Sayyid Yousaf Kazmi

Sayyid Yousaf Kazmi Contactgegevens, kaart en routebeschrijving, contactformulier, openingstijden, diensten, beoordelingen, foto's, video's en aankondigingen van Sayyid Yousaf Kazmi, Digitale maker, Antwerp.

19/06/2026

Majlis 3 of Ashra-e-Muharram 1448 AH / 2026Topic:اصحابِ حسینؑ؛ م...

19/06/2026

Majlis 2 of Ashra-e-Muharram 1448 AH / 2026Topic:عزادارانِ حسینؑ...

Majlis 1 of Ashra-e-Muharram 1448 AH / 2026Topic:حسینؑ؛ مصباحِ نورِ الٰہیHusayn (A.S.): The Lamp of Divine LightRecited ...
16/06/2026

Majlis 1 of Ashra-e-Muharram 1448 AH / 2026

Topic:
حسینؑ؛ مصباحِ نورِ الٰہی
Husayn (A.S.): The Lamp of Divine Light

Recited by:
Maulana Barrister Sayyid Yousaf Kazmi

Venue:
Geneva, Switzerland

Majlis 1 of Ashra-e-Muharram 1448 AH / 2026Topic:حسینؑ؛ مصباحِ ن...

عشرۂ محرم الحرام 1448ھ / 2026ءجنیوا، سوئٹزرلینڈ
12/06/2026

عشرۂ محرم الحرام 1448ھ / 2026ء
جنیوا، سوئٹزرلینڈ

السلام عليك يا اباعبد الله الحسين ع*Majlis e Aza (Gents & Ladies)**Al Qaim Centre**19-23 Freehold Street CV15BG, Coventr...
26/08/2025

السلام عليك يا اباعبد الله الحسين ع

*Majlis e Aza (Gents & Ladies)*

*Al Qaim Centre*
*19-23 Freehold Street CV15BG, Coventry*

*Saturday, 30th August 2025, 06:00 PM sharp*

Regards
*Asad Zaidi & Family*

09/08/2025
ماشاءاللہ ماشاءاللہ اللہ اپ دونوں کو لمبی عمر دے، آپ دونوں کا ساتھ سلامت رکھے، آپ دونوں کو ایک دوسرے کے سکون کا ذریعہ قر...
06/11/2024

ماشاءاللہ ماشاءاللہ

اللہ اپ دونوں کو لمبی عمر دے، آپ دونوں کا ساتھ سلامت رکھے، آپ دونوں کو ایک دوسرے کے سکون کا ذریعہ قرار دے، دنیا و اخرت میں ایک دوسرے سے آپ کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں, پروردگار عالم آپ کو نیک و پاکیزہ اولاد دے۔ 🌸🌹

اپنی شریک حیات کے حقوق کا خیال رکھیے گا، آپ کا فریضہ ہے کہ جب وہ کچھ کہنا چاہیں تو انہیں بات کرنے کا پورا موقع دیں، محبت کے ساتھ زیادہ احترام دیں، الفاظ کے ذریعے اس کا تکراراً اظہار کریں، ان کی عزت کی محافظت کریں، ان کی غلطیوں سے چشم پوشی کریں، کسی غلطی پر ان کو وقت دیں تاکہ ہمیشہ ان سے آرام و سکون حاصل کرتے رہیں۔

سب سے اہم یہ ہے کہ انہیں اپنی توجہات کا مرکز رکھیں، توجہ ان کی طرف رہے گی تو ان کی چھوٹی خواہشات کی طرف توجہ رہے گی، چھوٹی خواہشات پوری ہو جائیں تو عورت بڑی خواہشات نہیں کرتی، عورت کی سب اہم خواہش یہ ہوتی ہے کہ اس کا شوہر اس کی ان کہی باتوں کو سمجھے۔

خدا نے میاں بیوی کا پردہ نہیں رکھا۔ ایک دوسرے کے سامنے اپنی خواہشات اور توقعات کے اظہار میں رکاوٹ نہ بنیں، اس سے محبت اور ایک دوسرے کے لیے کشش بڑھتی ہے۔

لیکن اس سب کے ساتھ ہمیشہ احترام کا اظہار ضروری ہے۔ احترام محبت سے زیادہ ضروری ہے۔

اور سب سے اہم امام زین العابدین ع کا وہ جملہ یاد رکھیے گا۔۔۔ "اس کے متعلق خدا سے ڈرو جس کا دنیا میں سواۓ خدا کے کوئی سہارا نہ ہو".... اس کا اطلاق بیوی پر بھی ہوتا ہے۔

بہت دعائیں اور نیک خواہشات 🌸۔

جناب Hassnain Akbarr صاحب نے اپنی وال پر ایک سوال رکھا ہے۔ اس کے پیش نظر کیا جانے والا کمنٹ 👇 خنثیٰ پیدا ہونا ایک تخلیقی...
27/10/2024

جناب Hassnain Akbarr صاحب نے اپنی وال پر ایک سوال رکھا ہے۔ اس کے پیش نظر کیا جانے والا کمنٹ 👇

