16/11/2025
“شیر آیا، شیر آیا!”
ایک زمانے میں ایک چرواہا روز جھوٹ موٹ شور مچاتا تھا کہ “شیر آگیا، شیر آگیا!”
لوگ بھاگ کر آتے، مگر وہاں کوئی شیر نہیں ہوتا۔
وقت گزرتا گیا…
اور پھر ایک دن واقعی شیر آگیا!
مگر اس دن تک کوئی اس پر یقین کرنے والا باقی نہیں بچا تھا۔
بالکل یہی کہانی آج کے دور میں بھی دہرائی گئی۔
ایک یوٹیوبر ویلا مُنڈا اپنی ویڈیوز میں روز یہی چیختا رہا:
“چور آگئے! چور آگئے!”
کسی نے ہنسا، کسی نے غصہ کیا، مگر آخرکار سب نے اس کی باتوں کو ڈرامہ اور مذاق سمجھنا شروع کر دیا۔
پھر ایک دن وہ عمرہ کی نیت سے روانہ ہوگیا…
اور قسمت کا کھیل دیکھئے—
اسی دوران واقعی چور اس کے گھر آگئے!
چوری بھی ہوئی اور اس کے والد کو اغوا بھی کرلیا۔
یہ خبر سن کر وہ احرام کی حالت میں روتے ہوئے، قسمیں کھاتے ہوئے لوگوں اور اداروں سے فریاد کرتا رہا:
“خدارا میری بات پر یقین کریں…
اس بار کوئی مذاق نہیں…
اس بار واقعی چور آگئے ہیں!”
مگر افسوس…
جس طرح چرواہے کے سچ پر بھی یقین نہ کیا گیا تھا،
اسی طرح لوگوں نے اس یوٹیوبر کی فریاد بھی جھوٹ سمجھ لی۔
سبق:
جھوٹ بار بار بولو گے…
تو سچ بھی ایک دن جھوٹ لگنے لگے گا۔