10/13/2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو باہر جانے کا کہہ دیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس شروع ہوا تو گورنر فیصل کریم کنڈی بھی وہاں پہنچ گئے، جس پر بلاول بھٹو نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کنڈی صاحب، یہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہے، آپ فی الحال باہر جائیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے فیصل کریم کنڈی سے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ ’’کنڈی صاحب، گفتگو میں عاجزی لائیں، اتنی رعونت اچھی نہیں۔‘‘