Zen tv vlogs

Zen tv vlogs 🔹 وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ 🔹
________________________🌏
ہم مل کر اس دنیا کو بدل سکتے ہیں،

27/07/2025

مدد کا نیا انداز | عزت، محبت اور انسانیت کے ساتھ
✅ تھیلی چیلنج"

آج میری ملاقات ایک 46 سالہ پٹھان بھائی سے ہوئی۔ سخت گرمی، جھلساتا سورج، اور ان کے کندھے پر کچھ ٹروزرز اور ہاتھ میں چند ش...
27/07/2025

آج میری ملاقات ایک 46 سالہ پٹھان بھائی سے ہوئی۔ سخت گرمی، جھلساتا سورج، اور ان کے کندھے پر کچھ ٹروزرز اور ہاتھ میں چند شرٹس۔ وہ ہر دکان کے سامنے رُک رُک کر بڑے ادب سے پوچھ رہے تھے:

"بھائی، یہ لیں گے آپ؟"

کچھ دکانداروں نے بے زاری سے کہا:
"نہیں بھائی، آگے جائیں...!"
یہ سب دیکھ کر دل کانپ سا گیا... کہ ایسی ہمت، ایسا حوصلہ، اور اتنی عاجزی!
میں ان کے قریب گیا، حال چال پوچھا، چائے پانی کا کہا، تو بڑی سادگی سے بولے:
"نہیں بھائی، بس ٹھیک ہوں... کچھ نہیں کھانا..."
میں نے حیرت سے پوچھا:
"خان صاحب، سارا دن ایسے ہی پیدل گھومتے ہیں؟ تھکتے نہیں؟"

ان کی بات نے مجھے جھنجھوڑ دیا:
"جب ذمہ داریاں سر پر ہوں... تو تھکنا کیسا؟"

پوچھا روز کا کتنا کما لیتے ہیں؟
بولے:
"بس بھائی، ابھی تو مندہ ہے... چار پانچ سو بن ہی جاتے ہیں۔"
یہ سن کر دل مزید بھر آیا۔
میں نے جیب سے دو "تھیلیاں" نکالیں۔
ان میں کچھ نقد رقم تھی — ایک میں کم، دوسری میں زیادہ۔
میں نے کہا:
"خان صاحب، یہ دو تھیلیاں ہیں، ایک چُن لیں... جو آپ کو پسند ہو، وہ آپ کی... یہ اللہ کا رزق ہے۔"
پٹھان بھائی نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ ایک تھیلی اٹھائی، اور آنکھوں میں شکر اور دعاؤں کی چمک اُتر آئی۔
وہ بولے:
"یہ کام بہت اچھا ہے بھائی... عزت بھی ہے، مدد بھی ہے... اللّٰہ جزائے خیر دے آپ کو!
یہی ہے "تھیلی چیلنج" کا اصل مقصد: خاموشی سے، عزت کے ساتھ، کسی کا سہارا بن جانا...

جزاک اللّہ خیر 🙏

26/07/2025

میں اپنی محنت سے کماتا ہوں 💰
یہ تھیلی آپ لیں گے یا کسی اور کو دے دوں ؟ ✅
!مجھے بھی ضرورت ہے میں نے اپنی بیٹی کی فیس لیکن


"تھیلی چیلنج" 💰💰  عزت کے ساتھ مدد کا خاموش پیغامدنیا میں بہت سے لوگ مدد کے حقدار ہوتے ہیں، مگر ہاتھ نہیں پھیلاتے۔"تھیلی ...
26/07/2025

"تھیلی چیلنج" 💰💰
عزت کے ساتھ مدد کا خاموش پیغام
دنیا میں بہت سے لوگ مدد کے حقدار ہوتے ہیں، مگر ہاتھ نہیں پھیلاتے۔
"تھیلی چیلنج" ان کے لیے ایک باوقار انداز میں مدد کا نام ہے۔
بس ایک چھوٹی سی تھیلی جس میں کچھ نقدی، اور بہت سی محبت، خلوص اور انسانیت چھپی ہوتی ہے۔

