12/09/2025
پنڈی تینتیس(33) لاکھ روحوں کا شہر، جہاں چھبیس ایم پی ایز اور تیرہ ایم این ایز کی بارگاہیں آباد ہیں۔ مگر المیہ دیکھیے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کے رہنما کی اپنی بہنیں یوں بے سہارگی کی تصویر بنی بیٹھی ہیں۔
سوچنے کی بات ہے، جس شہر میں سیاست دانوں کی تعداد ٹریفک سگنلوں سے زیادہ ہو، وہاں اگر یہ حال ہے تو باقیوں کا کیا حال ہوگا؟
اور پھر دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیے,اگر یہی خواتین خیبر پختونخوا کے کسی بھی شہر میں ہوتیں، چاہے وہاں جس کا بھی راج ہوتا،اور مان لیا کہ آپ ہمیں پختون ‘ویلا’، ‘سادہ لوح’ یا ‘جذباتی’ کہہ لیتے ہیں، مگر اتنا تو حقیقت ہے کہ ان عورتوں کیلئے ہزار، دو ہزار لوگ نکل ہی آتے ۔
ہم جذباتی سہی، پر بے حس نہیں۔