08/06/2026
صرف زیادہ دانہ کھلانے سے وزن نہیں بڑھتا، متوازن خوراک زیادہ اہم ہوتی ہے۔بہت سے فارمر سمجھتے ہیں کہ زیادہ دانہ کھلانے سے بکرے کا بچہ جلدی وزن بنا لے گا، لیکن حقیقت میں صرف دانے کی مقدار نہیں بلکہ خوراک کا توازن زیادہ اہم ہوتا ہے۔ متوازن خوراک میں مناسب پروٹین، توانائی، منرلز اور وٹامنز شامل ہوں تو بچہ بہتر نشوونما پاتا ہے اور صحت مند طریقے سے وزن بناتا ہے۔