Yasin Times

Yasin Times Yasin Times

یاسین ٹاٸمیز


Yasin Times is a dynamic page dedicated to showcasing the lastest updates from Gilgit Baltistan. Yasin Times

We highlight the region’s cultural richness, social issues, and development progress. We urge everyone to follow, like &Share. The Objective of Yasin Times is to bring information related to the region unique cultural, natural and Social heritage into the global knowledge mainstream. The political, economic and other social issues of the region are also highlighted and discussed on Yasin Times.

09/28/2025

انڈیا جیت جیت کر فائنل میں پہنچا ہم ہار ہار کے بھی پہنچ گئے۔
نجومی گلگت بلتسان 😂😜

09/28/2025

گلگت بلتستان کے نجومی کا کہنا ہے کہ جو ٹاس جیتے گا وہی فائنل جیتے گا۔😂😜

ایک مہینہ 14 دن بعد سیلاب کے نظر ہونے والی معصوم پری عظمینہ وفا کی ڈیتھ باڈی دریا یاسین منیچ کے مقام سے برآمد ہوا  اللہ ...
09/27/2025

ایک مہینہ 14 دن بعد سیلاب کے نظر ہونے والی معصوم پری عظمینہ وفا کی ڈیتھ باڈی دریا یاسین منیچ کے مقام سے برآمد ہوا اللہ پاک معصوم پری کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے آمین.

گلگت بلتستان پولیس کے خلاف سزائیں، حکومت کے وعدے جھوٹ نکلےگلگت بلتستان پولیس کے اہلکاروں کو ان کے جائز مطالبات پر دی جان...
09/27/2025

گلگت بلتستان پولیس کے خلاف سزائیں، حکومت کے وعدے جھوٹ نکلے

گلگت بلتستان پولیس کے اہلکاروں کو ان کے جائز مطالبات پر دی جانے والی سزاؤں نے سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ پُرامن احتجاج کے بعد نہ صرف وعدے توڑے گئے بلکہ انتقامی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

1. امجد حسین اور حکومت نے پولیس اہلکاروں سے کیے گئے وعدوں سے انحراف کیا۔ الاؤنس اور حقوق کی فراہمی کا وعدہ ایک دھوکہ ثابت ہوا۔

2. احتجاج کرنے والے تمام اہلکاروں پر عائد سزائیں فوری طور پر واپس لی جائیں۔ اپنے حقوق مانگنا جرم نہیں، اور عوام کے محافظوں کے ساتھ ایسا سلوک ناانصافی ہے۔

3. غیر مقامی چیف سیکرٹری اور آئی جی پی گلگت پُرامن خطے میں افراتفری نہ پھیلائیں۔ کشمیر میں پولیس کے مطالبات تسلیم کیے گئے، لیکن گلگت بلتستان میں صرف دھوکہ اور سزا دی گئی۔

حالات کو بگاڑنے کے بجائے حکومت کو فوری سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ورنہ عوامی ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔ پولیس کے ساتھ عوام کھڑی ہے۔
اسلم انقلابی

تحریر :ظفر اقبالماہِ ستمبر یاسین کے لئے بہت بھاری پڑا!!کہنے کو زندگی تھی بہت مختصر مگرکچھ یوں بسر ہوئی کہ خدا یاد آگیا س...
09/26/2025

تحریر :ظفر اقبال

ماہِ ستمبر یاسین کے لئے بہت بھاری پڑا!!

کہنے کو زندگی تھی بہت مختصر مگر
کچھ یوں بسر ہوئی کہ خدا یاد آگیا

ستمبر کا مہینہ یاسین کے باسیوں پر بھاری گزر گیا۔ یکے بعد دیگرے قیمتی جانوں کے ضیاع نے نہ صرف یاسین بلکہ پورے گلگت بلتستان کو سوگوار کر دیا ہے
سب سے پہلے کاشان کی خبر آئی، جسے بے دردی سے قتل کیا گیا اور جس کی نعش تاحال نہیں ملی۔ یہ واقعہ پورے گلگت بلتستان کے لیے ایک کرب ناک صدمہ تھا۔ ابھی کاشان کے غم سے نہیں نکلے تھے کہ سندھی کے نوجوان منیر عباس، کینسر جیسے موزی مرض سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ سوگواران میں ایک بیوہ اور دو بچے چھوڑ کر اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے۔

