09/10/2025
"پانی، ماڑیپور اور ہماری حقیقت"
زمینی بادشاہوں نے اپنی مرضی اور مفادات کی خاطر ہمیں پانی سے محروم کر دیا ہے۔ پائپ لائنیں تو بچھائی گئیں مگر گھروں تک پانی کبھی نہیں پہنچا۔ جسکانی محلے سمیت کئی علاقے ایسے ہیں جہاں رہائشی برسوں سے ایک بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔
ہم ماڑیپور کے رہنے والے ہیں، ہمارے گھروں میں پانی لائنوں سے نہیں بلکہ آسمان سے آتا ہے۔ بارش کے دنوں میں ہم برتن بھر کر اس پانی کو جمع کرتے ہیں تاکہ زندگی کی بنیادی ضرورت پوری کر سکیں۔ یہ کسی المیے سے کم نہیں کہ لاکھوں کی آبادی والے ٹاؤن میں لوگ آج بھی بارش کے پانی پر گزارا کریں۔
پانی کسی کی جاگیر نہیں، یہ ہر شہری کا حق ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے اٹھایا جائے اور ذمہ داران کو جواب دہ بنایا جائے۔ ورنہ تاریخ یہ ضرور لکھے گی کہ ماڑیپور کے لوگ جدید دور میں بھی پیاسے رہے۔