
14/10/2024
پریس کلب رجسٹرڈ دریاخان کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ جس میں چیئرمین حاجی نعیم حسن ہاشمی صدر اکرام ناصر پراچہ جنرل سیکرٹری ملک محمد اکبر سمیت اراکین پریس کلب دریاخان حاجی محمد عارف صدیقی ، سلیم اختر اعوان،ڈاکٹر ایم اے شاکر،محمد سلیمان رحیم پراچہ، نصیراحمدناصر ، ملک ارشد حسین کھوکھر، ہاشم انصاری، چوہدری رانا مطلوب شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف تنظیمی عنوانات پر سیرحاصل گفتگو اور فیصلہ جات طے کیے گئے۔دوران اجلاس ڈاکٹرایم شاکر کی صحت یابی پر خصوصی مبارکباد پیش کی گئی ۔ بعد ازاں حاجی سلیمان رحیم پراچہ کی طرف سے پرتکلف عشائیہ پیش کیاگیا۔