اسی شام خبر آئی کہ کریم شاہ نزاری، جو تحقیق اور گلگت بلتستان میں رونما ہونے والی موسمی تبدیلیوں اور دیگر مسائل پر ہمیشہ فکر مند رہتے تھے اور ہر فورم پر آواز بلند کرنے میں صفِ اول میں دکھائی دیتے تھے، اچانک دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کی وفات نے اہلِ علم اور اہلِ قلم سب کو افسردہ کر دیا۔
لیکن امتحان یہیں ختم نہ ہوا۔ دیارِ غیر (ترکی) سے خبر ملی کہ برکلتی یاسین کی ہونہار بیٹی، کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کے آخری سمسٹر میں پڑھنے والی شکیلہ، مختصر علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملی۔ شکیلہ کا خواب چھ مہینے بعد اپنے نام کے ساتھ "ڈاکٹر" کا ٹائٹل سجانے کا تھا
۔ وہ ایک باصلاحیت طالبہ تھیں، جنہیں ابھی بہت کچھ کرنا تھا۔ اپنے شعبے میں تحقیق و جستجو کے ذریعے وہ نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے کا عزم رکھتی تھیں۔لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور ہوا۔ ان کے خواب ادھورے رہ گئے
۔
ان کا جسدِخاکی ترکی سے اسلام آباد، پھر سکردو اور بالآخر گلگت لایا گیا، جہاں ذوالفقار آباد میں ان کی تدفین کی گئی۔
شکیلہ کی یہ رخصتی صرف ایک خاندان کا نہیں،بلکہ پورے خطے کا نقصان ہے لیکن ان کی لگن اور محنت کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔
شکیلہ کے والد شکور جان لالا، آغاخان ایجوکیشن سروس میں ملازمت کے ساتھ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے اور بہترین تربیت فراہم کرنے میں کوشاں رہے۔ بڑی بیٹی لندن میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں، جبکہ بیٹا کینیڈا میں زیرِ تعلیم ہیں۔

اہلیانِ یاسین سوگوار ہیں۔ ہر دل یہ سوال کر رہا ہے کہ آخر اس وادی کو کس کی نظر لگ گئی ہے؟ پھول جیسے تعلیم یافتہ نوجوان ایک ایک کر کے ناگہانی موت کے حوالے ہو رہے ہیں۔ وہ نوجوان جنہیں ابھی اپنی زندگی کے باغ کو مہکانا تھا، اپنے علم اور ہنر سے خطے اور ملک کو سنوارنا تھا۔ یہ وہ فرزند تھے جنہوں نے تعلیم کے ذریعے علاقے کی ترقی کا خواب دیکھا تھا، لیکن ناگہانی حادثوں نے ان خوابوں کو چکناچور کر دیا وہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔

یہ صرف اموات نہیں، بلکہ خوابوں کا ٹوٹ جانا ہے۔ کاشان، منیر، کریم شاہ اور شکیلہ کی صورت میں یاسین نے اپنے وہ چراغ کھو دیے ہیں جو آنے والے
کل کو روشن کرنے والے تھے۔

یاسین کے یہ قیمتی چراغ وقت سے پہلے بجھ گئے، لیکن ان کی روشنی ہمیشہ دلوں کو منور کرتی رہے گی۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونڈاکٹر  شکیلہ دختر شکور جان، تعلق برکلتی یاسین، سکونت پرنس کالونی گلگت، ترکی کی ...
09/26/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون
ڈاکٹر شکیلہ دختر شکور جان، تعلق برکلتی یاسین، سکونت پرنس کالونی گلگت، ترکی کی ایک نامور یونیورسٹی میں فارمیسی کے شعبے میں پی ایچ ڈی کے آخری سمسٹر کی طالبہ تھیں۔ بدقسمتی سے وہ ترکی میں انتقال کر گئیں۔ان کی جست خاکی گلگت پہنچا دی گئی ہےاج شام پرنس ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین

گانچھے بلتستان کے مشہور و معروف سیاحتی مقام تھلے بروق میں پل ٹوٹنے سے مزدہ ندی میں جاگریایک شخص جاں بحق زرائع
09/24/2025

گانچھے
بلتستان کے مشہور و معروف سیاحتی مقام تھلے بروق میں پل ٹوٹنے سے مزدہ ندی میں جاگری

ایک شخص جاں بحق
زرائع

آہ مولا😭 کریم شاہ نزاری دل کا دورہ پڑنے سےچل بسے، مولا جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔ امین کریم شاہ نزاری ایڈونچر ٹوریزم...
09/23/2025

آہ مولا😭
کریم شاہ نزاری دل کا دورہ پڑنے سےچل بسے، مولا جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔ امین

کریم شاہ نزاری ایڈونچر ٹوریزم، گلگت بلتستان کا جغرافیہ، دروں اور مشکل راستوں کے حوالے سے ماہر تھے اور جب بھی کہیں کوئی سیاح یا کوئی شخص کہیں پہاڑیوں میں پھنس جاتا تھا تو ان کی ماہرانہ خدمات کی جاتی تھی۔

ان کی اچانک رحلت اس خطہ کےلئے انتہائی نقصاندہ ثابت ہوگا۔ان کا تعلق مذاہمت پسندوں کی سرزمین یاسین ضلع غذر سے تھا.

