Daily Hurriyat

Daily Hurriyat The Official page of Daily Hurriyat To facilitate the readers of 'Pakistan and abroad' our website is regularly updated 24/7

Daily Hurriyat (https://www.dailyhurriyat.com.pk) is updated round the clock to keep the readers aware of the developments on different issues in Pakistan as well as internationally.

27/05/2026

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام امتیوں کو عید کی خوشیاں مبارک،
اس پر مسرت موقع پر نبی (ص) شان درود پاک پڑھ کر امین کہیں

مشرقِ وسطیٰ اس وقت بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہے جہاں ایک چھوٹی سی چنگاری پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق...
07/04/2026

مشرقِ وسطیٰ اس وقت بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہے جہاں ایک چھوٹی سی چنگاری پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سلگتی ہوئی صورتحال میں پاکستان ایک پل کا کردار ادا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ تاکہ جنگ کی آگ کو بجھایا جا سکے اور سفارت کاری کو موقع ملے۔

پاکستان کی مخلصانہ کوششیں اور اسلام آباد کے واشنگٹن اور تہران سے مسلسل رابطے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم خطے میں خونریزی نہیں استحکام چاہتے ہیں لیکن یکطرفہ کوششیں کبھی بار آور ثابت نہیں ہوتیں، اس کے لیے تعاون ہی بنیادی کنجی ہے۔

پاکستان نے فریقین کے سامنے امن کا جو روڈ میپ رکھا اس کی کامیابی کا انحصار اب براہِ راست اسٹیک ہولڈرز کے رویوں پر ہے۔

تہران کا اپنا مؤقف ہے، اپنی شرائط ہیں جن میں ضمانتوں اور ازالے کا مطالبہ شامل ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا سخت موقف کے ساتھ امن کی راہ نکالی جا سکتی ہے؟ بے شک امریکہ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے لیکن تہران کو بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ تاریخ کے اس نازک موڑ پر لچک کمزوری نہیں بلکہ دانشمندی کی علامت ہوتی ہے۔

چارلی ایبسٹین کے اہم انکشاف !
07/04/2026

چارلی ایبسٹین کے اہم انکشاف !

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منسوب ایک جوتی کا نمونہ استنبول کے ٹوپکاپی محل میوزیم میں اسلامی مقدس اشیاء کے درمیا...
24/12/2025

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منسوب ایک جوتی کا نمونہ استنبول کے ٹوپکاپی محل میوزیم میں اسلامی مقدس اشیاء کے درمیان نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

یہ نشانی ٹوپکاپی محل کی مقدس اشیاء کی خانہ میں محفوظ ہے، جو عثمانی سلاطین نے مصر کی فتح کے بعد سولہویں صدی میں حاصل کی تھی۔

روایت کے مطابق یہ جوتی ساتویں صدی کی ہے جو نبی اکرم ﷺ کے دور سے تعلق رکھتی ہے، اور ان کی برکتوں کی وجہ سے انہیں "نعلین شریف" کہا جاتا ہے۔

یہ جوتیاں ممالک کے پاس سے عثمانی سلطنت کے حوالے ہوئیں، حالانکہ ان کی صداقت سلسلہ روایت پر منحصر ہے نہ کہ عصری توثیقی طریقوں پر۔

05/12/2025

قیامت کے دن ساری کرنسیاں فیل ہو جائے گیں لیکن محمدصَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی محبت کا سکہ چلتا رہے گا۔

06/10/2024

وہ لوگ سامنے آئیں جنکو حضور پاک صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا آخرى نبى ہونے اور ان کا امتی ہونے پر فخر ہے۔۔۔

29/03/2024
‏💥اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماصَلَّيتَ عَلٰی اِبْراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْراھِيمَ اِنَّكَ...
13/09/2023

‏💥اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماصَلَّيتَ عَلٰی اِبْراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْراھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُ
اَللَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکتَ عَلٰی اِبراھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبراھيمَ اِنَّك حَمِيدُ مَّجِيدُ💥



