Capital Post

Capital Post We are the voice of the voiceless Capital Post is Pakistan’s News website aims to bring Important News stories from Pakistan & around the World.

All content owned by www.capitalpost.pk. Views expressed in the comments section do not represent Capital Post . Please keep obscene language out and write with humane intentions. Discussions, critiques, general posts -- all welcome.

عمران خان کے ساتھ عدل نہیں ہو رہا ہے، محرم کا مہینہ ہے، اور جھوٹ بولنے والے پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے۔ اس وقت، بالکل عدل ن...
24/07/2025

عمران خان کے ساتھ عدل نہیں ہو رہا ہے، محرم کا مہینہ ہے، اور جھوٹ بولنے والے پر اللہ کی لعنت ہوتی ہے۔ اس وقت، بالکل عدل نہیں ہو رہا۔ ندیم افضل چن

24/07/2025

اسلام آباد میں عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمی خان بلوچ خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے میں پہنچ گئیں۔

24/07/2025

جب نالے بھی بکیں گے اور لینے والے لینگے تو یہی ہو گا۔
E11 اسلام آباد

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور وزیرداخلہ محسن نقوی آمنے سامنے
24/07/2025

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور وزیرداخلہ محسن نقوی آمنے سامنے

24/07/2025

ہم نے طالبان کو پکڑا تو 𝐈𝐒𝐈 اور 𝗠𝗜 نے انہیں چھڑوایا اور کہا کہ یہ ہمارے لوگ ہیں ہم ان سے کام لیتے ہیں دوبارہ ان لوگوں کو لایا گیا اور بسایا گیا اب ان کی تعداد زیادہ ہو چکی ہے اگر آپ کو گڈ طالبان کی ضرورت ہے تو انہیں وردی پہنا لو اور فوج میں بھرتی کر لو، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور

24/07/2025

سیاسی استحکام لانا صرف سیاستدانوں کی زمہ داری نہیں ہے تمام اداروں کو بھی اس میں کردار اداکرنا ہوگا،پرویز الہی

24/07/2025

شیر پاؤ پل کیس میں سزا پانے والے ریاض حسین پی ٹی آئی کے ورکر نہیں ہیں۔ ان کا شیرپاؤ پل کے نیچے فرنیچر کا کارخانہ ہے۔ جیو فینسنگ میں ان کا نام آیا اور ان کو سزا ہو گئی، ان کا کال ریکارڈ چیک کریں تو پی ٹی آئی کے کسی بندے سے رابطہ نہیں، مہربانو قریشی

24/07/2025

سابق وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کی حماد اظہر کی رہائش گاہ آمد۔خواجہ سعد رفیق نے حماد اظہر سے انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

‏سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام!!! (۲۲ جولائی ۲۰۲۵) پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ ایسا سل...
23/07/2025

‏سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام!!! (۲۲ جولائی ۲۰۲۵)

پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا جیسا میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے اربوں کی کرپشن کی مگر اسے ہر سہولت کے ساتھ جیل میں رکھا گیا۔کسی سیاسی رہنما کی بے گناہ غیر سیاسی اہلیہ کو کبھی ایسے جیل میں نہیں ڈالا گیا جیسے بشرٰی بیگم کے ساتھ کیا گیا ہے۔ میں صرف اور صرف اپنی قوم اور آئین کی بالادستی کے لیے ملکی تاریخ کی مشکل ترین جیل کاٹ رہا ہوں۔ جبر و فسطائیت کا عالم یہ ہے کہ مجھے وضو کے لیے جو پانی دیا جاتا ہے وہ تک گندہ ہوتا ہے اور اس میں مٹی ملی ہوتی ہے، جس سے کوئی انسان وضو نہیں کر سکتا۔ میری کتابیں جو اہل خانہ کی جانب سے جیل حکام تک پہنچائی جاتی ہیں وہ بھی کئی ماہ سے نہیں دی گئیں، ٹی وی اور اخبار بھی بند ہے۔ بار بار پرانی کتب کا مطالعہ کر کے میں وقت گزارتا رہا ہوں مگر اب وہ سب ختم ہو چکی ہیں۔ میرے تمام بنیادی انسانی حقوق پامال ہیں۔ قانون اور جیل مینول کے مطابق ایک عام قیدی والی سہولیات بھی مجھے میسر نہیں ہیں۔ بار بار درخواست کے باوجود میری میرے بچوں سے بات نہیں کروائی جا رہی۔ میری سیاسی ملاقاتوں پر بھی پابندی اور ہے صرف "اپنی مرضی" کے بندوں سے ملوا دیتے ہیں اور دیگر ملاقاتیں بند ہیں۔

میں واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت پارٹی کا ہر فرد اپنے تمام اختلافات فوری طور پر بھلا کر صرف اور صرف پانچ اگست کی تحریک پر توجہ مرکوز رکھے۔ مجھے فلحال اس تحریک کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آ رہا۔ میں 78 سالہ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں، جس میں میری کامیابی یہی ہے کہ عوام تمام تر ظلم کے باوجود میرے ساتھ کھڑی ہے۔ 8 فروری کو عوام نے بغیر نشان کے جس طرح تحریک انصاف پر اعتماد کر کے آپ لوگوں کو ووٹ دئیے اس کے بعد سب کا فرض بنتا ہے کہ عوام کی آواز بنیں۔ اگر اس وقت تحریک انصاف کے ارکان آپسی اختلافات میں پڑ کر وقت ضائع کریں گے تو یہ انتہائی افسوسناک اور قابل سرزنش عمل ہے۔ پارٹی میں جس نے بھی گروہ بندی کی اسے میں پارٹی سے نکال دوں گا۔ میں اپنی نسلوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہوں اور اس کے لیے قربانیاں دے رہا ہوں ایسے میں پارٹی میں اختلافات پیدا کرنا میرے مقصد اور ویژن کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
فارم 47 کی حکومت نے چھبیسویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے مفلوج کر دیا ہے۔ چھبیسویں ترمیم والی عدالتوں سے ٹاوٹ ججوں کے ذریعے جیسے سیاہ فیصلے آ رہے ہیں وہ آپ سب کے سامنے ہیں۔ ہمیں عدلیہ کو آزاد کروانے کے لیے اپنی بھر پور جدوجہد کرنی ہو گی کیونکہ عدلیہ کی آزادی کے بغیر کسی ملک و قوم کی بقاء ممکن ہی نہیں ہے۔

23/07/2025

سر یہ آپ کا لائسنس ہے،آئی جی اسلام آباد پولیس
میں تو گاڑی چلاتا ہی نہیں ہوں وزیراعظم شہبازشریف

23/07/2025

اندازہ لگائیں، قوم زبردستی کے نمائندوں سے کتنی محبت رکھتی ہے😂😂

یہ چائے پینے والے بھائی صاحب کراچی سے اسلام آباد کی فلائٹ پر تھے، اور ساتھ جہاز میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے لگ بھگ 20 ممبرانِ قومی اسمبلی بھی موجود تھے
بھائی صاحب نے جہاز پارلیمنٹ ہاؤس پر گرنے کی دعا مانگ لی

Address

Welshpool, WA

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Capital Post posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Capital Post:

Share