Zahid Islam Madni

Zahid Islam Madni The Official page Of
"Allama Zahid Islam Madni"

02/09/2025

🌹عظیم الشان سنی کانفرنس بسلسلہ 1500سالہ جشن ولادت مصطفیٰ ﷺ 10ربیع الاول بروز جمعرات بعد نماز عشاء جامع مسجد تھانہ موچھ آپ کو اراکین بزم اعلحضرت کی طرف سے شرکت کی دعوت پیش کی جاتی ہے🌹

دعوت عامان شاءاللہ الکریمتین دن بعد علمی دستر خواں موچھ کی سرزمین پرسجنے جارہا ہے
01/09/2025

دعوت عام
ان شاءاللہ الکریم
تین دن بعد علمی دستر خواں موچھ کی سرزمین پرسجنے جارہا ہے

اعلحضرت امام اہلسنت الشاہ احمد رضا خان محدث بریلی رحمۃ اللہ علیہ کی طبیعت میں تسلب فی دین اپنی جگہ لیکن ان کے مخالفین بھ...
01/09/2025

اعلحضرت امام اہلسنت الشاہ احمد رضا خان محدث بریلی رحمۃ اللہ علیہ کی طبیعت میں تسلب فی دین اپنی جگہ لیکن ان کے مخالفین بھی یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ یہ شدت حضورﷺ سے محبت کی بدولت تھی۔

امام اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلی سے کسی نے پوچھا کہ: ایک مولوی نے دوران تقریر حضور ﷺ کے لئے لفظ یتیم کا استعمال کیا ہے ، اس پر کیا حکم ہے؟؟؟؟

جواب: حضور اقدس قاسم النعم، مالک الارض ورقاب الامم،معطی منعم، قثم، قیم، ولی، والی، علی، عالی، کاشف الکرب، رافع الرتب، معین کافی، حفیظ وافی، شفیع شافی، عفو عافی، غفور جمیل، عزیز جلیل، وہاب کریم، غنی عظیم، خلیفہ مطلق حضرت رب، مالک الناس ودیان العرب، ولی الفضل جلی الافضال، رفیع المثل، ممتنع الامثال صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم وآلہ وصحبہ وشرف اعظم کے شان ارفع واعلیٰ میں لفظِ مذکورہ کا اطلاق ناجائز وحرام ہے۔

25/08/2025

ماہ میلاد مصطفیٰ ﷺ کی آمد کی برکت سے مسلک اہلسنت کی ایک اہم کامیابی
گستاخ رسول و گستاخ صحابہ و اہل بیت مراز جہنمی کی گرفتاری کی خبر چل رہی ہے
اگر یہ درست ہے تو بہت خوش آئین ہے
اس پر ہم اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
ملعون کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

🌹دعوت عام🌹10ربیع الاول 4ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء جامع مسجد تھانہ موچھ میانوالی
24/08/2025

🌹دعوت عام🌹
10ربیع الاول 4ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء جامع مسجد تھانہ موچھ میانوالی

🌹 Coming soon🌹
02/08/2025

🌹 Coming soon🌹

23/06/2025

*مولا مشکل کشا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجھہ الاسنی جن کے مقتدی بنے*
*ان صدیق فاروق غنی رضی اللہ عنھم کی امامت پہ لاکھوں سلام*

06/06/2025

*کتوں کےلیے قربانی نا کیجئے خدارا*

یہ واقعہ ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان کا ھے ۔
ایک باپ جو کہ قربانی نہیں کر پا رہا اس کی روداد سنیے۔

بابا.... بابا .... ہمیں بھی گوشت ملے گا نا ؟
میں نے کہا : ہاں ہاں کیوں نہیں بِالکُل ملے گا۔۔

لیکن بابا ....پچھلی عید پر تو کسی نے بھی ہمیں گوشت نہیں دیا تھا،
اب تو پورا سال ہو گیا ھے گوشت دیکھے ہوئے بھی۔۔۔

میں نے بڑے پیار سے سمجھایا :بیٹا اللہ نے ہمیں بھوکا تو نہیں رکھا،
میری پیاری بیٹی، ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیۓ۔۔
میری بیٹی پھر بولنے لگی ۔۔
ساتھ والے انکل قربانی کےلئے بڑا جانور لے کر آئے ہیں،
اور سامنے والے چاچا اقبال بھی تو بکرا لے کر آئےہیں،