خنثیٰ پیدا ہونا ایک تخلیقی نقص abnormality ہے بالکل ایسے ہی جیسے اندھا پیدا ہونا ہے۔ لہٰذا ایسے افراد ایک انسانی صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں۔ اسے ایک تخلیقی کمی کہیے۔

خداوند متعال نے اس کائنات کو کچھ اصولوں اور قوانین پر جاری کیا۔ جس کو نہ خدا بدلتا ہے اور نہ کوئی اور انسان بدل سکتا ہے۔ کار خدا میں تبدیلی تب ہو گی جب وہ قوانین الہیہ کے خلاف ہوں۔ مثلاً کوئی laws of nature کو تبدیل کر دے جو کہ ناممکن ہے۔

لیکن ان قوانین کو سمجھ اور ان پر دسترس حاصل کر کے کوئی کام کیا جاۓ تو وہ قوانین سے خارج نہ ہو گا۔ جیسے آپ دو مختلف پھلوں کے مرکب سے نیا پھل تخلیق کر دیں۔ یا مختلف جینز لے کر ایک نئی مخلوق پیدا کر دیں۔ بنیادی ترکیبی اجزاء وہی ہیں جو کائنات نے دیے ہیں اور ان کو نہیں بدلا جا سکتا۔

اسی طرح مرد و عورت کے بنیادی ترکیبی اجزا یعنی x,y کرومو سومز ہیں یہ نہیں بدلے جا سکتے لیکن ان کے مختلف مرکب بن سکتے ہیں اور نتیجہ بھی اسی کے مطابق ہو گا۔ xx عورت، xy مرد، xxy خنثیٰ xyy وغیرہ وغیرہ۔ یہ ترکیب بعض کائناتی اثرات کی وجہ سے سے بھی وجود میں آ سکتی اور خود اس دور میں انسانی مداخلت سے بھی مثلاً ٹیسٹ ٹیوب میں کروموسومز کو ایسے ملانا کہ خنثیٰ پیدا ہو۔ دونوں صورتوں میں یہ کار خداوندی میں تبدیلی نہیں کیونکہ کار خداوندی میں تبدیلی تب ہو گی جب laws of nature تبدیل کر دیں۔ اس کے علاوہ ہر کام فقط abnormal ہو گا۔

جہاں تک اس امر کی بات ہے کہ اس کائنات میں ایسا کیوں ممکن ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ خدا نے اس کائنات کو آزمائش کے اصول کے تحت جبر و اختیار کے بین بین خلق کیا ہے۔

ایک انسان کائناتی اثرات و موجودات کی وجہ سے کسی چیز سے محروم ہو سکتا ہے۔ مثلاً اندھا پیدا ہونا ایک کائناتی اثر ہے جبکہ کسی کو اندھا کر دینا ایک انسانی عمل ہے، دونوں صورتوں میں محروم ہونے والے شخص کے لیے بغیر آنکھوں کے زندگی گزارنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

اس کائنات کو اگر آزمائش کے نکتہ نظر سے دیکھا جاۓ تو اس سے بہتر آزمائش گاہ ممکن نہیں کہ جس کی آسائشوں کے باطن میں تکالیف اور تکالیف کے باطن میں آسائشیں چھپی ہیں۔

آزمائش کے لیے اختیار کا ہونا ضروری ہے اور اختیار دینے کے لیے نتائج کو ہونے دینا ضروری ہے۔ نتائج کو خدائی طاقت سے روک لینا اختیار چھیننے کے مترادف ہو گا۔ اختیار چھیننا آزمائش کے اصول کو باطل کرنے کے مترادف ہو گا۔ لہٰذا اگر آزمائش کرنی ہے تو ضروری ہے اختیار و نتائج کی اجازت رہے۔

اب سوال اٹھے گا کہ آزمائش کیوں ضروری ہے؟ - اس کی دو وجوہات ہیں۔ ایک دنیوی اور ایک اخروی۔

دنیوی وجہ یہ ہے کہ انسان کی ارتقاء اور پیشرفت آزمائش اور تکالیف کے بغیر ممکن نہیں۔ تمام تر انسانی علمی و عقلی و سائنس ترقی انہیں تکالیف اور آزمائشوں کی وجہ سے ہوئی ہے جو اس کائنات میں انسان نے سہی ہیں۔ اگر انسان جسمانی و روحانی و عقلی مشکلات سے دوچار نہ ہوتا تو کبھی بھی ان کے حل کی کوشش نہ کرتا اور نتیجتاً کبھی بھی پیشرف نہ کر پاتا۔ لہٰذا انسانی ارتقاء اور پیشرفت کے لیے ضروری ہے کہ اس دنیا میں یہ آزمائشیں اور تکالیف موجود رہیں۔

ان تکالیف کے قدرتی ہونے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ randomly چنے جاتے ہیں۔ اور random چوائس کو وجہ سے یہ قابلِ تحمل ہو جاتا ہے۔ بصورت دیگر یہ کام انسان necessary evil کے طور پر خود کرتا۔

