Humwatan international

Humwatan international HumWatan International tv is an international newspaper,news media site, social media tv channel

h

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کو جیل میں رک...
19/08/2025

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی، یہ اپنے اقتدار کے مزے لوٹتے ہیں اور لوٹتے رہیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ شاہ محمود قریشی کا چہرہ دیکھتے رہا کریں وہ ہمارے وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی سرکاری فنڈز سے 10فیصد مسلح گروہوں کو جانے کے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تائید کرتا ہوں، ایک صوبے کا معاملہ نہیں جب تمام صوبوں کے فنڈز میں گھسیں گے تو بڑا بہت بڑا فنڈا نکلے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ کے پی کے اور پی ٹی آئی قیادت بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی، یہ اپنے اقتدار کے مزے لوٹتے ہیں اور لوٹتے رہیں گے، جو فیل صوبے ہوتے ہیں وہاں پر یہی تباہی ہوتی ہے، تحریک انصاف والے نعرہ لگاتے تھے سارے چور ہیں سارے بے ایمان ہیں، کے پی میں سینیٹ نشستوں پر جو نورا کشتی ہوئی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل کی سربراہی میں پاک فوج ملک کو بچاتی رہے گی، دہشت گردوں کے خلاف ملک میں آپریشن رکے گا نہیں تیز ہوگا جو اس تسلسل کے بیچ میں آئے گا جتنا بڑا طرم خان ہوگا رگڑ دیا جائے گا۔

19/08/2025

آس پاک یوتھ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی شاندار تقریب! 🇵🇰🎉صدر ایسوسی ایشن چوہدری دانش منیر کی ہم وطن نیوز سے خصوصی گفتگو 🌟 #سڈنی

سڈنی (ہم وطن نیوز)آسٹریلین اسلامک کالج آف سڈنی میں یومِ پاکستان کی پُروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پا...
19/08/2025

سڈنی (ہم وطن نیوز)
آسٹریلین اسلامک کالج آف سڈنی میں یومِ پاکستان کی پُروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر امجد ثاقب، قونصل جنرل آف پاکستان قمر زمان ملک، اسکول بورڈ کے چیئرمین اور دیگر معزز ممبران خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد اسکول کے ننھے طلبا و طالبات نے پاکستان کا قومی ترانہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ پیش کیا۔ ملی نغموں اور جذبات سے لبریز پرفارمنسز نے شرکاء کے دل جیت لیے۔

اسکول کے ہونہار بچوں نے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں، عزم و حوصلے اور فنی مہارت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خاکے پیش کیے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے متنوع اور حسین کلچر کی عکاسی کرنے والے دلکش اسکیچز بھی پیش کیے گئے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا اور بچوں کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر یومِ پاکستان کا کیک کاٹا گیا اور وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ڈاکٹر امجد ثاقب اور قونصل جنرل قمر زمان ملک نے اسکول کے بچوں اور اسٹاف کی شاندار اور دل موہ لینے والی پرفارمنسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نئی نسل پاکستان کا روشن مستقبل ہے جو اپنی ثقافت اور ورثے سے جُڑی ہوئی ہے۔



معروف رائٹر ڈائریکٹر سید نور ، صائمہ نور ، فلم ،، ویلکم ٹو پنجاب ،، دیکھنے سینما پہنچ گئے ان کے ہمراہ  پروڈیوسر زرقا، اد...
19/08/2025

معروف رائٹر ڈائریکٹر سید نور ، صائمہ نور ، فلم ،، ویلکم ٹو پنجاب ،، دیکھنے سینما پہنچ گئے ان کے ہمراہ پروڈیوسر زرقا، اداکار عیسیٰ ، شاہ ظل ، بھی تھے فلم پروڈیوسرصفدر ملک نے انہیں فلم دیکھنے کے لیۓ آنے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر سید نور نے کہا کہ ، ویلکم ٹو پنجاب ، ہماری اپنی فلم ہے ہم اسے پرموٹ کرنے آئے ہیں سید نور نے کہا کہ صائمہ کبھی کسی تقریبات میں نہیں جاتی وہ ویلکم ٹو پنجاب دیکھنے کے لیۓ خاص طور پر آئی ہیں سید نور نے کہا کہ صفدر ملک نے اس سے پہلے بہت سی کامیاب فلمیں بنائ ہیں ویلکم ٹو پنجاب بھی بہت اچھی فلم ہے ۔



