12/25/2025
فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے قومی ائیر لائن پی آئی اے میں حصہ دار بننے کا اعلان کر دیا ہے۔
فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو عارف حبیب کنسورشیم کے ساتھ معاہدے کے لیے اختیار دے دیا گیا ہے۔ کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر اپنے شیئر ہولڈرز کو اس پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے۔ خط کے مطابق بورڈ پی آئی اے کے حصص کی خریداری کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
ماہرین کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی پی آئی اے کے 25 سے 35 فیصد شیئرز حاصل کر سکتی ہے، جبکہ عارف حبیب پہلے ہی فوجی فرٹیلائزر کو کنسورشیم میں شامل کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ ایف ایف سی کے خط میں کہا گیا ہے کہ کنسورشیم نجکاری کمیشن کی جانب سے قبولیت کے خط کا منتظر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی بولی کے ساتھ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز حاصل کی، جبکہ لکی سیمنٹ کی جانب سے 134 ارب روپے کی بولی دی گئی تھی۔