19/12/2025
الحمدللہ، آج ہمارے علاقے کی خوش نصیبی کا دن 🌟📖
ہمارے محلے مسجد صدرِ قدیم ڈاگی میں چند پیارے بچوں نے آج قرآنِ کریم کی ناظرہ تعلیم مکمل کر لی۔ماشاءاللہ ان معصوم چہروں پر نور اور خوشی دیکھ کر دل بےحد شکرگزار ہوا۔ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان بچوں کے دلوں میں قرآن کی محبت ہمیشہ قائم رکھے،انہیں قرآن کا سچا پیروکار بنائے،ان کی زندگیوں میں برکت، نور اور کامیابی عطا فرمائے۔آمین ثم آمین 🤲