Khyber Media

Khyber Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khyber Media, Media/News Company, jamrud, Sydney.
(1)

"Journalist Can Never Be Silent "
Khyber Media Page will always be the voice of the oppressed people, convey the problems to the relevant authorities and convey the factual news to the people.ان شاء اللہ.

31/12/2025

نیوزی لینڈ میں نئے سال 2026 کا آغاز ہو گیا
اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا

31/12/2025

اسپیکر کے پی پہلے بھی خطوط اور محبت نامے مجھے لکھتے رہے ہیں
میں پڑھنا چاہوں گااس ہجوم میں کوئی تو آئین کی بات کر رہا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اسپیکر کے پی اسمبلی کے خط پر اظہار خیال

پشاور ہائی کورٹ میں پولیس کلیئرنس سرٹیفیکیٹ سے متعلق اہم آئینی رِٹ پٹیشن دائر، سماعت 29 جنوری 2026 کو مقررپشاور ہائی کور...
31/12/2025

پشاور ہائی کورٹ میں پولیس کلیئرنس سرٹیفیکیٹ سے متعلق اہم آئینی رِٹ پٹیشن دائر، سماعت 29 جنوری 2026 کو مقرر

پشاور ہائی کورٹ میں پولیس کلیئرنس / کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے اجرا سے متعلق ایک نہایت اہم آئینی رِٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے، جس میں عدالت سے بریت کے بعد شہریوں کو سابق یا پرانی ایف آئی آر کا حوالہ دیے بغیر کلیئرنس سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ آئینی درخواست معروف قانون دان عباس خان سنگین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق WP نمبر 10303 بعنوان رضاءاللہ تاروجبہ بنام ریاست (بذریعہ ایڈووکیٹ جنرل) و دیگر پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی، جس میں نادرا، ایف آئی اے، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور پولیس کے متعلقہ حکام کو باقاعدہ فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتِ مجاز سے بریت کے باوجود مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے سابق ایف آئی آر کو بنیاد بنا کر پولیس کلیئرنس یا کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے اجرا میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، جو آئینِ پاکستان اور شہریوں کے بنیادی حقوق، بالخصوص عزت، روزگار اور آزادانہ نقل و حرکت کے حق کے منافی ہے۔

عباس خان سنگین ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ متعلقہ اداروں کو قانون کے مطابق پابند کیا جائے کہ وہ عدالت سے بری ہونے والے شہریوں کو پولیس کلیئرنس / کریکٹر سرٹیفیکیٹ جاری کرتے وقت سابق یا ختم شدہ ایف آئی آر کا حوالہ شامل نہ کریں، کیونکہ بریت کے بعد کسی بھی شہری کو مجرم تصور نہیں کیا جا سکتا۔

اس اہم آئینی درخواست کی سماعت کے لیے پشاور ہائی کورٹ نے 29 جنوری 2026 کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے معروف قانون دان عباس خان سنگین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہو کر دلائل دیں گے۔

قانونی حلقوں کے مطابق اس رِٹ پٹیشن کا فیصلہ مستقبل میں پولیس کلیئرنس اور کریکٹر سرٹیفیکیٹس کے اجرا سے متعلق ایک اہم نظیر ثابت ہو سکتا ہے، جس سے ہزاروں شہریوں کو درپیش قانونی اور انتظامی مشکلات کے حل کی راہ ہموار ہونے کا امکان ہے۔

سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد کی شرکتنماز جنازہ میں مختلف اسلامی ممال...
31/12/2025

سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد کی شرکت

نماز جنازہ میں مختلف اسلامی ممالک بشمول پاکستان سے اعلی حکومتی نمائندگان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کی امدادی اشیاء کے 9 کنٹینرز طورخم بارڈر روانہافغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے تعاون سے امداد...
31/12/2025

افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کی امدادی اشیاء کے 9 کنٹینرز طورخم بارڈر روانہ

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے تعاون سے امدادی اشیاء کے 9 کارگو کنٹینرز طورخم بارڈر کی جانب روانہ کر دیے گئے ہیں۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق یہ کنٹینرز جمرود ٹرمینل سے روانہ کیے گئے، جن میں خوراکی اشیاء شامل ہیں جو یونیسف کی جانب سے افغان عوام کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ امدادی سامان افغانستان میں انسانی بحران سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد دے گا، جہاں خوراک کی شدید قلت اور فوری انسانی ہمدردی کی ضرورت درپیش ہے۔

ذرائع کے مطابق امدادی کارروائی کے اگلے مرحلے میں یونیسف کی جانب سے ادویات، طبی آلات اور دیگر بنیادی سہولیات بھی افغانستان بھجوائی جائیں گی، تاکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

کسٹمز ترجمان نے بتایا کہ تمام کنٹینرز کے قانونی اور کاغذی تقاضے مکمل کر لیے گئے ہیں اور سامان کو فول پروف سیکیورٹی کے تحت طورخم بارڈر تک منتقل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں کا مقصد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران انسانی اور معاشی بحران میں شدید اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی ادارے، بالخصوص یونیسف، مسلسل امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

اسپیکر ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی ڈھاکا میں ملاقات، اہم خیرسگالی گفتگواسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق...
31/12/2025

اسپیکر ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی ڈھاکا میں ملاقات، اہم خیرسگالی گفتگو

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے درمیان بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ایک مختصر مگر اہم ملاقات ہوئی۔