پرتھ (ہم وطن نیوز)پاک آسٹریلیا یوتھ ایسوسی ایشن آف ویسٹرن آسٹریلیا کے زیر اہتمام، صدر چوہدری عبداللہ جاوید کی قیادت میں ...
18/08/2025

پرتھ (ہم وطن نیوز)
پاک آسٹریلیا یوتھ ایسوسی ایشن آف ویسٹرن آسٹریلیا کے زیر اہتمام، صدر چوہدری عبداللہ جاوید کی قیادت میں پاکستان کا 78واں یومِ آزادی پرتھ میں نہایت جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔

تقریب میں نوجوانوں اور کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان سے اپنی محبت، فخر اور اتحاد کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر قومی پرچم لہرایا گیا اور پاکستان کی آزادی کی جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے یومِ آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آزادی کی قدر و قیمت کو سمجھنا اور اسے آئندہ نسلوں تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پروگرام کے اختتام پر یومِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا جس نے تقریب کو مزید پرمسرت بنا دیا

🇵🇰✨🇦🇺






وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی کارکنوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن اڈیالہ جیل جاکر بانی عمران خان کا...
18/08/2025

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی کارکنوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن اڈیالہ جیل جاکر بانی عمران خان کا گریبان پکڑیں، بتائیں سب سے بڑے ڈاکو تم ہو۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جھوٹا الزام لگانے والا آج اڈیالہ جیل میں عبرت کا نشان بن کر پڑا ہے، بانی آج این آر او کی بھیک مانگ رہا ہے، بانی بیرونی طاقتوں کا سہارا لے کر رہائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ احسن اقبال کا مزیدکہنا تھا کہ ان کو نہیں پتہ پاکستان کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلتا، شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلتا۔

لیجنڈری جاوید میانداد🗣️جن لوگوں نے ایشیا کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن کی ہے کیا وہ بابراعظم سے بڑے کرکٹر ہے جو اُن کو لگا کہ ب...
18/08/2025

لیجنڈری جاوید میانداد🗣️

جن لوگوں نے ایشیا کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن کی ہے کیا وہ بابراعظم سے بڑے کرکٹر ہے جو اُن کو لگا کہ بابر ٹی 20 کا پلیئر نہیں ہے بابر گریٹ پلیئر ہے اسکو تو انکھیں بند کرکے ٹیم میں شامل کرنا چاہئے اس نے پرفارمنس اتنی دی ہے کہ وہ تو پہلے چوائس ہونا چاہئے تھا ... اپ لوگ جاوید میانداد کی بات سے کتنے فیصد متفق ہیں 😣😕

سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تمام منافق سیاست دان اوردیگراپنی سمت ٹھیک کرلیں، ورنہ بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیےجائیں گے۔ سما...
18/08/2025

سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تمام منافق سیاست دان اوردیگراپنی سمت ٹھیک کرلیں، ورنہ بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیےجائیں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹس ’ ایکس ‘ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا جوتسلسل جاری ہےاس میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں سب کومیری بات صحیح طرح سمجھ آرہی ہے، سیاست دان،این جی اوزاوردیگرہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہےہیں۔ فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان،این جی اوزاوردیگرذاتی مفادات کےلیےیہ گھناؤنی کوشش کرتےہیں، ایک بار پھر فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج نےملک کوبڑی دہشت گردی سےبچالیا، ملک کوبڑی دہشت گردی سےبچانےکی تفصیلات جلد سامنےلائی جائیں گی۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر  مولانا فضل الرحمان  نےکہا  ہےکہ  قبائلی علاقوں میں مسلح گروہوں کا راج ہے، سرکاری...
18/08/2025