یہ تھیلی:

✨ کسی تھکے بزرگ کے ہاتھ میں تسلی رکھتی ہے
✨ کسی مزدور کے کندھے پر حوصلہ رکھتی ہے
✨ اور کسی خاموش ماں کے دل میں امید جگاتی ہے

یہ دکھاوا نہیں، نیت کا عمل ہے۔ ہم مدد نہیں دیتے، حق لوٹاتے ہیں… عزت سے، خاموشی سے۔

آئیے!
ایک چھوٹی سی تھیلی، اور ایک بڑا دل لے کر نکلیں۔
کسی کے چہرے پر مسکراہٹ بنیں۔
یہی ہے اصل انسانیت۔

اللّہ ہم سب کو نیکی کی توفیق دے 🤲

✅🫡💓

ماں سے ملاقات 💔
25/07/2025

ماں سے ملاقات 💔

24/07/2025

😇🫡💓 پٹھان بھائی کو اللّہ کی طرف سے کیا تحفہ آیا
یہ بھائی کڑی دھوپ میں کندھے پر ٹروزر شرٹ رکھ کر بیچ رہے تھے تھوڑے پیسے کھانا کھا لیتے ہیں باقی واپس گھر بھیج دیتے ہیں 🙏 اللہ تعالی برکت فرمائے


ایک کمزور سی، ٹوٹی پھوٹی سائیکل پر ایک انکل جا رہے تھے۔ سائیکل پر لکڑیوں کے گٹھے لادے تھے، جنہیں وہ بمشکل سنبھالے ہوئے ت...
24/07/2025

ایک کمزور سی، ٹوٹی پھوٹی سائیکل پر ایک انکل جا رہے تھے۔ سائیکل پر لکڑیوں کے گٹھے لادے تھے، جنہیں وہ بمشکل سنبھالے ہوئے تھے۔ چہرہ دھوپ سے جھلسا ہوا، کپڑے گرد آلود، اور آنکھوں میں ایک تھکن زدہ وقار۔

جب ہم نے قریب جا کر پوچھا، تو پتا چلا کہ ان کے چھ بیٹیاں ہیں اور دو چھوٹے بیٹے۔ اتنی بڑی فیملی کا بوجھ اُٹھانے والے یہ شخص، بھٹے پر کام کرتے ہیں اور وہاں سے جو تھوڑی سی اجرت ملتی ہے، اسی سے گھر کا چولہا جلتا ہے۔

آج لکڑیاں اس لیے جمع کر رہے تھے کیونکہ پیسے نہیں تھے کہ گیس سلنڈر یا کوئلہ خرید سکیں۔ لکڑیاں ہی امید تھیں کہ آج کچھ کھانا بن سکے۔

غربت صرف ان کے کپڑوں یا سائیکل سے نہیں، ان کے چہرے سے بول رہی تھی۔ لیکن اس کے باوجود وہ نہ ہاتھ پھیلا رہے تھے، نہ شکوہ کر رہے تھے۔ بس اپنی محنت سے رزق تلاش کرنے نکلے تھے۔
کبھی کبھار ہم جو چیزیں ضائع کر دیتے ہیں، وہ کسی کے چولہے کی امید ہو سکتی ہیں۔ یہ لوگ مانگتے نہیں، مگر ان کی خاموشی چیخ چیخ کر مدد مانگ رہی ہوتی ہے۔

اللہ تعالی غریبوں کے لیے اسانیاں پیدا فرمائے 🤲


22/07/2025

اس انکل کی چھ بیٹیاں اور دو بیٹے ابھی چھوٹے ہیں
اور یہ بھٹے پر کام کر کے تھوڑی سی اجرت لیتے ہیں
کل ان کا واقعہ ان کی تصویر کے ساتھ بیان کروں گا 🫡
اللہ تعالی ان کے لیے اسانیاں پیدا فرمائے 🤲🤲


Address


Telephone

+3211204065

Website

http://zentvvlogs.com/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zen tv vlogs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share