یہ غیر رسمی ملاقات بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نمازِ جنازہ اور تعزیتی تقریبات کے موقع پر ہوئی، جہاں جنوبی ایشیا سمیت مختلف ممالک کے اعلیٰ سطحی رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس دوران بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے آگے بڑھ کر اسپیکر ایاز صادق سے مصافحہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹوں کے ساتھ مختصر گفتگو ہوئی، جسے سفارتی حلقے خیرسگالی کا مثبت اشارہ قرار دے رہے ہیں۔

یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب مختلف ممالک کے نمائندے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان سے تعزیت کے لیے ڈھاکا کے قومی پارلیمنٹ کمپلیکس میں موجود تھے۔ اسپیکر ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ بھی اسی مقام پر شریک تھے۔

اگرچہ ملاقات کسی باضابطہ ایجنڈے کے تحت نہیں تھی، تاہم مبصرین کے مطابق اس نوعیت کے غیر رسمی رابطے مستقبل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پارلیمانی اور سفارتی سطح پر روابط کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر خیرسگالی کے تبادلے تک محدود رہی۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے ڈھاکا پہنچے تھے، جہاں پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک کی اعلیٰ سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

سیاسی و سفارتی ماہرین کے مطابق اس طرح کی غیر رسمی ملاقاتیں سفارتی ماحول میں نرمی پیدا کرنے اور رابطوں کے دروازے کھلے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، خصوصاً ایسے مواقع پر جب علاقائی رہنما ایک ہی مقام پر موجود ہوں۔

ایران میں طلبہ بھی مظاہروں میں شامل، صدر کی مذاکرات کی پیشکشایران میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف یونیورسٹی...
31/12/2025

ایران میں طلبہ بھی مظاہروں میں شامل، صدر کی مذاکرات کی پیشکش

ایران میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی مظاہروں میں شامل ہو گئے ہیں، جبکہ دکانداروں اور تاجروں کے مظاہروں کے بعد صدر نے مظاہرین کو بات چیت کی پیش کش کی ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا اور سی سی پی او کی خصوصی ہدایات، جبکہ ڈی پی او خیبر وقار احمد خان کے احکامات کی روشنی میں سالِ نو ک...
31/12/2025

آئی جی خیبر پختونخوا اور سی سی پی او کی خصوصی ہدایات، جبکہ ڈی پی او خیبر وقار احمد خان کے احکامات کی روشنی میں سالِ نو کے موقع پر تھانہ جمرود کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں۔

اسپیشل ناکہ بندی انچارج بخت منیر کی نگرانی میں سخی پل چیک پوسٹ پر مشتبہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ پولیس اہلکار آنے جانے والے افراد کی جامع تلاشی اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

31/12/2025

چمکنی پولیس کی غریب خاتون کی درخواست پر قبضہ مافیا کے خلاف فوری اور مؤثر کاروائی

رانو گڑھی میں قبضہ مافیا سے پانچ مرلہ مکان واگزار، ایس ایچ او چمکنی نے مکان متاثرہ خاتون کے لواحقین کے حوالے کیا۔

ایس ایچ او کے مطابق سی سی پی او پشاور کے احکامات پر قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

متاثرہ خاتون اور اہل خانہ نے بروقت انصاف فراہم کرنے پر چمکنی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

30/12/2025

اڈیالہ جیل کے سامنے سے عمران خان کے بہن علیمہ خان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اڈیالہ جیل کے سامنے موجود عمران خان کے بہنوں، دیگر موجود خواتین اور ورکرز پر پنجاب پولیس کے جانب سے اس شدید سردی واٹر کینن سے پانی پھینکا گیا۔

اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا ’’کیپیٹل اسمارٹ سٹی‘‘ بنانے کا اعلان، یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا —...
30/12/2025

اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا ’’کیپیٹل اسمارٹ سٹی‘‘ بنانے کا اعلان، یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا — محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا ’’کیپیٹل اسمارٹ سٹی‘‘ بنایا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ اسلام آباد سیف سٹی کو کیپیٹل اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا جائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں وزیر داخلہ نے ڈیجیٹل وال پر شہر کے مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نافذ کیے گئے عوامی تحفظ کے اقدامات کا مشاہدہ کیا اور کنٹرول روم میں قائم خصوصی چینی ڈیسک پر سیکیورٹی نگرانی کا معائنہ کیا۔ سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کیپیٹل اسمارٹ سٹی منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ریسکیو 1122، ٹریفک مینجمنٹ، سیکیورٹی اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سمیت شہری سہولیات کو ایک مرکزی نظام کے تحت مربوط کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ کیپیٹل اسمارٹ سٹی منصوبے کے دائرہ کار اور رسائی کو پورے ملک تک وسعت دی جائے گی اور اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے اس منصوبے کو ماڈل کے طور پر اپنایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیف سٹی آپریشنز میں اصلاحات اور ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل نے سیف سٹی سے کیپیٹل اسمارٹ سٹی کی جانب منتقلی سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران سیف سٹی کیمروں کے استعمال سے وقت اور وسائل کی نمایاں بچت ہوئی۔
اس موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور دیگر سینئر حکام بھی موجود

30/12/2025

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا خیبرپختونخوا کے موجودہ امن وامان کے صورتحال اور تیراہ اپریشن کے حوالے سے پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو ۔

Address

Jamrud
Sydney, NSW
25000

Telephone

+923118331002

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khyber Media:

Share