Piyara Watan Digital

Piyara Watan Digital روزنامہ پیارا وطن کا پیج Piyara Watan web Tv is web Project of Daily piyara Watan news paper

😂👻🤣😂👻🤣😂👻🤣😂👻🤣😂👻🤣‏ایک جرمن آدمی بار میں داخل ہوا اور ایک بیئر کا آرڈر دیا۔‏بار ٹینڈر نے کہا: "20 یورو!"‏جرمن حیران رہ گیا:...
06/06/2026

😂👻🤣😂👻🤣😂👻🤣😂👻🤣😂👻🤣

‏ایک جرمن آدمی بار میں داخل ہوا اور ایک بیئر کا آرڈر دیا۔
‏بار ٹینڈر نے کہا: "20 یورو!"
‏جرمن حیران رہ گیا: "20 یورو؟ کل تو یہی بیئر صرف 3 یورو کی تھی!"
‏بار ٹینڈر بولا: "جی ہاں، لیکن آج اس کی قیمت 20 یورو ہے۔"
‏جرمن نے غصے سے پوچھا: "آخر کیوں؟"
‏بار ٹینڈر نے وضاحت کی:
‏3 یورو بیئر کی قیمت ہے۔
‏3 یورو یوکرین کی مدد کے لیے۔
‏4 یورو ان یورپی ممالک کی امداد کے لیے جنہوں نے روس پر پابندیاں لگائی ہیں لیکن یورپی یونین کے رکن نہیں۔
‏4 یورو برطانیہ کی مدد کے لیے تاکہ وہ روس کے خلاف پابندیوں کو کامیابی سے نافذ کر سکے۔
‏3 یورو بلقان کے ممالک کو کوئلہ خریدنے کے لیے امداد کے طور پر۔
‏اور آخری 3 یورو یورپی یونین میں گیس سبسڈی اور روس پر پابندیاں برقرار رکھنے کے فنڈ کے لیے۔
‏جرمن نے خاموشی سے 20 یورو نکالے اور بار ٹینڈر کو دے دیے۔
‏بار ٹینڈر نے رقم کیش رجسٹر میں ڈالی اور 3 یورو واپس کر دیے۔
‏جرمن نے حیرت سے پوچھا: "ایک منٹ! تم نے 20 یورو مانگے تھے، میں نے 20 دیے ہیں، پھر یہ 3 یورو واپس کیوں؟"
‏بار ٹینڈر مسکرایا اور بولا:
‏"کیونکہ... ہمارے پاس بیئر ہی نہیں ہے!"
‏😂
‏پاکستان میں یوٹیلٹی بلوں کا حال بھی کچھ ایسا ہی لگتا ہے؛ بل تو پورا آ جاتا ہے، مگر سہولت اکثر غائب ہوتی ہے! Copied

گھر پر سکون سے سو رہا تھا کہ ای چالان موصول ہوا چیک کیا تو سوزوکی آلٹو تھی جبکہ میرے پاس ہنڈا سوک ہے جس کا نمبر AAA-814 ...
06/03/2026

گھر پر سکون سے سو رہا تھا کہ ای چالان موصول ہوا چیک کیا تو سوزوکی آلٹو تھی جبکہ میرے پاس ہنڈا سوک ہے جس کا نمبر AAA-814
ہے۔ اب نئی ذلالت ہے پچاس جگہ ویری فکیشن کروائو سہولت سینٹر جاکر ٹھیک کروائو مطلب قصور پولیس سزا ہم بھگتیں کیوں؟؟؟؟
Muneeb Ahmed Sahil
Sindh Police

06/03/2026

گھر پر سکون سے سو رہا تھا کہ ای چالان موصول ہوا چیک کیا تو سوزوکی آلٹو تھی جبکہ میرے پاس ہنڈا سوک ہے جس کا نمبر AAA-814
ہے۔ اب نئی ذلالت ہے پچاس جگہ ویری فکیشن کروائو سہولت سینٹر جاکر ٹھیک کروائو مطلب قصور پولیس سزا ہم بھگتیں کیوں؟؟؟؟

سندھ  کے قدیم مقام موہن جو دڑو پر کھدائی کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔محکمہ نوادرات و آرکیالوجی سندھ کے مطابق ماہر...
01/31/2026

سندھ کے قدیم مقام موہن جو دڑو پر کھدائی کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

محکمہ نوادرات و آرکیالوجی سندھ کے مطابق ماہرین نے موہن جو دڑو میں کھدائی کے دوران شہر کی حفاظت کیلئے بنائی گئی دیوار (فصیل) دریافت کرلی ہے۔

مرکزی شہر کے گرد کچی اینٹوں سے بنی فصیل دریافت کی گئی ہے، موہن جو دڑو پر پاک امریکا مشترکہ آثار قدیمہ مشن کے تحت کھدائی کا کام جاری ہے۔

امریکی پروفیسر جوناتھن مرک کینویئر اور علی لاشاری کی نگرانی میں ٹیم کھدائی کا کام کررہی ہے۔ 1950 اور 51 میں برطانوی ماہر آثار قدیمہ سر مارٹر وہیلر نے اپنی تحقیق میں اسے کچی اینٹوں کی بنیاد قرار دیا تھا۔

نئی کھدائی اور زمینی تہوں کے شواہد سے ماہرین نے اسے شہر کی فصیل قرار دیا ہے، ماہرین کے مطابق یہ فصیل غالباً تجارت کو منظم کرنے، آمد و رفت کو کنٹرول کرنے اور شہر کے انتظامی اور منصوبہ بندی کے نظام کیلئے بنائی گئی تھی۔

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت و نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو اس اہم دریافت پر مبارکباد دی گئی۔ یہ دریافت سندھ کے تاریخی ورثے کی عالمی اہمیت کو مزید اجاگر کرتی ہے۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ اس دریافت سے تحقیقی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔پاک–امریکہ مشترکہ آثارِ قدیمہ مشن کی یہ کامیابی بین الاقوامی تعاون کی بہترین مثال ہے

تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، سیکیورٹی ذرائعکراچی:سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخو کے ...
01/30/2026

تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع

کراچی:
سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخو کے علاقے تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا حالانکہ کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہو رہا ہے تاہم انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

سیکیورٹی حکام نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ کے دوران سوالات کے جواب دیے اور بتایا گیا کہ تیراہ میں کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہو رہا ہے، صرف انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) ہو رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تین سال سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف صرف آئی بی او کیے جا رہے ہیں جو کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، تیراہ میں کہیں بھی فوج کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئ داخلی یا بیرونی راستوں پر چیک پوسٹ لگائی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ موجودہ موسم بھی بڑے آپریشن کے لیے کسی طرح مناسب نہیں ہے، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے، فوج اور عوام کے رشتے میں کوئی بیانیہ دراڑ نہیں ڈال سکتا۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ قبائلی عوام اور معززین کی مشاورت سے ہی تمام فیصلے کیے جاتے ہیں جو ان کے ہی فیصلے ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مشاورت میں ہمیشہ مقامی حالات و روایات کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اصل میں عوام کی سہولتوں اور ترقی کے دشمن ہیں، احساس محرومی کا نعرہ لگا کر دہشت گردی کرنے والوں کو بلوچستان کے عوام پہچان چکے ہیں۔

Adresse

Montreal, QC
H2X

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Piyara Watan Digital publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Raccourcis

Partager