہ کا دست و بازو ہیں۔ ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر اور اتحاد بین المسلمین ساہیوال ڈویژن کے صدر مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ فکری اختلاف سے اسلام میں ہونے والی تحقیق میں وسعت آئی کیونکہ ہر مکتبہ فکر قرآن و حدیث سے ہی اجتہاد کرتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو یقین دلایا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ماضی کی طرح اس محرم الحرام کے دوران بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثالی فضا برقرار رکھنے کیلئے بھرپور تعاون کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر سید زاہد گیلانی نے امام حسین ؓ کی شان میں منظوم نذرانہ محبت پیش کیا جبکہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے ملک کی ترقی اور امن کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

29/07/2022

ساہیوال: ساہیوال تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کامیابی سے اختتام پزیر ہوگئے. امتحانات میں 55ہزار طلباء و طالبات شریک ہوئے جن کیلئے ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع میں 145سنٹر ز بنائے گئے تھے۔ کمشنر ساہیوال وچیئرپرسن ساہیوال تعلیمی بورڈ سلوت سعید کی ہدایت پر تمام سنٹرز پر بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ یہ بات کنٹرولر بورڈ ساہیوال رانا نوید عظمت نے ایک ملاقات میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ تمام امتحانی سنٹرز پرپہلی بار طلباء وطالبات کیلئے پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورت میں جنریٹر کے ذریعے بجلی کے انتظامات کرکے فیول چارجز جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ ساہیوال تعلیمی بورڈ نے امسال پہلی بار سوالیہ پرچوں میں واٹرمارک کی نشاندہی کا آغاز کیا ہے جس سے امتحانی نظام میں مزید شفافیت آئیگی۔امتحانات کو صاف شفاف بنانے کیلئے مانیٹرنگ کے سخت انتظامات کئے اور بوٹی مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4مقدمات درج کروائے گئے۔

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے قطب شہانہ پل کا دورہ کیا اور دریائے راوی میں طغیانی کے باعث جاری کٹاو کا مع...
29/07/2022

ساہیوال: ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے قطب شہانہ پل کا دورہ کیا اور دریائے راوی میں طغیانی کے باعث جاری کٹاو کا معائنہ کیا۔ ایکسن ہائی وے منصور حیدر بخاری نے ڈپٹی کمشنر کو ساہیوال فیصل آباد روڈ کو کٹاؤ سے بچانے کے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 25ٹرک پتھر کے آ چکے ہیں اور5 مزید ٹرک شام تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کٹاؤ کو روکنے کیلئے ہیوی مشینری کی مدد سے سڑک کے کناروں کو پتھر رکھ کر مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ سڑک کو بڑے نقصان سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دریا سے ملحقہ دیہات کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید کا ڈویژن میں لمپی سکن بیماری سے جانوروں کی اموات  پر اظہار تشویش، محکمہ لائیوسٹاک...
29/07/2022

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید کا ڈویژن میں لمپی سکن بیماری سے جانوروں کی اموات پر اظہار تشویش، محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار، محکمہ کسانوں کو نقصان سے بچانے کیلئے ویکسینیشن کا عمل تیز کرے، کمشنر کی ہدایت۔ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اب تک کی گئی ویکسینیشن کے اعدادو شمار کی فیلڈ ویریفیکیشن بھی کروائیں۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ڈویژن میں لمپی سکن بیماری کے پھیلاؤ سے ہونے والی اموات اور کسانوں میں پائی جانے والی شدید بے چینی کو دور کرنے کیلئے کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید کی صدارت میں ایک ویڈیو لنگ اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر سمیت تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ لائیوسٹاک کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر سلوت سعید نے ویکسینیشن سے متعلق عوامی شکایات پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ فیلڈ سٹاف کسانوں سے قریبی رابطہ رکھے اور جانوروں کی زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے پیسے لے کر ویکسینیشن کرنے کی شکایات پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ لائیوسٹاک کے ڈویژنل و ضلعی افسران کو وارننگ دی کہ وہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں ورنہ ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کا فیلڈ سٹاف دفتروں کی بجائے فیلڈ میں بھی نظرا ٓنا چاہیے اور وہ خود ان کی فیلڈ میں موجودگی مانیٹر کریں گی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے بتایا کہ ڈویژن میں اب تک لمپی سکن سے 33 جانور ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2284جانور اس بیماری کا شکار ہوئے ہیں جن میں 777ضلع ساہیوال میں، 1122ضلع اوکاڑہ اور 385ضلع پاک پتن میں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک ڈویژن بھر میں ایک لاکھ3ہزار سے زائد جانوروں کی بیماری سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور چک نمبر 102/9L میں چھت گرنے کے حادثے میں ...
29/07/2022

ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور چک نمبر 102/9L میں چھت گرنے کے حادثے میں زخمیوں کی عیادت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری بھی ہمراہ تھے۔ وہ ایمرجنسی میں زیر علاج ہر زخمی کے پاس گئیں اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے افسوسناک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اورڈیوٹی ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور مکمل صحت یابی تک زخمیوں کو زیر علاج رکھا جائے۔

Address

Griffith, NSW

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lehr-e-Adab Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share