
20/08/2025
کراچی میں ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ آئندہ دو
گھنٹوں تک جاری رہے گا، تاہم فی الحال آنے والے گھنٹوں میں تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔
رات گئے شہر میں بارش کے کچھ امکانات ہیں، تاہم کل صبح یا دوپہر سے وقفے وقفے سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانی سے تیز اور موسلادھار بارش کے اچھے امکانات موجود ہیں۔ اس دوران کچھ مقامات پر اربن فلڈنگ کا خدشہ رہے گا۔
مونسون کا یہ سسٹم کل رات کے بعد کمزور ہونا شروع ہو جائے گا اور بروز جمعہ کی رات تک ختم ہو جائے گا۔