The Voice of Gadoon

  • Home
  • The Voice of Gadoon

The Voice of Gadoon The voice of Gadoon is a page where you will be updated with news regarding Gadoon& of Current Affair

19/07/2025

خیبرپختون خواہ میں معذور افراد کے لئےماہانہ 7 ہزار روپے وظیفہ مقرر کردیاگیاہے
وہ تمام معذور افراد جن کا معذوری شناختی کارڈ بن چکا ہے وہ میسج میں HQ لکھ کر Space پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8123 پر Send کریں.

اس قبائلی بچے کو آج سرکاری اغواء کاروں نے اغواء کرلیا،،،،کل سادہ کپڑوں میں ملبوس سرکاری اغواء کاروں نے گھر کی چادر اور چ...
12/07/2025

اس قبائلی بچے کو آج سرکاری اغواء کاروں نے اغواء کرلیا،،،،
کل سادہ کپڑوں میں ملبوس سرکاری اغواء کاروں نے گھر کی چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے مذکورہ بچہ ہاتھ نا آنے کی صورت اس کے والد اور بھائی کو اغواء کرلیا تھا جنہیں پھر اس شرط پر رہا کردیا کہ وہ ہرصورت اپنا منہ بند رکھیں گے۔

اچھا اب آپ کے ذہنوں میں لازماً یہ سوال ابھر رہا ہوگا جوکہ ظاہر ہے اکثر غیر پختون دوست احباب کہتے بھی رہے ہیں کہ ”کچھ تو کیا ہوگا، اداروں والے خوامخواہ کیوں اٹھائیں گے“

ہاں بچے کا قصور ضرور ہے، اور وہ ہے تعلیمی ادارے کے ایک کنونشن میں کورکمانڈر سے سخت اور مدلل سوالات، جس کا کورکمانڈر صاحب جواب تو نا دے سکے مگر بچے کو اس کے جرأت کی سزا دینے کی ٹھان لی ہے۔

بچے کے جرائم دیکھنے کےلئے اس کی وال کا زیادہ نہیں بس چند روز کی سرگرمیاں ملاحظہ کریں۔

Fazal Amin Afridi

#محمدشاہدآفریدی

پنجابی / دیسی مہینوں کا تعارف اور وجہ تسمیہ :1- چیت/چیتر (بہار کا موسم)2- بیساکھ/ویساکھ/وسیوک (گرم سرد، ملا جلا) 3- جیٹھ...
03/07/2025

پنجابی / دیسی مہینوں کا تعارف اور وجہ تسمیہ :
1- چیت/چیتر (بہار کا موسم)
2- بیساکھ/ویساکھ/وسیوک (گرم سرد، ملا جلا)
3- جیٹھ (گرم اور لُو چلنے کا مہینہ)
4- ہاڑ/اساڑھ/آؤڑ (گرم مرطوب، مون سون کا آغاز)
5- ساون/ساؤن/وأسا (حبس زدہ، گرم، مکمل مون سون)
6۔ بھادوں/بھادروں/بھادری (معتدل، ہلکی مون سون بارشیں)
7- اسُو/اسوج/آسی (معتدل)
8- کاتک/کَتا/کاتئے (ہلکی سردی)
9۔ مگھر/منگر (سرد)
10۔ پوہ (سخت سردی)
11- ماگھ/مانہہ/کُؤنزلہ (سخت سردی، دھند)
12- پھاگن/پھگن/اربشہ (کم سردی، سرد خشک ہوائیں، بہار کی آمد)

برِصغیر پاک و ہند کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس خطے کا دیسی کیلنڈر دنیا کے چند قدیم ترین کیلنڈرز میں سے ایک ہے۔ اس قدیمی کیلنڈر کا آغاز 100 سال قبل مسیح میں ہوا۔ اس کیلنڈر کو پنجابی کیلنڈر، دیسی کیلنڈر اور جنتری کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔

تین سو پینسٹھ (365 ) دنوں کے اس کیلینڈر کے 9 مہینے تیس (30) تیس دنوں کے ہوتے ہیں، اور ایک مہینا وساکھ اکتیس (31) دن کا ہوتا ہے، اور دو مہینے جیٹھ اور ہاڑ بتیس (32) بتیس دن کے ہوتے ہیں۔

1: 14 جنوری۔۔۔۔۔۔۔ یکم ماگھ
2: 13 فروری۔۔۔۔۔۔۔ یکم پھاگن
3: 14 مارچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم چیت
4: 14 اپریل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم بیساکھ
5: 14 مئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم جیٹھ
6: 15 جون۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم ہاڑ
7: 17 جولائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم ساون
8: 16 اگست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم بھادروں
9 : 16 ستمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم اسوج
10: 17 اکتوبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم کاتک
11: 16 نومبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم مگھر
12: 16 دسمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یکم پوہ

