04/01/2026
کراچی میں بڑی دہشت گردی کی کوشش ناکام، بلدیہ رئیس گوٹھ سے بارود سے بھرا ٹرک برآمد
کراچی: شہر میں تباہی پھیلانے کی ایک اور بڑی سازش ناکام بنا دی گئی۔ بلدیہ رئیس گوٹھ کے علاقے میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بارود سے لدے ایک ٹرک کو ناکارہ بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹرک میں مجموعی طور پر تقریباً 2000 کلوگرام دھماکہ خیز مواد موجود تھا، جبکہ ایک اور اطلاع کے مطابق برآمد بارود کا وزن چار ٹن تک بتایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قریبی کمپاؤنڈ پر بھی چھاپہ مارا گیا، جہاں سے مزید دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران ایک منی ٹرک سے 60 ڈرم اور 5 گیس سلنڈر بھی قبضے میں لے لیے گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تمام برآمد شدہ بارود کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ دھماکہ خیز مواد شہر کے کسی اہم میگا مال کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ زیرِ حراست ملزمان کی نشاندہی پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ دھماکہ خیز مواد کو ڈرموں میں بھر کر شہر منتقل کیا گیا تھا۔