
02/07/2025
مظفرآباد۔( ) مورخہ 2 جولائی 2025
آزاد کشمیر اور وادی نیلم کے گاوں نگدر کا بڑا اعزاز نیلم کے معروف و ممتاز ماہر تعلیم سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نیلم محمّد یاسین میر مرحومِ کے فرزند پرنسپل انٹر کالج نگدر ڈاکٹر حبیب الرحمٰان نے ہزارہ یونیورسٹی سے مانسہرہ سے پلازما فزکس پی ایچ ڈی تھیسز کا کامیاب سے دفاع کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حبیب الرحمن میر نے ہزرہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار کی زیر نگرانی پلازما فزکس میں (سیٹن لیس سٹیل)جو کہ جہازوں کے انجن کی بناوٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے پر اپنی تحقیقات کو مکمل کیا اور ان کی زیادہ تر تحقیقات قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ پلازما فزکس پروفیسر ڈاکٹر شفیق جن کا شمار پاکستان کے جانے مانے ڈاکٹر میں ہوتا ہے کی زیر نگرانی قائداعظم یونیورسٹی میں 4 سال کی انتھک محنت سے سرانجام دیا ۔ڈاکٹر حبیب الرحمن نے پی ایچ ڈی کے تھیسز کا دفاع پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر خان عالم اور اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر سید سلام حیسن شاہ کے سامنے کامیابی سے دفاع کیا اس موقع پر ان پروفیسر نے ڈاکٹر حبیب الرحمن میر کے تحقیقاتی کام کو عالمی سطح کے معیار کے مطابق قرار دیا ڈاکٹر حبیب الرحمن کے تھیسز کو کئ انٹرنیشنل جرنل میں نمایاں طور پر شائع کیا گیا ہے جو کہ قابل تحسین ہے اس موقع پر معاون سپروائزر نے ڈاکٹر حبیب الرحمن کو با ضابطہ ڈاکٹر بننے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر حبیب الرحمن آزاد کشمیر کے پہلے ڈاکٹر ہیں جنہوں نے پلازما فزکس ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے یہ آزاد کشمیر کے لئے اور خاص طور پر وادی نیلم نگدر کے لئے بڑا اعزاز ہے جناب نیلم سے پہلے ڈاکٹر ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر حبیب الرحمن کو ہزارہ یونیورسٹی کے پروفیسر اور طلباء و طالبات سمیت خاندان کے افراد سول سوسائٹی صحافیوں نے مبارک باد دی ۔۔