03/11/2025
منڈی بہاءالدین، 03 نومبر 2025
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع منڈی بہاءالدین میں بھی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،
ضلعی انتظامیہ نے ملکوال بائی پاس کے قریب سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے مختص زمین واگزار کروا لی ہے۔
یہ زمین 435 کنال ،6 مرلہ پر مشتمل ہے۔ جس کا کیس2017 سے لیٹیگیشن میں زیر التواء تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے عدالتی حکم کے بعد آج کاروائ کرتے ہوئے زمین واگزار کروا لی ہے،
جہاں اب جلد ہی کام شروع کر کے سمال انڈسٹریز سٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے شہر میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے
سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتکاروں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی
ضلعی انتظامیہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ منصوبہ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے بجٹ کی منظوری ہو چکی ہے
ماہ نومبر میں ہی پلاٹس اور دکانات کی نیلامی کی جائے گی اورترقیاتی کام جلد ہی شروع کر دئیے جائیں گے۔