لیکن چونکہ ان کائناتی اثرات کی وجہ سے کچھ لوگ کسی نہ کسی چیز سے محروم رہ جاتے تو ان کا لیے خدا نے اخروی فائدہ رکھا ہے اور وہ ہے ان کے لیے جزا۔ امام صادق ع نے اسی امر کا ذکر کیا ہے کہ یہ محروم رہ جانے والے لوگ جب روز آخرت اپنا اجر دیکھیں گے تو خوش ہو جائیں گے۔ اسی طرح ایک حدیث میں رسول کریم ص فرماتے ہیں کہ اگر بیمار شخص کو معلوم ہو جائے کہ اس کا اجر کتنا ہے تو وہ خواہش کرے کہ ہمیشہ بیمار رہے۔

اس طرح امام صادق ع نے یہ بھی فرمایا کہ ان تکالیف اور بیماروں اور نقائص کو اس لیے رکھا تاکہ لوگ نعمتوں کی قدر کو جان سکیں (جبکہ محروم رہنے والوں کے لیے اخروی اجر کو رکھا ہے جس سے وہ مطمئن ہو جائیں گے۔)

جیسے انسان اندھیرے کو جانے بغیر روشنی کی قدر نہیں جان سکتا۔ اسی طرح نقص کو جانے بغیر کمال کو نہیں پہچان سکتا۔ انسانی پیشرفت کے علاوہ تکالیف و نقائص کو رکھنے یہ بھی ایک وجہ ہے جو دنیا و آخرت دونوں سے جڑی ہے۔

جہاں تک خنثیٰ کے متعلق احکام کا تعلق ہے تو اسلامی نکتہ نگاہ سے انسان کی دو ہی اصناف ہیں مرد اور عورت۔ خنثیٰ اگر مرد کی خصوصیات رکھتا ہو تو مرد والے احکام لاگو ہوں گے اور عورت والی خصوصیات رکھتا ہو تو عورت کے احکام ہوں گے۔

تمام عمر اسی بات میں محیط ہے کہ اپنے پاس موجود نعمتوں کو پہچانیں اور ان کی قدر کریں تاکہ ان نعمتوں کو سنبھال سکیں۔ اور ج...
14/08/2024

تمام عمر اسی بات میں محیط ہے کہ اپنے پاس موجود نعمتوں کو پہچانیں اور ان کی قدر کریں تاکہ ان نعمتوں کو سنبھال سکیں۔ اور جب کوئی مشکل پیش آۓ تو ہمت اور بزرگواری کے ساتھ اس کا سامنا کریں تاکہ اس مشکل کا حل نکال سکیں۔ اور اسی حاضر و موجود کو صبر کے ساتھ نبھانے کی بجاۓ ناامیدی کا راستہ نہ اختیار کریں:

کہ رات جب کسی خورشید کو شہید کرے
تو صبح اک نیا سورج تراش لاتی ہے

وقال صلى الله عليه وآله: الايمان نصفان نصف في الصبر ونصف في الشكر. ایمان کے دو جز ہیں: آدھا ایمان صبر میں ہے اور آدھا شکر میں ( رسول کریم ص)

Life is all about appreciating the good things that happen to you to sutain them and face suffering with dignified patience so that you can resolve them. And do not resort to hopelessness instead of facing your present with appreciation and patience.

Faith has two components: half of faith is in patience and half in gratitude (Prophet SAWW)

در علی ع کی ایک اہم ترین خیرات یہ ہے کہ انسان ہر حال میں اطمینان قلب اور بے پناہ وقار شخصی (علویت) کے ساتھ زندگی گزارنے ...
25/07/2024

در علی ع کی ایک اہم ترین خیرات یہ ہے کہ انسان ہر حال میں اطمینان قلب اور بے پناہ وقار شخصی (علویت) کے ساتھ زندگی گزارنے کا ہنر سیکھ جاتا ہے۔

یعنی انسان کا اطمینان قلب اور وقار حاضر و موجود یا ظاہری وسائل کے تابع نہیں ہوتا۔ وہ اپنے جوتوں اور کپڑوں پیوند لگاتے ہوۓ بھی اسی اطمینان قلب اور وقار میں ہوتا ہے جتنا ایک پوری ریاست کی سلطانی کرتے ہوۓ۔

یہ ہوتا ہے انسانی کی حقیقت شناسی اور حریت کا ایک خوبصورت اظہار۔

یہ ناقابلِ بیان اور حیرت انگیز کیفیت ہے اور فقط اس کا ادنیٰ سے تجربہ ہی انسان کو اس کیفیت کی بے پناہ عظمت کا احساس دلا سکتا ہے۔

Adres

Antwerp

Website

Meldingen

Wees de eerste die het weet en laat ons u een e-mail sturen wanneer Sayyid Yousaf Kazmi nieuws en promoties plaatst. Uw e-mailadres wordt niet voor andere doeleinden gebruikt en u kunt zich op elk gewenst moment afmelden.

Delen