میں دل میں سوچ رہا تھا کہ ہم غریبوں کےلیے ہی تو قربانی کا گوشت ہوتا ہے،
امیر لوگ تو سارا سال گوشت ہی کھاتے ہیں،

یہی سوچتے ہوئے میں عید کی نماز کیلے مسجد کی طرف چل پڑا ۔
وہاں بھی مولوی صاحب بیان فرما رہے ہیں
کہ قربانی میں غریب مسکین لوگوں کونہیں بھولنا چاہئے۔۔
ان کے بہت حقوق ہوتے ہیں۔۔۔۔

خیر میں بھی نماز ادا کر کےگھر پھنچ گیا،

کوئی گھنٹہ بھر انتظار کرنے کے بعد میری بیٹی بولی۔۔

بابا ابھی تک گوشت نہیں آیا ،

بڑی بہن رافیہ بولی ۔۔ چپ ہو جاٶ شازیہ بابا کو تنگ نہ کرو

میں چپ چاپ دونوں کی باتیں سنتا رہا اور نظرانداز کرتا رہا ۔۔
کافی دیر کے بعد بھی جب کہیں سے گوشت نہیں آیا تو شازیہ کی ماں بولی۔
سنیۓ میں نے تو پیاز ٹماٹر بھی کاٹ دیۓہیں۔ لیکن کہیں سے بھی گوشت نہیں آیا،
کہیں بھول تو نہیں گئے ہماری طرف گوشت بجھوانا۔۔۔۔
آپ خود جا کر مانگ لائیں،

میں نے حیرانی سے اس کی طرف دیکھا کہ یہ کیا عجیب بات کر رہی ہے ۔
میں نے نرمی سے کہا ۔۔
دیکھو شازیہ کی ماں۔۔۔۔ تمہیں تو پتہ ھے آج تک ہم نےکبھی کسی سے مانگانہیں ،
اللہ کوئی نہ کوئی سبب پیدا کرے گا۔۔

دوپہر گزرنے کے بعد شازیہ کے بار بار اصرار پر پہلے دوسری گلی میں ایک جاننے والے ڈاکٹر صاحب کے گھر گئے،
بیٹی کا مایوسی سے بھرا چہرہ برداشت نہیں ہو رہا تھا ۔
اس لئیے مجبوراً اس کو ساتھ لے کر چل پڑا ۔۔۔

ڈاکٹر صاحب دروازے پر آئے تو میں بولا ۔۔

۔ ڈاکٹر صاحب میں آپ کاپڑوسی ہوں کیا قربانی کا گوشت مل سکتاہے؟
یہ سننا تھا کہ ڈاکٹر صاحب کا رنگ لال پیلا ہونے لگا،
اور حقارت سے بولے پتہ نہیں کہاں کہاں سے آجاتے ہیں گوشت مانگنے،
تڑاخ سے دروازہ بند کر دیا ۔۔
توہین کے احساس سے میری آنکھوں میں آنسو آ گۓ۔۔
لیکن بیٹی کا دل نہ دکھے ،آنسووں کو زبردستی پلکوں میں روکنے کی کوشش کرنے لگا ۔۔

آخری امید اقبال چاچا ۔۔بو جھل قدموں سے چل پڑا ۔۔
ان کے سامنے بھی بیٹی کی خاطر گوشت کیلے دست سوال۔

اقبال چاچا نے گوشت کا سن کرعجیب سی نظروں سے دیکھا اور چلےگۓ۔
تھوڑی دیر بعد باھرآۓ تو شاپر دے کرجلدی سے اندر چلۓ گۓ۔
جیسے میں نے گوشت مانگ کر گناہ کر دیا ہو۔۔
گھر پہنچ کر دیکھا تو صرف ہڈیاں اور چربی ۔۔

خاموشی سے اٹھ کرکمرے میں چلے آیا اور بے آواز آنسو بہتے جارہے تھے ۔
بیوی آئی اور بولی کوئی بات نہیں۔۔ آپ غمگین نہ ہوں۔
میں چٹنی بنا لیتی ہوں۔

تھوڑی دیر بعد شازیہ کمرے میں آئی ۔
اور بولی بابا
ہمیں گوشت نہںں کھانا ۔ میرے پیٹ میں درد ہو رہا ہے ۔۔
لیکن میں سمجھ گیا کہ بیٹی باپ کو دلاسہ دے رہی ہے ۔۔

