01/03/2026
میں اپنے اللہ سے صبح و شام یہ دعا کرتا ہوں:
اے دونوں جہانوں کے مالک!
ہماری زندگی کا بڑا حصہ گزر گیا،
اور ہم نے اس ملک کے بارے میں کم ہی کوئی اچھی خبر سنی۔
یا اللہ! ہماری آنے والی نسلوں کے لیے اس وطن میں آسانیاں پیدا فرما۔
انہیں علم، شعور اور اخلاق کی دولت عطا کر۔
انہیں ایک ایسی مہذب قوم بنا دے کہ دنیا ان پر رشک کرے۔
یا رب!
انہیں وہ دور نہ دکھانا جو ہم نے دیکھا،
انہیں دھوکہ دہی، فریب، کرپشن
اور دو نمبری زندگی سے ہمیشہ محفوظ رکھ۔
آمین یا رب العالمین 🤲
#دعا #امن #انصاف #پاکستان