Khyber Ghag Digital

Khyber Ghag Digital Our Job is to Inform,Educate, Entertain & sansatise the public for their rights.

Hi iam Hikmat Afridi,Iam a Professional Journalist,Our job is to Inform People,Entertain and to Sansitize the Public for their Right We are also work for Humunity

09/06/2026

ضلع خیبر لنڈی کوتل:محمد ظریف عرفے لنڈئے حاجی اغوا کیس میں بڑی پیش رفت، 7 افراد گرفتار

ڈی پی او خیبر وقار احمد نے محمد ظریف شینواری عرف حاجی لنڈائے کے اغوا کے خلاف جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران پولیس ملزمان کے ہاٹ اسپاٹ تک پہنچ گئی، جس کے بعد اغوا میں ملوث عناصر تک رسائی حاصل کی گئی اور اب تک 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او خیبر نے دھرنے کے شرکاء کو یقین دلایا کہ حاجی محمد ظریف شینواری عرف حاجی لنڈائے بہت جلد اپنے اہلِ خانہ اور عوام کے درمیان ہوں گے، ان شاء اللہ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس مغوی کی بحفاظت بازیابی اور واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ضلع خیبر لنڈی کوتل محمد ظریف عرف حاجی لنڈائے کے اغوا میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی، ملزمان کے اہلِ خانہ گرفتار کیے گئے ...
09/06/2026

ضلع خیبر لنڈی کوتل محمد ظریف عرف حاجی لنڈائے کے اغوا میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی، ملزمان کے اہلِ خانہ گرفتار کیے گئے ہیں۔
ایس ایچ او لنڈی کوتل عدنان آفریدی

ضلع خیبر جمرود پولیس کی شراب بنانے والی فیکٹری کے خلاف بڑی کارروائی، فیکٹری سے شراب بنانے کے آلات اور سینکڑوں لیٹر شراب ...
09/06/2026

ضلع خیبر جمرود پولیس کی شراب بنانے والی فیکٹری کے خلاف بڑی کارروائی، فیکٹری سے شراب بنانے کے آلات اور سینکڑوں لیٹر شراب برآمد، ملزم گرفتار
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وقار احمد کے خصوصی احکامات پر منشیات اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں جمرود پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے علاقہ نیو ابادی میں شراب بنانے والی فیکٹری کا سراغ لگا کر چھاپہ مارا۔
کارروائی ایس ایچ او جمرود صدیق خان کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری اور خصوصی ٹیم نے کی، جہاں سے شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والے مختلف آلات اور سینکڑوں لیٹر اور 57 عدد تیار شدہ شراب برآمد کرلی گئی۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم محمد چینار ولد حیات شیر ساکن نیوابادی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ او جمرود صدیق خان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم شراب تیار کرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے میں ملوث پایا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ شراب کی تیاری اور سپلائی میں ملوث دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ علاقے میں منشیات اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

09/04/2026
09/04/2026
حکومت نے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کردیا۔پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے.ڈیزل کی فی لیٹر قی...
09/03/2026

حکومت نے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کردیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے.

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 2 روپے 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے.

جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 349 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

09/03/2026

یہ وقوعہ کیا ہے? کسی کو معلومات ہو تو کمنٹس میں شیئر کریں

ضلع خیبر: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل میں پیرامیڈیکس بھرتیوں پر سوالات، مقامی امیدواروں کا عدالت جانے اور احتجاج ...
09/03/2026

ضلع خیبر: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل میں پیرامیڈیکس بھرتیوں پر سوالات، مقامی امیدواروں کا عدالت جانے اور احتجاج کا عندیہ

