12/04/2026
کبھی میں نہیں رہو گی
لیکن میرے اکاؤنٹ پر
کچھ شرارتی سے
کچھ معصومیت بھرے
کچھ آنسو بھرے
کچھ نادم
کچھ عاجز
کچھ بہت خوبصورت
کہیں کچھ کڑوے سے
کہی حوصلے کے ترجمان
کچھ صبر کے گواہ
اور کچھ محبت میں مہکتے
اور کچھ ہنستے مسکراتے
"فقط"
میرے کچھ الفاظ رہ جائے گے
تب میرے حق میں صرف دعا کر دیجئے گا