Super videos

Super videos pathan {FREE PALASTINE }
https://youtu.be/EfzEgy16qJw
And thanks for supporting in (Facebook And YouTube.

11/11/2025

الحمدللہ! آج میری زندگی کا سب سے فخر بھرا دن ہے — میں نے بی ایس سی سول انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کر لی ہے! 🎓👷‍♂️
یہ کامیابی میرے لیے بہت خاص ہے کیونکہ میں اپنی فیملی کا پہلا فرد ہوں جس نے یونیورسٹی کی ڈگری حاصل کی ہے۔
یہ سب میری محنت، والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی، اور دوستوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
یہ ڈگری صرف میری نہیں بلکہ میری پوری فیملی کی کامیابی ہے۔
اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے یہ خواب پورا کیا۔
اب ایک نئے سفر، نئی کامیابیوں اور روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھانے کا وقت ہے! 💙📘🏗️

21/10/2025

Ghaza
Super videos

◀️ ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اسرائیل پہنچ گئے◀️ امریکہ کے نائب صدر سمیت امریکی حکام کی منگل کو ا...
20/10/2025

◀️ ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اسرائیل پہنچ گئے
◀️ امریکہ کے نائب صدر سمیت امریکی حکام کی منگل کو اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات متوقع
◀️ اسرائیل کا غزہ میں امداد کی ترسیل کے لیے دو کراسنگ دوبارہ کھولنے کا اعلان
تفصیلات: Super videos

خیبر پختونخوا حکومت کا بیوہ خواتین کے لیے بڑا اعلان!تفصیل: خیبر پختونخوا حکومت نے بیوہ خواتین کے لیے "سہارا کارڈ" پروگرا...
20/10/2025

خیبر پختونخوا حکومت کا بیوہ خواتین کے لیے بڑا اعلان!
تفصیل: خیبر پختونخوا حکومت نے بیوہ خواتین کے لیے "سہارا کارڈ" پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت بیوہ خواتین کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔ اس پروگرام سے صوبے بھر کی ہزاروں بیوہ خواتین مستفید ہوں گی۔
درخواست دینے کا طریقہ:
*مستحق خواتین اپنے قریبی تحصیل دفتر سے رابطہ کریں۔
*درخواست فارم حاصل کریں اور اسے مکمل کریں۔
*تمام مطلوبہ دستاویزات ساتھ منسلک کریں۔
*مکمل شدہ فارم تحصیل دفتر میں جمع کروائیں۔
حکومت کا یہ اقدام قابل تحسین ہے اور اس سے بیوہ خواتین کو مالی طور پر سہارا ملے گا۔
برائے مہربانی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ ہر مستحق خاتون تک پہنچ سکے۔
Super videos

پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کرادیا۔وزارت تجارت نے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ...
20/10/2025

پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کرادیا۔
وزارت تجارت نے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکنزم میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں ان ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کیلئے مختلف شرائط کو نرم کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق برآمد سے قبل لازمی درآمد کی شرط نرم کرکے بیک وقت درآمد وبرآمد کی اجازت ہوگی، نجی اداروں کوکنسورشیم بنانے کی اجازت دے دی گئی اور بارٹر ٹریڈ کے لین دین کا دورانیہ 90 روز سے بڑھاکر 120 روز کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ مخصوص اشیا کی فہرست کو ختم کردیا گیا، اس کوعام ایکسپورٹ اورامپورٹ پالیسی آرڈرزکے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان اقدامات سے بارٹر ٹریڈ میکنزم کو زیادہ عملی اورکاروبار دوست بنایاجاسکے گا، پاکستان نےجون 2023میں افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ میکنزم نافذ کیا تھا اور میکنزم کے نفاذ کے بعد اس پر عملدر آمد میں متعدد مسائل سامنے آئے تھے، بزنس گروپس اوراسٹیک ہولڈرز نے مختلف مشکلات کی نشاندہی کی تھی، ان میں منظور شدہ اورغیر منظور شدہ مصنوعات پرقدغن کی نشاندہی کی گئی تھی، درآمد وبرآمد کیلئے انتہائی محدود اشیا کی فہرست کے مسئلے کی نشاندہی کی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایاکہ بیرون ملک پاکستانی مشنز سے معاہدوں کی تصدیق کی شرط کو نرم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، برآمدات سے قبل لازمی درآمدکی شرط کی مشکلات کی نشاندہی کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمزکی منظوری کے90 روزکے اندر کھاتوں کی تصفیے کی پابندی کی نشاندہی کی گئی تھی، ان رکاوٹوں نے تجارتی سرگرمیوں کو سست اور کاروبار کیلئے مشکلات پیدا کردی تھیں، ان مسائل کے حل کیلئے وزارت تجارت نےسرکاری اورنجی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی تھی، اسٹیٹ بینک، وزارتِ خارجہ، ایف بی آر، پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ وسیع مشاورت کی گئی تھی۔

17/10/2025

> "Work is an experience — every task you do, every challenge you face, and every mistake you make teaches you something valuable. It’s not just about earning; it’s about learning, growing, and shaping who you become."

اردو ترجمہ:

> "کام ایک تجربہ ہے — ہر کام جو آپ کرتے ہیں، ہر چیلنج جس کا آپ سامنا کرتے ہیں، اور ہر غلطی جو آپ سے ہوتی ہے، وہ آپ کو کچھ قیمتی سکھاتی ہے۔ یہ صرف کمانے کا ذریعہ نہیں بلکہ سیکھنے، بڑھنے اور خود کو بہتر بنانے کا سفر ہے۔"

02/10/2025

افسوسناک خبر یہ ہے کہ مشتاق احمد خان سمیت گلوبل صمد فلوٹیلا کے بیشتر ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔۔حالانکہ نہ یہ اسلحہ پہنچانے والے تھے، نہ ہی کسی آفیشل فوج کا حصہ تھے، یہ ایک پرامن قافلہ تھا جو انسانی امداد لے کر نکلا تھا، مگر بزدل اور ظالم دشمن نے انھیں بھی اپنے ناجائز مقاصد کی تکمیل میں رکاوٹ سمجھا اور گرفتار کرلیا،

میں ایک مسلمان ریاست کی شہری ہونے کے ناطے اس گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہوں، اور اپنے حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ہمارے لوگوں کے لیے آواز اٹھائیں، ارباب اختیار تک اپنی مذمت پہنچائیں، خدا ان ظالموں کو، غاصبوں کو، بزدلوں کو نیست و نابود فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین
゚viralシfypシ゚viralシalシ

Address

Bisha
Chittagong Division
BISHA

Telephone

+923139899794

Website

https://youtu.be/EfzEgy16qJw

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Super videos posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Super videos:

Share