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل میں پیرامیڈیکل ٹیکنیشنز کی خالی آسامیوں پر مبینہ طور پر مقامی امیدواروں کو نظرانداز کرنے کے خلاف امیدواروں نے آواز اٹھاتے ہوئے بھرتی کے عمل میں شفافیت اور مقامی امیدواروں کے حقوق یقینی بنانے کا مطالبہ کیا. اس حوالے سے مقامی پیرامیڈیکل ٹیکنیشن امیدواروں حارث خان، عادل، یاسین اور حمزہ اللہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر لنڈی کوتل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ بھرتی کے عمل میں ڈومیسائل کی بنیاد پر مقامی امیدواروں کو ترجیح دینے کے بجائے نان لوکل امیدواروں کو فوقیت دی جائے گی. امیدواروں کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع کے ہسپتالوں میں مقامی امیدواروں کو ڈومیسائل کی بنیاد پر ترجیح دی جاتی ہے اس لیے لنڈی کوتل میں بھی مقامی امیدواروں کے لیے یہی پالیسی اپنائی جائے تاکہ لوکل امیدواروں کی حق تلفی نہ ہو جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپلومہ کے ساتھ بیچلر ڈگری رکھنے والے امیدواروں کو بھی میرٹ میں مناسب ترجیح دی جائے کیونکہ متعدد مقامی ٹیکنیشنز اعلیٰ تعلیمی قابلیت رکھتے ہیں. مقامی امیدواروں نے ڈینٹل ٹیکنیشن کی دو خالی آسامیوں کو مشتہر نہ کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ان کے مطابق دو ہفتے قبل ان آسامیوں کے حوالے سے درخواست دی گئی تھی جس پر انکوائری مقرر کی گئی لیکن عملی طور پر کچھ نہ ہوسکا. انہوں نے دعویٰ کیا کہ چند سال قبل ڈینٹل ٹیکنیشن کے تبادلے کے بعد دوسرے تحصیل سے گریڈ 14 کا ایک اے پی آئی ٹیکنیشن تعینات کیا گیا جبکہ ان کے بقول مذکورہ آسامی گریڈ 12 کی تھی. امیدواروں نے اسے مقامی امیدواروں کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا. پریس کانفرنس میں امیدواروں نے مزید کہا کہ حالیہ ایٹا ٹیسٹ میں بھی ڈینٹل ٹیکنیشن کی آسامیوں کو شامل نہیں کیا گیا جس سے مقامی امیدواروں میں تشویش مزید بڑھ گئی ہے. مقامی پیرامیڈیکس ٹیکنیشن امیدواروں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام، سیکرٹری ہیلتھ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، قومی مشران اور سیاسی و سماجی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، بھرتی کے عمل کو شفاف بنایا جائے اور میرٹ کے ساتھ ساتھ مقامی امیدواروں کے جائز حقوق کو یقینی بنایا جائے اور اشتہار میں دو سالہ ڈپلومہ کے ساتھ بیچلر ڈگری ہولڈر امیدواروں کو ترجیح دی جائے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مقامی امیدواروں کے تحفظات دور نہ کیے گئے اور بھرتی کے عمل میں مبینہ ناانصافی کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کے ساتھ عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا.

خیبر : پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کو 327 دن گزر گئے جس کے باعث خیبر پختونخوا کے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ سمال...
09/03/2026

خیبر : پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کو 327 دن گزر گئے جس کے باعث خیبر پختونخوا کے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ سمال انڈسٹریز میں ہزاروں مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں بارڈر کی بندش کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی گئی تاہم تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی بارڈر پر سیاست نہ کی جائے اور تجارت کو سیاست سے الگ رکھا جائے
ان خیالات کا اظہار خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی یوسف آفریدی، سینئر نائب صدر واجد علی شینواری، حضرت علی بہلول، حاجی عابد اور دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر لنڈی کوتل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بارڈر کی بندش کے حوالے سے اسلام آباد میں وزیر داخلہ کے ساتھ ایک اجلاس ہوا تھا جس میں بلوچستان چیمبر آف کامرس اور سرحد چیمبر آف کامرس کے عہدیداران بھی شریک تھے وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اس معاملے پر خیبر پختونخوا میں بیٹھ کر تفصیلی بات چیت کی جائے گی تاہم تاحال یہ اجلاس منعقد نہیں ہو سکا انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تمام بارڈرز بند ہونے کے باعث اب تک تقریباً 2.5 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے جس میں برآمدات کی مد میں 1.644 ارب ڈالر جبکہ درآمدات کی مد میں 817 ملین ڈالر کا نقصان شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ بارڈر کی بندش کے باعث ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے بڑے ٹرانسپورٹ کاروبار، ہوٹلز اور مارکیٹس بند ہو چکی ہیں جس سے ہزاروں افراد کا روزگار متاثر ہوا ہے تاجروں کے مطابق بارڈر کی بندش سے صوبے کو سیس ٹیکس کی مد میں 7.27 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے تاہم صوبائی حکومت بارڈر کی بندش کے معاملے پر مکمل خاموش ہے جبکہ ٹرانزٹ میں بھی بہت زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے خیبر چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی یوسف آفریدی نے خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گزشتہ پانچ سال کے آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کا مرکزی دفتر خیبر میں فعال کیا جائے اور بعض غیر مقامی افراد کی مبینہ مداخلت ختم کی جائے.

ضلع خیبر جمرود میں مہنگائی اور لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی ریلیجماعت اسلامی جمرود کی جانب سے مہنگائی اور ل...
09/03/2026

ضلع خیبر جمرود میں مہنگائی اور لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی ریلی
جماعت اسلامی جمرود کی جانب سے مہنگائی اور لیوی ٹیکس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی بابِ خیبر سے شروع ہو کر جمرود پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی، جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان، تاجر برادری اور شہریوں نے شرکت کی۔
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی جمرود کے امیر حاجی گل محمد اور الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خیبر کے صدر بخت جمال آفریدی نے کہا کہ آج ملک بھر کی طرح جمرود میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے اور تاجر برادری اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر ہے۔
مقررین نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے لیوی ٹیکس کو غریب عوام پر اضافی بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام سے مختلف ٹیکسوں کی صورت میں رقم وصول کی جا رہی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیوی ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک ملک بھر میں احتجاجی دھرنے اور مظاہرے جاری رکھے جائیں گے۔

Address

Toronto, ON
(M3CM9N)

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Ghag Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share