31/08/2023

بھارت جس چاند پر جا کر فخر محسوس کر رہا ہے
اسی چاند کو ہمارے پیارے نبی محمد ﷺ نے چودہ سو سال پہلے دو ٹکڑے کر دکھایا تھا♥️😊

ٹائٹن آبدوز کی روانگی سے اس کا ملبہ ملنے تک، کب، کیا ہواٹائٹن نامی آبدوز کے حادثے میں ایک پاکستانی کاروباری خاندان کے با...
25/06/2023

ٹائٹن آبدوز کی روانگی سے اس کا ملبہ ملنے تک، کب، کیا ہوا

ٹائٹن نامی آبدوز کے حادثے میں ایک پاکستانی کاروباری خاندان کے باپ اور ان کے نوجوان بیٹے کی بھی موت ہوئی۔ جانیے کہ اس سفر کے آغاز سے لے کر آبدوز کا ملبہ ملنے تک کے واقعات کس طرح پیش آئے۔

1912ء میں ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر سمندر برد ہو جانے والے شہرہ آفاق بحری جہاز کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والے پانچ افراد موت کا شکار ہو گئے۔ ان میں ایک پاکستانی کاروباری خاندان کا باپ بیٹا بھی شامل تھے۔

مہم جوئیانہ سفر کی ابتدا
16 جون، جمعے کے روز کینیڈین آئس بریکر بحری جہاز پولر پرنس نیو فاؤنڈ لینڈ سے روانہ ہوا۔ یہ جہاز تجرباتی ٹائٹن آبدوز کو ٹو کر کے اور سمندر کی تہہ پر قریب چار کلومیٹر کی گہرائی پر موجود ٹائٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے جانے والی پانچ رکنی ٹیم کو لے کر اس مقررہ مقام پر پہنچا جہاں سے اس آبدوز نے غوطہ لگانا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ چار ہفتوں میں خراب موسم کی وجہ سے دیگر ٹیموں پر مشتمل تین مشن منسوخ کردیے گئے تھے۔ لیکن اس دن اس مہم جوئی کے لیے اس سفر کا انتظام کرنے والی کمپنی اوشن گیٹ ایکسپیڈیشنز گروپ پرامید تھی۔
معروف ایڈونچرر ہمیش ہارڈنگ نے ہفتہ کے روز انسٹاگرام پر لکھا کہ موسم کی صورتحال کچھ بہتر ہوئی ہے اور اگلے روز روانہ ہونے کی کوشش کی جائے گی: ’’اگر موسم کی یہ صورتحال برقرار رہتی ہے ہے تو مزید اپ ڈیٹس کا انتظار کیجیے!‘‘

آبدوز کی روانگی
سفر پر روانہ ہونے والی ٹیم کو ٹائٹن کے لانچ اور ریکوری پلیٹ فارم پر ربڑ کی کشتی کے ذریعے لے جایا گیا ۔ اندر آبدوز میں داخل ہونے کے بعد، اس کے فرش میں یا تو آلتی پالتی مار کر بیٹھا جا سکتا تھا یا پھر ٹانگیں سیدھی کی جا سکتی تھیں۔
امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ٹائٹن نے اتوار 18 جون کی صبح سمندر میں غوطہ لگایا۔ سمندر کی سطح سے تہہ تک اترنے میں اندازاﹰ دو گھنٹے لگتے ہیں۔ مگر صبح 10 بج کر 45 منٹ پر ٹائٹن آبدوز کا سطح سمندر پر موجود بحری جہاز پولر پرنس سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

