𝙎𝙩. 𝙏𝙝𝙤𝙢𝙖𝙨-𝙇𝙤𝙣𝙙𝙤𝙣 𝘼𝙯𝙖𝙙𝙖𝙧𝙞 𝘾𝙖𝙣𝙖𝙙𝙖

  • Home
  • Canada
  • London, ON
  • 𝙎𝙩. 𝙏𝙝𝙤𝙢𝙖𝙨-𝙇𝙤𝙣𝙙𝙤𝙣 𝘼𝙯𝙖𝙙𝙖𝙧𝙞 𝘾𝙖𝙣𝙖𝙙𝙖

𝙎𝙩. 𝙏𝙝𝙤𝙢𝙖𝙨-𝙇𝙤𝙣𝙙𝙤𝙣 𝘼𝙯𝙖𝙙𝙖𝙧𝙞 𝘾𝙖𝙣𝙖𝙙𝙖 Exclusive events,streams & updates of Azadari in London/St. Thomas 🇨🇦 Majlis/Matam/Milad

مجلسِ عزا بسلسلہ شَبِ چہلمِ شُہدائے کربلاسالہائے گُزِشتہ کی طرح اِمسال بھی سینٹ تھامس میں آصِف زیدی کی رِہائش پر شبِ چِہ...
08/18/2025

مجلسِ عزا بسلسلہ شَبِ چہلمِ شُہدائے کربلا

سالہائے گُزِشتہ کی طرح اِمسال بھی سینٹ تھامس میں آصِف زیدی کی رِہائش پر شبِ چِہلُم کی مرکزی مجلس کا اِنعقاد کیا گیا اس شب فِضا کچھ اور ہی سوگ کے رنگ میں ڈوبی ہوئی تھی۔ مکان کی دیواریں چراغوں سے جگمگا رہی تھیں مگر دلوں پر غمِ کربلا کی تاریکی سایہ فگن تھی۔ یہ وہ شب تھی جو دنیا بھر کے عزاداروں کو یاد دلاتی ہے کہ قافلۂ کربلا کی شامِ غریباں کبھی پرانی نہیں ہوتی۔
آغاز حدیثِ کساء سے ہوا۔ نجم نقوی صاحب نے جب اہلِ بیتؑ کی عظمت کو لفظوں میں ڈھالا تو کمرہ گویا مدینہ کی خوشبو سے معطر ہوگیا۔ اس کے بعد معصوم بچوں نے اپنی ننھی زبانوں سے سلام پیش کیا، اور برادر حمزہ کی آواز نے اس سلام کو دلوں کے اندر اتار دیا۔
پھر سید سردار باقر خان نے اپنے مخصوص انداز میں سلام پیش کیا۔ ان کے لہجے کی گونج نے سننے والوں کو لمحہ بھر کے لیے کربلا کیلئے اشکبار کر دیا۔

اس کے بعد وہ لمحہ آیا جب حیدرآباد دکن کی ادبی روایت کو کینیڈا کی سرزمین پر زندہ کرنے والے شاعرِ اہلِ بیتؑ، جناب علی عرفان صاحب، نے اپنے مخصوص تحت اللفظ میں فضائل اور مصائب سنائے۔ ان کے الفاظ قطرہ قطرہ دلوں پر برس رہے تھے، اور ہر لفظ جیسے کربلا کی خندقوں سے اٹھ کر مجلس میں آ رہا تھا۔

مصائب کے بعد برادر سلمان، آصف اور نقی نے پُراثر سوز “مظلوم کربلا کی عزادار آگئ” سے جناب زینب کی حال کی یاد کو تازہ کیا۔ فضا اس وقت مزید سوگوار ہوگئی جب برادر سلمان عباس نے “امّہ فضا” کا نوحہ اور پھر “جلتے ہوئے خیموں” کی کربناک تصویر گریہ و بکا کے ساتھ پیش کی۔ لندن اور سینٹ تھامس کے ماتمی حضرات نے پُرزور سینہ کوبی کرتے ہوئے اپنے آنسوؤں کو پرسہ بنایا۔

آخر میں نیازِ امامِ علی مقامؑ پیش کی گئی۔ یوں یہ شبِ چہلم کی مجلس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے اختتام کو پہنچی، مگر دلوں پر یہ نقش چھوڑ گئی کہ کربلا کی یاد زندہ ہے، اور زندہ رہے گ

مجلسِ چہلمِ امام حُسین علیہ السلام و شُہداِ کربلا
08/15/2025

مجلسِ چہلمِ امام حُسین علیہ السلام و شُہداِ کربلا

08/13/2025

سوز و سلام | جون رضوی و ہمنوا | مجلس بسلسلہِ شہادت امام رضا علیہ السلام

08/13/2025

سلام | حسین خان | مجلس بسلسلہِ شہادت امام رضا علیہ السلام

08/13/2025

سلام | مُدثر کرمانی | مجلس بسلسلہِ شہادت امام رضا علیہ السلام

08/13/2025

سلام | ہانی عباس کاظمی | مجلس بسلسلہِ شہادت امام رضا علیہ السلام

08/13/2025

سلام | سید ولی کاظمی | مجلس بسلسلہِ شہادت امام رضا علیہ السلام

08/13/2025

سلام | سید حمزہ زیدی | مجلس بسلسلہِ شہادت امام رضا علیہ السلام

08/08/2025
07/23/2025

عزا خانہ شہ نشین، وہی روایت جو ہمارے بزرگوں نے برصغیر میں سنبھالی، وہی اشکوں کی فضا، وہی ذاکری کی گونج، اور وہی جلتی ہوئی شمعیں — اب ٹورنٹو، شکاگو، اور نیویارک و ہیوسٹن کے فرش عزاوُں میں بھی دھیمی آواز میں “یا حسینؑ” کہہ رہی ہیں۔جب آپ جیسے لوگ، اپنے دل میں امام حسینؑ کا درد لے کر دیارِ غیر میں بستے ہیں، تو پھر صرف گھر نہیں بنتے — ثقافتیں پنپتی ہیں۔ آپ کا عزا خانہ، صرف یادگارِ کربلا نہیں، بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک کھلی کتاب ہے جس میں عقیدت، محبت، اور تاریخ لکھی گئی ہے۔یاد رکھیے، کربلا سرزمین پر ایک واقعہ ہوا تھا — لیکن اس کا پیغام، آپ جیسے عزاداروں کی بدولت، دنیا کے ہر کونے میں گونج رہا ہے۔ اور یہ گونج، شمالی امریکہ کے دل میں بسے آپ کے عزا خانے شہ نشین سے شروع ہوتی ہے۔

03/27/2025

ہمارے شہر کے ہر دل عزیز مومن برادر عشرت زیدی اس وقت علیل ہیں انکی ہارٹ سرجری ہے تمام مومنین سے انکی مکمل صحتیابی کیلئے بلند آواز میں درود پاک پڑھنے کی درخواست ہے اور دعا ہے اللہ تعالئ بحق چہاردہ معصومین ع انہیں شفا کاملہ عطا فرمائیے

Address

Al Mahdi Centre , 91 Meg Drive
London, ON
N6E3T7

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝙎𝙩. 𝙏𝙝𝙤𝙢𝙖𝙨-𝙇𝙤𝙣𝙙𝙤𝙣 𝘼𝙯𝙖𝙙𝙖𝙧𝙞 𝘾𝙖𝙣𝙖𝙙𝙖 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share