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ قبائلی علاقوں میں مسلح گروہوں کا راج ہے، سرکاری فنڈز کا 10 فیصد یہ مسلح گروہ لے جاتے ہیں، تاجر کاروبار نہیں کر سکتے ہر کسی کو بھتہ دینا پڑتا ہے۔ اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹی کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ حکومت کی رٹ کے حوالے سے یہ بڑا سوالیہ نشان ہے، معاملات حل کرنے کے بجائے طاقت ور ادارے اپنی اتھارٹی قائم کرنےکے چکر میں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ کے پی اور بلوچستان کے معدنی ذخائر عوام کی ملکیت ہیں، ملٹی نیشنل کمپنیاں سرمایہ کاری کریں تو نوکریاں اور وسائل مقامی لوگوں کا حصہ ہے، معاملات حل کرنےکے بجائے طاقت ور ادارے اپنی اتھارٹی قائم کرنےکے چکر میں ہیں، قوانین موجود ہیں اس کے تحت سرمایہ کاری ہوتی ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کو آٹھ دس سال ہوچکے، اب وہاں کمیٹی بنائی جاتی ہےکہ جرگہ سسٹم بحال کیا جائے،9 سال بعد جرگہ سسٹم بحال کرنےکی کیوں ضرورت پیش آئی؟ فاٹا کے وسائل تک رسائی کے لیے انضمام کیا گیا، فاٹا میں اب بدامنی آئی تو اسے عوام پر ڈالنے کے لیے جرگہ سسٹم بحال کیا جارہا ہے،کہاں ہیں وہ سبز باغ جو قبائل کو دکھائے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں اور عوام کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے، متفقہ چیزوں کو بحث میں لایا جائے، ہمارے ملک کا پارلیمانی اور سیاسی نظام سوالیہ نشان ہے؟ عوام کے ووٹ کے حق پر ڈاکا ڈالنا نہ کل جائز تھا نہ آج جائز ہے، نیشنل ایکشن پلان اب ایک حوالہ تو رہ گیا ہے، نہ یہ آئین کا حصہ ہے نہ قانون کا حصہ، یہ صرف ایک اے پی سی کا اعلامیہ ہے، اس کے امتیازی حصوں کو ختم کیا جائے، نیشنل اکنامک پلان کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں عوام مطمئن ہو کہ یہ میری ملکیت ہے اور اس کا منافع میرا ہے، بات چیت کے ذریعے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں، بدامنی کے پیچھے عوامل کو تلاش کیا جائے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی کا عمل ان حالات میں مناسب نہیں ،کیٹیگریز طے کی جائیں، بہت سے افغان ہیں جنہوں نے سالہا سال سے سرمایہ کاری کی ہوئی ہے، بہت سے افغان طلبا ہمارے ہاں سے انجینئر اور ڈاکٹر بنے ہیں، یہ ہمارے اسکلز ہیں ان کو ضائع نہ کریں، جو طلبا ہیں ان کو تعلیم مکمل کرنے دی جائے۔




سڈنی: اخوت آسٹریلیا چیپٹر کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ ڈنرسڈنی میں غریب اور مستحق عوام کی مدد کے لیے اخوت آسٹریلیا چیپٹر کی ج...
17/08/2025

سڈنی: اخوت آسٹریلیا چیپٹر کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ ڈنرسڈنی میں غریب اور مستحق عوام کی مدد کے لیے اخوت آسٹریلیا چیپٹر کی جانب سے ایک شاندار فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے دل کھول کر عطیات دیے۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر امجد ثاقب (بانی اخوت)، واسع چوہدری، قونصل جنرل آف پاکستان قمر زمان،سابق ایم ایل سی، ملک شوکت مسلمانی اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔شرکاء نے اخوت کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم انسانیت کی خدمت کا روشن استعارہ ہے جو غریب اور نادار طبقے کو سہارا فراہم کر رہی ہے۔یہ تقریب آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، یکجہتی اور خدمتِ خلق کے جذبے کی عکاس قرار دی گئی۔










فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر کے بیان’’سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے‘‘پر پاکستان تحریک انصاف کا ...
17/08/2025

فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر کے بیان’’سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے‘‘پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کیا تھا جس کے مطابق سیاسی حوالے سے کئے گئے سوال پر فیلڈ مارشل نے کہاکہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، اس حوالے سے انہوں نے سٹیج پر قرآن پاک کی آدم کی تخلیق او رشیطان کے کردار کے حوالے سے آیات کا متن اور ترجمہ سنایا جس سے واضح ہوتا تھا کہ شروع میں فرشتوں کو آدم سے مسئلہ تھا مگر خدا نے آدم کو تخلیق کیا تو سوائے ابلیس کے سب فرشتوں نے انسان کو خدا کا حکم اور کرشمہ سمجھ کر قبول کرلیا۔ گویا معافی مانگنے والے فرشتے رہے اور معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔ فیلڈ مارشل کے بیان پر اب پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آگیا جس میں کوئی پس منظر تو بیان نہیں کیاگیا لیکن بیان معافی سے متعلق بیان کی وجہ سے اسے انٹرنیٹ صارفین فیلڈ مارشل کے بیان کا ردعمل ہی قرار دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے آفیشل پیج پر بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’معافی وہ مانگیں جنہوں نے 26نومبر کو اپنے ہم وطنوں پر گولیاں چلائیں‘‘

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ رواں برس مئی میں ہونے والی جنگ میں بھارت کے تمام 6 طیاروں کے تباہ ہونے کی ویڈیو...
17/08/2025

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ رواں برس مئی میں ہونے والی جنگ میں بھارت کے تمام 6 طیاروں کے تباہ ہونے کی ویڈیوز ہمارے پاس موجود ہیں۔ لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہماری ایک بیس پر 7 میزائل فائر کیے لیکن ان میں سے ایک بھی بیس کے اندر نہیں گرا، پاکستان نے بھارت کے سب سے بڑے آئل سٹوریج پر میزائل فائر کیے، بھارت کی بہت سی چیزیں ٹارگٹ پر تھیں اور ہم مزید حملے کرسکتے تھے لیکن ہماری کوشش تھی کہ بھارت کو ڈرامہ کرنے کا موقع نہ دیں، بھارتی طیارے گرانے کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا تھا کہ ثبوت آنے تک اعلان نہیں کریں گے، بھارت کے طیارے گرنے کے ثبوت منٹوں میں ہمارے پاس آئے جس کا آج اعلان کر رہا ہوں۔
وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں ہمیں اللہ کی غیبی مدد حاصل تھی، پاک فوج، ایئر فورس اور بحریہ نے ایک حکمت علمی کے تحت جنگ لڑی، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اس پریشر کو قبول کیا اور بھارت کو بھرپور جواب دیا، چند لوگ اس موقع پر بھی انٹیلی جنس ایجنسیز کو برا بھلا کہنے سے باز نہیں آتے، انٹیلی جنس ایجنسیز نے پاک بھارت جنگ میں پس پردہ بہترین کام کیا، بھارت کا ایک ایک فیصلہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز کے پاس ہوتا تھا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارت مرسڈیز اور پاکستان ڈمپر کی طرح ہے اور یہ ڈمپر بھی پتھروں اور مٹی سے لدا ہوا ہے، جب مرسڈیز اور ڈمپر کی ٹکر ہوگی تو سمجھ لیں کہ کیا ہوگا یہی بھارت کے ساتھ ہوا، اس جنگ میں پاکستان میں مثالی اتحاد دیکھا گیا اور تمام سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر اکٹھی تھیں، دوسری جانب بھارت کا آرمی چیف اور ایئر چیف الگ الگ مودی سے مل رہے تھے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن ڈرامے اور پاک بھارت جنگ کے پیچھے اجیت دوول اور میت شاہ کا کردار تھا یہ دونوں مودی کے ساتھ بھارت کو بھی لے ڈوبیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت اس وقت پاکستان میں کھلے عام دہشتگردی میں ملوث ہے اور تمام دہشتگرد سرگرمیوں کا سب سے بڑا مفاد بھارت نے حاصل کیا، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے کے لیے کالعدم بی ایل اے کی پشت پناہی کر رہا ہے، بھارت کھلے عام بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، ہم کشمیر کا پیچھا اس وقت تک کریں گے جب تک کشمیریوں کوان کا حق نہیں ملتا۔

Address

Sydney, NSW

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Humwatan international posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Humwatan international:

Share