
02/05/2025
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کوہاٹ جناب ظہور خان صاحب نے نئے ٹرانسفر ہونے والے سب ڈویژنل ایجوکیشن افیسر جناب دلنواز خان صاحب کو کوہاٹ آمد پر استقبال کیا۔اس موقع پر موجود سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر جناب قیصر خان وزیر صاحب ،اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسرز کوہاٹ فیض اللہ خان اور کزئی ،ظفر حیات اور طارق محمود صاحب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب ظہور خان صاحب کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیس کی جانب سے خیر مقدم کیا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے بتایا ہم ادارے کی جانب سے ان کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہیں اور اور ان سے بھی امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور تجربے سے ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا ۔ واضح رہے کہ کہ کرک کے نامی گرامی شخصیت میاں سید خالد شاہ بھی ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیس تشریف لائے تھے ۔