حکومت گلگت بلتستان اور وفاقی حکومتوں کی گال پر زوردار تماچھ زندہ باد عوام داین اور عوام چٹورکھنڈ اپنی مدد آپ داین پل کا ...
09/21/2025

حکومت گلگت بلتستان اور وفاقی حکومتوں کی گال پر زوردار تماچھ زندہ باد عوام داین اور عوام چٹورکھنڈ اپنی مدد آپ داین پل کا کام انقریب مکمل انشاللہ کل سے مکمل بہال ہوگا ۔
داین کے عوام۔

گلگتراجہ کاشان قتل کیس کو 6 دن گزر گئے مگر قاتلوں کو اب تک سزا نہ مل سکی۔ راجہ کاشان کو ہر صورت انصاف ملنا چاہیے۔
09/21/2025

گلگت
راجہ کاشان قتل کیس کو 6 دن گزر گئے مگر قاتلوں کو اب تک سزا نہ مل سکی۔ راجہ کاشان کو ہر صورت انصاف ملنا چاہیے۔

09/17/2025

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سکرٹری شیرنادر شاہی کا راجہ کاشان کی ق ت ل کے خلاف ہیلی چوک گلگت میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔

راجا کاشان کیس: گلگت  پولیس اور پراسیکیوشن کے نام  پیغام !تحریر: فہمیدہ برچہ راجا کاشان کیس میں اگر ملزمان بلکہ مجرمان ک...
09/17/2025

راجا کاشان کیس: گلگت پولیس اور پراسیکیوشن کے نام پیغام !

تحریر: فہمیدہ برچہ

راجا کاشان کیس میں اگر ملزمان بلکہ مجرمان کا تعلق آپ کے خاندان ، قبیلے ، علاقے ، فرقے سے ہے اور آپ پہ انکا جرم کمزور اور خود ساختہ بھائ چارگی اور اپنائیت کا احساس غالب آرہا ہے ۔۔۔

اگر مجرموں کے خاندان بااثر ہیں اور آپ پہ اس کیس میں کمزور دفعات لگانے اور ملزمان کو بچانے کیلئے پریشر ڈال رہے ہیں ۔

اگر آپ کے اعلیٰ افسر ، دیگر انتظامی اداروں کے کرتا دھرتا آپ کواس ق ت ل کے اصل محرکات چھپانے اور کیس ٹوسٹنگ کرنے کے احکمات دیتے ہیں

اور اگر ۔۔۔۔
خدانخواستہ آپ اس سب عمل کا حصہ بن جاتے ہیں ۔ مجرموں کیلئے آپکی اپنائیت ، جرم پہ حاوی ہوجاتی ہے ، سیاسی و مذہبی اثر رسوخ ، افسر کا پریشر آپکے شفاف تحقیقات کے زریعے انصاف کی فراہمی کی اصل ڈئوٹی کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے ۔۔

تو۔۔۔۔
آج راجا فدا صاحب کے گھر کا چراغ ج ن س ی ا س ت ح ص ا ل ، تشدد ، جبر کا شکار ہوکے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے تو کل ۔۔۔۔ اپکے گھر کی باری بھی آئے گی ۔۔
کیا آپ نہیں چاہینگے کہ آپ کے بچے ہمارے معاشرے کے گندے گھناؤنے کرداروں سے ہر طرح محفوظ رہیں ؟ کیا آپ نہیں چاہے گے کہ آپکا بیٹا فون سننے گھر سے باہر چلا جائے عزت، خیریت اور سلامتی کے ساتھ واپس گھر بھی پہنچ جائے ؟
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچوں کی عزت ، سلامتی قائم محفوظ رہے تو اس کیس کے مجرموں کو بچانے ، انکا اصل گھناؤنا جرم چھپانے ، انکی سزا کم کرکے ضمانتیں یقینی بنانے کی کسی گھناؤنی سازش کا حصہ بننے کا سوچنے سے بھی گریز کریں
ورنہ لردار بدل جائینگے کہانی وہی دہرائ جاتی رہے گی اور معلوم نہیں کتنی جلدی آپ بدلے کردار کے ساتھ اسی کہانی کا حصہ ہونگے ۔۔

۔
۔

Address

Downtown Vancouver, BC

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasin Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Yasin Times:

Share