پنجابی دیسی کیلنڈر میں ایک دن کے آٹھ پہر ہوتے ہیں، ایک پہر جدید گھڑی کے مطابق تین گھنٹوں کا ہوتا ہے. ان پہروں کے نام درج ذیل ہیں ۔
1۔ دھمی/نور پیر دا ویلا:
صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کا وقت

2۔ دوپہر/چھاہ ویلا:
صبح کے 9 بچے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت

3۔ پیشی ویلا: دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کا وقت

4۔ دیگر/ڈیگر ویلا:
سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت

5۔ نماشاں/شاماں ویلا:
شام 6 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک کا وقت

6۔ کفتاں ویلا:
رات 9۔بجے سے رات 12 بجے تک کا وقت

7۔ ادھ رات ویلا:
رات 12 بجے سے سحر کے 3 بجے تک کا وقت

8۔ سرگی/اسور ویلا:
صبح کے 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaD5Ioz002SzUHhI1j30

ٹوپی؛ سکول ٹیچر اغواء // لواحقین کا ڈی پی او صوابی سے فوری بازیابی کا مطالبہ صوابی پریس کلب کے عہدیدار اور سینئر صحافی س...
30/06/2025

ٹوپی؛ سکول ٹیچر اغواء // لواحقین کا ڈی پی او صوابی سے فوری بازیابی کا مطالبہ

صوابی پریس کلب کے عہدیدار اور سینئر صحافی سید عارف شاہ کے قریبی رشتہ دار محمد بلال ولد صنوبر خان سکنہ پیہور ہملٹ کو آج صبح ٹوپی کے حدود سے اغواء کیا گیا ھے، جو کہ سکول ٹیچر تھے، صوابی پولیس نے تاحال اس سلسلے میں ایف آئی آر تک درج نہیں کرائی، مذکورہ سکول ٹیچر کا ریکارڈ بلکل صاف ھے، کسی منفی سرگرمی میں بھی ملوث نہیں ھے۔ اور نہ ہی کسی سے کوئی تنازعہ ھے۔

اسی سلسلہ میں محمد بلال کے لواحقین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد اظہر سے تحریری طور درخواست بھی کی ھے کہ وہ اس معاملے میں فوری کارروائی کرکے محمد بلال کی بازیابی کےلئے عملی اقدامات کریں۔

28/06/2025
27/06/2025

ٹوپی ھسپتال میں
صحت کارڈ پر علاج
بحال ہوگیا ہے ۔

21/06/2025

آج سال کا سب سے طویل دن ہے۔ اگرچہ زمین آج سورج سے دور ہے مگر شمالی نصف کرہ سورج کی طرف زیادہ جھکا ہونے کی وجہ سے دن طویل ہوجاتا ہے

13/06/2025

ضروی اطلاع۔
اگر آپ کے علم میں کوئی بچہ ایسا ہے جس کے دل میں سوراخ ہو اور اسکے والدین علاج کی استطاعت نہیں رکھتے تو ایسے بچے کو اے ایف آئی سی راولپنڈی جہاں ڈاکٹر برگیڈیئر امجد صاحب فری ڈیوائس ڈالیں گے
جسکی قیمت 7 لاکھ تک ہے ،
اگر آپ کے نوٹس میں ایسا بچہ ہے تو اس کی آنے والے بدھ سے قبل ذیل نمبر پر رابط کر کے رجسٹریشن کروا لیں ۔صدقہ جاریہ کے طور پر اس پیغام کو عام کریں ۔جزاک اللہ
03035967114
PA to Dr. Amjid AFIC
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

اللہ د قبول کڑی😜
05/06/2025

اللہ د قبول کڑی😜

Qurbani For Sale 03118029074
30/05/2025

Qurbani For Sale 03118029074

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ...
30/05/2025

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل کی منظوری کو ایک "ترقی پسند اور تاریخی قدم" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون بچوں، خاص طور پر بچیوں کے حقوق اور تحفظ کی سمت ایک مضبوط پیش رفت ہے۔

نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے اس اہم قانون سازی میں مؤثر کردار ادا کرنے پر رکن سندھ اسمبلی محترمہ شرمیلا فاروقی اور سینیٹر شیری رحمان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب ایسے حساس اور اہم سماجی مسائل پر سنجیدگی سے اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قانون نہ صرف کم عمری کی شادیوں کے خلاف مؤثر رکاوٹ ثابت ہوگا بلکہ ایک محفوظ، تعلیم یافتہ اور بااختیار نسل کی تشکیل میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے اس موقع پر اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی ہر اس قانون سازی کی حمایت کریں گے جو بچوں، خواتین اور محروم طبقات کے حقوق کی حفاظت کرے اور ملک کو ایک ترقی یافتہ اور مہذب معاشرے کی جانب لے جائے۔

Address


Telephone

+3265797571

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Voice of Gadoon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Voice of Gadoon:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share