بس یہ سننا تھا کہ میری آنکھوں سے آنسو گرنےلگے اور پھر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا
لیکن رونے والا میں اکیلا نہیں تھا۔۔
دونوں بچیاں اور بیوی بھی آنسو بہا رہی تھی
اتنے میں پڑوس والے اکرم کی آواز آئی ۔۔
جو سبزی کی ریڑھی لگاتا تھا۔۔
آزاد بھائی ،
دروازہ کھولو،
دروازہ کھولا۔۔
تو اکرم نے تین چار کلوگوشت کا شاپر پکڑا دیا،
اور بولا ،
گاٶں سے چھوٹا بھائی لایا ہے۔
اتنا ہم اکیلے نہیں کھا سکتے۔
یہ تم بھی کھا لینا
خوشی اورتشکر کے احساس سےآنکھوں میں آنسو آ گۓ ۔
اور اکرم کے لیۓ دل سے دعا نکلنے لگی۔
گوشت کھا کر ابھی فارغ ھوۓ ہی تھے کہ بہت زور کا طوفان آیا ۔
بارش شروع ہو گئ۔ اسکے ساتھ ہی بجلی چلی گئی۔
دوسرے دن بھی بجلی نہی آئی۔
پتہ کیا تو معلوم ہوا ٹرانسفارمر جل گیا۔

تیسرے دن میری بیٹی شازیہ اور میں باہر آئے تو دیکھا کہ،
اقبال چاچا اور ڈاکٹر صاحب بہت سا گوشت باہر پھینک رہے تھے ۔
جو بجلی نہ ہونےکی وجہ سے خراب ہو چکا تھا۔
اور اس پر کُتے جھپٹ رہے تھے۔

شازیہ بولی ،
بابا ۔
کیا کُتوں کےلیۓ قربانی کی تھی ؟
وہ شازیہ کا چہرہ دیکھتے رہ گئے ۔

اقبال چاچا اور ڈاکٹر صاحب نے یہ سُن کر گردن جھکا لی۔


یہ صِرف تحریر ھی نہیں،گذشتہ چند سالوں میں قربانی کے موقع پر آنکھوں دیکھا حال ہے۔

(خدارا احساس کریں غریب اور مسکین لوگوں کا جو آپ کے آس پاس ہی رہتے ہیں..

کم ظرف لوگ اور پطرس بخاری پطرس بخاری کو کالج کا چوکیدار پیٹھ پیچھے گالیاں دیتا تھا۔ ایک دن ساتھی پروفیسر نے پطرس سے کہا ...
11/04/2025

کم ظرف لوگ اور پطرس بخاری
پطرس بخاری کو کالج کا چوکیدار پیٹھ پیچھے گالیاں دیتا تھا۔ ایک دن ساتھی پروفیسر نے پطرس سے کہا کہ چوکیدارکہتا ھے پطرس میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اس پہ پطرس بخاری نے تاریخی جواب دیا۔
"کہ وہ بلکل سچ کہتا ھے اسکے پاس نہ شہرت ہے، نہ عزت ھے اور نہ ہی غیرت اب میں اسکا کیا بگاڑ سکتا ہوں۔

ہم سب کی زندگی میں کچھ ایسے گِرے ہوئے کردار ضرور آتے ہیں جن کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔
اور وہ اپنا آپ دکھا کر یہ سوچتے ہیں کہ وہ بہت بڑی توپ چیز ہی‍ں جنکا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا.

ایسے کمظرف لوگوں کو جواب دیکر ان جیسے بننے کی کوشش مت کریں. وہ بلکل ٹھیک سوچتے ہیں۔

21/03/2025

مرتضٰی شیرِ حق اَشجَعُ الاشجَعین
ساقیِ شیر و شربت پہ لاکھوں سلام

اصلِ نسلِ صفا وجہِ وَصلِ خدا
بابِ فصلِ ولایت پہ لاکھوں سلام

اوّلیں دافعِ اہلِ رفض و خروج
چارمی رکنِ مِلّت پہ لاکھوں سلام

شیر شمشیر زَن شاہ خیبر شکن
پر توِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام

ماحیِ رفض و تفضیل و نصب و خروج
حامیِ دین و سنت پہ لاکھوں سلام

15/03/2025

15رمضان ولادتِ مولا حسنِ مجتبیٰ
ہاتھوں میں اُنکے ہاتھ نہ دیتے کبھی حسن
اِک بھی نہ ٹھیک ہوتا جو کامِ معاویہ
رضی اللہ عنہم اجمعین

Adresse

Muchh Mianwali
Democratic Republic Of The

Téléphone

+923013121496

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Zahid Islam Madni publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à Zahid Islam Madni:

Partager

Type