Urdu Medium

Urdu Medium A journey with An Urdu medium teacher of a English medium school. ^_^

05/01/2023

عورت آسانی سے رنگوں کے درمیان فرق کر سکتی ہے ۔لہذا جب وہ آپ سے کہے کہ آپ بدل گئے ہیں تو بحث نہ کریں اور تسلیم کر لیں ۔
Urdu Medium

05/01/2023

ہم نے جنّت کا پھل نہیں کھایا
ہم یہاں بے قصور آئے ہیں
Urdu Medium

جو ادھورا رہ جائے،  وہ کبھی مکمل نہیں ہوتا!!!خواہ وہ کہانی ہو ، خواب ہو ، زندگی ہو یا پھر انسان ....
05/01/2023

جو ادھورا رہ جائے، وہ کبھی مکمل نہیں ہوتا!!!
خواہ وہ کہانی ہو ، خواب ہو ، زندگی ہو یا پھر
انسان ....

05/01/2023

خود کو آزاد کیا ___ دل سے اتاری دنیا
منہ پہ دنیا کے __ بڑے زور سے ماری دنیا !
Urdu Medium

خُوشی اُس عینک کی طرح ہے جیسے ایک بڑھیا بڑی دیر تک تلاش کرتی رہے اور آخر میں اُس کو اپنی آنکھوں پر ہی لگی مِلے۔🧡"مشتاق ا...
05/01/2023

خُوشی اُس عینک کی طرح ہے جیسے ایک بڑھیا بڑی دیر تک تلاش کرتی رہے اور آخر میں اُس کو اپنی آنکھوں پر ہی لگی مِلے۔🧡
"مشتاق احمّد یوسفی"

05/01/2023

بڑوں پر منکشف تھی سہل انگاری ہماری
ہمیں اجداد کہتے تھے ۔۔ تمہارا کیا بنے گا؟

05/01/2023

یہ طرز خاص ہے ، کوئی کہاں سے لائے گا
جو ہم کہیں گے ، کسی سے کہا نہ جائے گا...!!

اپنی پلکوں پہ جمی گرد کا حاصل مانگےوہ مسافر ہوں جو ہر موڑ پہ منزل مانگےمیری وسعت کی طلب نے مجھے محدود کیامیں وہ دریا ہوں...
08/03/2020

اپنی پلکوں پہ جمی گرد کا حاصل مانگے
وہ مسافر ہوں جو ہر موڑ پہ منزل مانگے
میری وسعت کی طلب نے مجھے محدود کیا
میں وہ دریا ہوں جو موجوں سے بھی ساحل مانگے
خواہش وصل کو سو رنگ کے مفہوم دئیے
بات آساں تھی مگر لفظ تو مشکل مانگے
دل کی ضد پر نہ خفا ہو میرے افلاک نشیں
دل تو پانی سے بھی عکس ماہ کامل مانگے
سانس میری تھی مگر اس سے طلب کی محسن
جیسے خیرات سخی سے کوئی سائل مانگے

حصارِ ذات کوئی راستہ تو دے مجھ کوبڑے دنوں سے تمنا ہے خود کو پانے کی..
07/25/2020

حصارِ ذات کوئی راستہ تو دے مجھ کو
بڑے دنوں سے تمنا ہے خود کو پانے کی..

وہ اجنبی اجنبی سے چہرے وہ خواب خیمے رواں دواں سے...بسے ہوۓ ہیں ابھی نظر میں سبھی مناظر دھواں دھواں سے...یہ عکس داغ شکست ...
07/25/2020

وہ اجنبی اجنبی سے چہرے وہ خواب خیمے رواں دواں سے...
بسے ہوۓ ہیں ابھی نظر میں سبھی مناظر دھواں دھواں سے...

یہ عکس داغ شکست پیماں ، وہ رنگ زخم خلوص یاراں...
میں غمگساروں میں سوچتا ہوں کہ بات چھیڑوں کہاں کہاں سے...

یہ سنگ ریزے عداوتوں کے وہ آبگینے سخاوتوں کے...
دل مسافر قبول کر لے ملا ہے جو کچھ جہاں جہاں سے...

بچھڑنے والے بچھڑ چلا تھا تو نسبتیں بھی گنوا کے جاتا...
تیرے لیے شہر بھر میں اب بھی میں زخم کھاؤں زباں زباں سے...

میری محبت کے واہموں سے پرے تھا تیرا وجود ورنہ...
جہاں جہاں تیرا عکس ٹھرا ہو کے آیا وہاں وہاں سے...

ابھی محبت کا اسم اعظم لبوں پہ رہنے دے جان محسن...
ابھی ہے چاہت نئی نئی سی ابھی ہیں جذبے جواں جواں سے...

اب ہم کو ڈھونڈنے کا تکلف نہ کیجیےہم کھو گے کہ اپ کا ملنا محال تھا
07/23/2020

اب ہم کو ڈھونڈنے کا تکلف نہ کیجیے
ہم کھو گے کہ اپ کا ملنا محال تھا

‏کسی کی خُوشنما آنکھوں پہ وار دُوں خُود کوکسی کی دِلنشیں باتوں کو میری عُمر لگے
07/22/2020

‏کسی کی خُوشنما آنکھوں پہ وار دُوں خُود کو
کسی کی دِلنشیں باتوں کو میری عُمر لگے

Address

Royal Street
Toronto, ON
M4C1M5

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Medium posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share