
02/06/2025
اسلام آباد: چترال کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف اسلام آباد میں قتل
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — چترال کے علاقے چونج سے تعلق رکھنے والی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کو اسلام آباد کے سیکٹر جی-13 میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، ثناء یوسف اپنی خالہ کے ساتھ ایک گھر میں موجود تھیں جب ایک ڈاکو نے گھر میں داخل ہو کر ان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ ثناء نے مزاحمت کرتے ہوئے اپنا فون دینے سے انکار کیا، جس پر حملہ آور نے ان پر تین گولیاں چسٹ پر فائر کیں۔ اس وقت ان کی والدہ بازار میں موجود تھیں۔
پولیس کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گیا اور ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔
ثناء یوسف چترال کے معروف سماجی کارکن اور تحریک تحفظ حقوق چترال کے سرکردہ رکن کی بیٹی تھیں۔ ان کے قتل نے چترال اور سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