Khyber Ghag Official

Khyber Ghag Official We Inform People To Entertain,Educate & to Sansitize the Public for their Right We Work for Hummunity

Hi iam Hikmat Afridi,Iam a Professional Journalist,Our job is to Inform People,Entertain and to Sansitize the Public for their Right We are also work for Humunity

05/06/2026

مولانا فضل الرحمٰن شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا شیخ محمد ادریس شہید کے تعزیتی موقع پر اپنے خیالات کا آظہار کر رہیں ہیں۔

لنڈیکوتل ہسپتال کو جدید ایکسرے مشین فراہم کردی گئی
05/06/2026

لنڈیکوتل ہسپتال کو جدید ایکسرے مشین فراہم کردی گئی

مولانا فضل الرحمٰن نے شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا شیخ محمد ادریس شہید کے بیٹے مولانا انیس احمد کو پگڑی پہنائی۔
05/06/2026

مولانا فضل الرحمٰن نے شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا شیخ محمد ادریس شہید کے بیٹے مولانا انیس احمد کو پگڑی پہنائی۔

05/05/2026

بہت سے شاگردوں کا استاد اب اس دنیا میں نہیں رہا 😢

چارسدہ : شہید مولانا شیخ محمد ادریس کی نمازِ جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت,علاقے کی فضا سوگوار، ہر آنکھ اشکبار,
05/05/2026

چارسدہ : شہید مولانا شیخ محمد ادریس کی نمازِ جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت,علاقے کی فضا سوگوار، ہر آنکھ اشکبار,

05/05/2026

🔴 *اہم سیکیورٹی اعلامیہ* 🔴
تمام علاقہ مکینان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلع خیبر، جمرود کے دور افتادہ علاقہ چھپری درگئی میں ایک مشتبہ صورتحال کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جہاں نامعلوم بامسلح دہشت گرد (خارجی) گزشتہ دو دن سے ایک مقامی حجرے میں قیام پذیر ہیں۔ مذکورہ مقام ایک چھوٹا گاؤں ہے جو محدود گھروں پر مشتمل ہے اور گنجان آبادی کے وسط میں واقع ہے۔
اطلاعات کے مطابق، مذکورہ دہشت گرد عناصر کی موجودگی سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ عام شہریوں کے درمیان رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، جس کے باعث سیکیورٹی فورسز کو کارروائی میں احتیاط برتنا پڑ رہی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان (Collateral Damage ) سے بچا جا سکے۔
لہٰذا، تمام مکینانِ علاقہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ:
اپنے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو محفوظ مقامات پر رکھیں
غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں
مویشیوں اور قیمتی اشیاء کی حفاظت یقینی بنائیں
کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں
مزید برآں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ممکنہ آپریشن کے پیش نظر علاقے میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ مکمل تعاون کریں اور جاری ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

*آپ کا تعاون ہی آپ کی حفاظت ہے۔*

سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف علاقوں میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اع...
05/05/2026

سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف علاقوں میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ پابندیاں 6 مئی 2026 بروز بدھ سے نافذ العمل ہوں گی، جن کے تحت کسی بھی شخص کو سیاحت، سیر و تفریح یا ذاتی و کاروباری مقاصد کے لیے مخصوص علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ممنوعہ علاقوں میں ولی خیل کا ننگروسہ علاقہ، شپیلہ، ایسار اور لکہ سر کے پہاڑی سلسلے جبکہ نیکی خیل کے تانگہ نالہ اور شاکری پہاڑ شامل ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کے ذمہ دار متعلقہ افراد خود ہوں گے اور فورسز کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ دار نہیں ہوں گی۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے پیش نظر جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل

افغانستان اسلامی امارات  نے شیخ الحدیث شیخ ادریس کی شہادت پر تعزیتی اعلامیہ جاری کردیا ۔
05/05/2026

افغانستان اسلامی امارات نے شیخ الحدیث شیخ ادریس کی شہادت پر تعزیتی اعلامیہ جاری کردیا ۔

مولانا محمد ادریس شہید کے ہائی پروفائل قتل کیس کی تحقیقات کے لیے تین رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ڈسٹرکٹ پبلک پرا...
05/05/2026

مولانا محمد ادریس شہید کے ہائی پروفائل قتل کیس کی تحقیقات کے لیے تین رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چارسدہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ٹیم میں سینئر پبلک پراسیکیوٹر محمد ارشاد، لاء آفیسر سکندر زمان اور اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر شاہد عادل شامل ہیں۔ یہ ٹیم تھانہ سی ٹی ڈی مردان میں درج ایف آئی آر نمبر 36 کے تحت کیس کی تفتیش کی نگرانی کرے گی۔ نوٹیفکیشن میں ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تفتیشی ٹیم کے ساتھ مکمل ہم آہنگی برقرار رکھیں اور کیس کی روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ دفتر کو ارسال کریں۔ اس ٹیم کی تشکیل کا مقصد مولانا محمد ادریس شہید قتل کیس کی شفاف اور مؤثر قانونی پیروی کو یقینی بنانا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے 6 مئی کو صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستا...
05/05/2026

خیبرپختونخوا حکومت نے 6 مئی کو صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے مقبول رہنما عمران خان کی جماعت خیبرپختونخوا میں برسرِ اقتدار ہونے کے باعث وفاقی حکومت صوبے کے ساتھ مبینہ طور پر امتیازی سلوک کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ، بجلی اور گیس کی فراہمی میں بھی صوبے کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

اعلان کے مطابق 6 مئی کو پورے صوبے میں قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی، تاہم ایمرجنسی سروسز کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والے وکلا سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس ہڑتال میں بھرپور شرکت کریں۔

جمرود،وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے خلاف پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے  خیبر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن جمرود پریس کلب می...
05/05/2026

جمرود،وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے خلاف پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے خیبر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن
جمرود پریس کلب میں خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن
کے عہدیداران صدر عالمزیب آفریدی، چیئرمین ابرار آفریدی، ڈپٹی چیئرمین ثاقب آفریدی ، اللہ یار آفریدی، عارف آفریدی، خلیل آفریدی، عمر آفریدی، محمد خان آفریدی، واحد آفریدی، کاشف آفریدی اور نثار آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات قابلِ تحسین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی مسائل کو بروقت اور مؤثر اقدامات کے ذریعے حل کیا گیا جس سے طلبہ کو واضح فائدہ پہنچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے جسے وہ مسترد کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ضلع خیبر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور جلد ان کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ عہدیداران نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کریں اور منفی عناصر کو ناکام بنائیں۔اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ سہیل آفریدی اپنے طالبعلمی دور میں یونیورسٹی میں خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیدار رہ چکے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں طلبہ کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے شیخ ادریس صاحب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی۔

05/05/2026

جنازہ کا اعلان

Address

Toronto, ON
(M3CM9N)

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Ghag Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share