تلاش کا آغاز
ٹائٹن کے دوبارہ سطح سمندر پر نمودار ہونے کے متوقع وقت کے قریب تین گھنٹے بعد یعنی شام 5:40 پر پولر پرنس نے امریکی کوسٹ گارڈ کو آبدوز کی گمشدگی کے بارے میں مطلع کیا۔ اس وقت ٹائٹن سے رابطہ منقطع ہوئے تقریبا آٹھ گھنٹے گزر چکے تھے۔ اس کے بعد بین الاقوامی سطح پر تلاش اور بچاؤ کی کوششیں شروع ہو گئیں۔
جہاز کے غائب ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد امریکی بحریہ نے اپنے ایکوئسٹک ڈیٹا یعنی صوتی معلومات کا تجزیہ کیا اور ایک ایسی غیر معمولی تبدیلی نوٹ کی جو ٹائٹن آبدوز کی ممکنہ موجودگی کے علاقے میں ہونے والے کسی دھماکے سے مطابقت رکھتی تھی، یہ وہی وقت تھا جب مواصلاتی رابطے منقطع ہو گئے تھے۔
بحریہ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اگرچہ اس وقت اس معلومات کو عام نہیں کیا گیا تھا، لیکن بحریہ نے اتوار کو یہ معلومات کوسٹ گارڈ کو فراہم کر دی تھیں، جس نے اپنی تلاش جاری رکھی ۔
پیر کی سہ پہر تک شمالی کیرولائنا سے ایک سی 130 ہرکولیس طیارہ اور زیر آب سونار آلات کا حامل ایک کینیڈین پی 8 طیارہ تلاش میں شامل ہو گیا۔ منگل کے روز موسم بہتر ہوا اور حد نگاہ میں اضافہ ہوا اور اس صبح تک 10,000 مربع میل (25,900 مربع کلومیٹر) کی تلاش کی جا چکی تھی۔
اس دن امریکی ایئر نیشنل گارڈ کا ایک گروپ وہاں پہنچا، اس کے علاوہ بہاما کا ایک تحقیقی بحری جہاز، ڈیپ انرجی بھی جس نے کیمرے سے لیس، ریموٹ سے چلنے والے روبوٹ تلاش کے اس کام کے لیے استعمال کیے۔
دریں اثنا، سونار آلات نے منگل کی رات اور بدھ کی صبح بینگ کرنے یا زور سے کھٹکٹانے جیسی آوازوں کا پتہ لگایا، جس سے یہ امید پیدا ہوئی کہ ٹائٹن پر سوار افراد تب بھی زندہ تھے۔
مگر وقت تیزی سے ختم ہو رہا تھا کیونکہ آبدوز میں صرف اتنی آکسیجن موجود تھی جو اس سے اگلی صبح تک چل سکتی تھی۔

ملبے کی دریافت
جمعرات 22 جون کی صبح ایک روبوٹک گاڑی نے سمندر کی تہہ پر ٹائٹن کی دم کا کونہ دریافت کیا، جس کے بعد ٹائٹن کی باڈی کے اگلے اور پچھلے سرے بھی مل گئے۔
جمعرات کے روز ہی کمپنی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کمپنی کے سی ای او اور پائلٹ اسٹاکٹن رش سمیت ہلاک ہونے والے دیگر افراد کے لیے افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس آبدوز میں رش اور ہارڈنگ کے علاوہ ٹائٹینک کے ماہر پال ہنری نارجیولیٹ اور ایک معروف پاکستانی خاندان کے دو افراد شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد بھی سوار تھے۔

کیا آبدوز میں سوار لوگ دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے؟
اس آبدوز کی تباہی کے بارے میں ابھی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، مگر ماہرین کا اندازہ ہے کہ ٹائٹن آبدوز سمندر کی تہہ میں موجود بہت زیادہ دباؤ کو برداشت نہ کر پائی اور پھٹ گئی۔ اسی سبب امکان یہی ہے کہ اس آبدوز کے اندر موجود افراد کی فوری طور پر ہی موت واقع ہو گئی۔
اس بات کے امکانات بہت ہی کم ہیں کہ اس آبدوز حادثے میں مارے جانے والے پانچوں افراد کی باقیات مل پائیں گی۔

Endereço

Avenida Paes De Barros, 613-mooca
São Paulo, SP
03115020

Telefone

+559881943819

Notificações

Seja o primeiro recebendo as novidades e nos deixe lhe enviar um e-mail quando Daily Hurriyat posta notícias e promoções. Seu endereço de e-mail não será usado com qualquer outro objetivo, e pode cancelar a inscrição em qualquer momento.

Compartilhar

Categoria