Daily Kashmir

Daily Kashmir Voice of overseas Kashmiri around the world with daily Kashmir.ca /roznama kashmir .com and KTV.CA

12/29/2025
12/29/2025
12/26/2025

مہنگائی۔۔۔عوام کامنظم معاشی قتل
تحریر:سردار محمدریاض
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان میں مہنگائی مکمل طور پر قابو سے باہر ہو چکی ہے۔ ریاستی بے حسی کی وجہ سے مہنگائی عوام کے لیے اجتماعی عذاب کی شکل اختیار کرچکی ہے۔یہ محض مہنگائی نہیں یہ ریاستی سرپرستی میں کیا گیا معاشی قتل ہے۔ یہ ایک ایسا منظم ظلم ہے جو آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور پورے پاکستان میں غریب کے دروازے پر دستک نہیں دیتا بلکہ دیواریں پھلانگتا ہے۔تالے توڑتا ہے اور سانسیں چھین لیتا ہے۔ یہ آگ دبے پاؤں نہیں چلتی یہ دہاڑتی ہے، چیختی ہے اور انسانوں کو جیتے جی راکھ بنا دیتی ہے۔ اس آگ کو کسی دشمن نے نہیں بھڑکایا۔ اس میں تیل ریاست کی بے حسی نے ڈالا ہے۔ حکمران طبقہ محفوظ ایوانوں میں بیٹھ کر صبر کے لیکچر بانٹ رہا ہے جیسے بھوک کوئی وقتی وہم ہو۔روٹی اب رزق نہیں ایک نایاب شے ہے۔ آٹا ترازو پر نہیں عزت نفس کے بدلے مل رہا ہے۔ سبزی، دال، دودھ اور گوشت اب اشرافیہ کی ملکیت ہیں۔ غریب کی پلیٹ خالی ہے۔ ماں باورچی خانے میں کھڑی نہیں رہتی شرمندگی میں سمٹ جاتی ہے کہ آج بچوں کو کون سا جھوٹ سنایا جائے۔ باپ تنخواہ کی پرچی نہیں دیکھتا اپنا قد ناپتا ہے جو ہر مہینے چھوٹا ہو جاتا ہے۔ یہ وہ سچ ہیں جو کسی بجٹ تقریر میں نہیں آتے مگر پورے سماج کو اندر سے کھا جاتے ہیں۔علاج اب شفا نہیں ایک کاروبار ہے۔ بیماری جسم سے زیادہ جیب پر حملہ کرتی ہے۔ سرکاری ہسپتال قبرستان کا منظر پیش کرتے ہیں۔ غریب کا مریض بیماری سے نہیں مرتا ادویات کی قیمتوں سے مرتا ہے۔ ماں باپ بچوں کو ڈاکٹر کے پاس نہیں لے جاتے کیونکہ فیس ان کی استطاعت کا مذاق اڑاتی ہے۔ تعلیم اب ترقی کا زینہ نہیں، طبقاتی چھلنی ہے۔ فیسیں بڑھتی ہیں۔کتابیں مہنگی ہوتی ہیں۔غریب کا بچہ اسکول چھوڑتا نہیں نظام اسے دھکے دے کر باہر نکالتا ہے۔ نوجوان ہاتھ میں ڈگری نہیں بے روزگاری کا طوق لیے پھر رہا ہے۔ ذہنی دباؤ، غصہ اور لاچارگی اس نسل کا مستقل روگ بن چکے ہیں۔ پھر یہی ریاست سوال کرتی ہے کہ نوجوان بگڑ کیوں رہے ہیں؟؟؟۔ سوال یہ نہیں کہ وہ کیوں ٹوٹ رہے ہیں؟؟؟ سوال یہ ہے کہ انہیں جان بوجھ کر کیوں توڑا جا رہا ہے؟؟؟تنخواہیں منجمد ہیں مگرقیمتیں درندہ صفت ہیں۔ مہینے کی ابتدا میں آمدن ایک دھوکا لگتی ہے اور آخر تک ایک لطیفہ بن جاتی ہے۔ بجلی، گیس اور پٹرول سہولت نہیں رہی اجتماعی سزا کا روپ دھار چکی ہے۔ ہر بل ایک ی

http://dailykashmir.ca/epaper/daily-kashmir-25-12-2025/
12/25/2025

http://dailykashmir.ca/epaper/daily-kashmir-25-12-2025/

Daily Kashimr is a trusted and highly regarded global news website based in Canada . With its commitment to credibility, Daily Kashimr provides accurate and up-to-date news in multiple languages, catering to a diverse readership worldwide. Since its establishment

http://dailykashmir.ca/epaper/daily-kashmir-23-12-2025/
12/23/2025

http://dailykashmir.ca/epaper/daily-kashmir-23-12-2025/

Daily Kashimr is a trusted and highly regarded global news website based in Canada . With its commitment to credibility, Daily Kashimr provides accurate and up-to-date news in multiple languages, catering to a diverse readership worldwide. Since its establishment

Address

Calgary, AB
T3J5N7

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Kashmir:

Share