عقاب نیوز بلی ٹنگ کوہاٹ

عقاب نیوز بلی ٹنگ کوہاٹ تنقید کے بجائے ان باکس میں ہماری رہنمائی فرمائیں اور ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ

29/06/2025

والدین کے پاس بیٹھنے کے دو بڑے فائدے ہیں
آپ کبھی بڑے نہیں ہوتے
اور والدین کبھی بوڑھے نہیں ہوتے

خضر حیات کے بھائی ، عادل حیات کے چچا، خرم شہزاد فٹبالر کے سسر انجینئر عبدالرحمن اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے ہیں۔ اُن کی ...
28/11/2024

خضر حیات کے بھائی ، عادل حیات کے چچا، خرم شہزاد فٹبالر کے سسر انجینئر عبدالرحمن اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے ہیں۔ اُن کی نماز جنازہ آج مغرب کی نماز کے بعد بلی ٹنگ میں ادا کی جائے گی۔ تمام دوستوں سے ان کی مغفرت کی دعا کی استداء ہے۔😢🤲

شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے،ڈی پی او کوہاٹ عمر خان کوہاٹ پولیس کی اہم کارر...
15/11/2024

شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے،ڈی پی او کوہاٹ عمر خان

کوہاٹ پولیس کی اہم کارروائی

بینک ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر بینک منیجر کو قتل کیا تھا

کوہاٹ، تھانہ بلی ٹنگ پولیس نے شبانہ روز محنت کے بعد ملزمان کا سراغ لگا لیا

ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی کے دوران حراست میں لیا گیا

ملزمان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم 1،90000 اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا

بینک ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے کر پابند سلاسل کر دیا گیا ہے

گاؤں بلی ٹنگ کے لئے ایک اور اعزاز کی بات 💥زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی💫کچھ دن پہلے FG Public School میں ٹیچرز ک...
15/11/2024

گاؤں بلی ٹنگ کے لئے ایک اور اعزاز کی بات 💥
زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی💫
کچھ دن پہلے FG Public School میں ٹیچرز کی کچھ آسامیوں کا اشتہار آیا تھا جو وفاق کی طرف سے تعیناتی ہوتی ہے اور اس ادارے کو (فیڈرل گورنمنٹ) بھی کہا جاتا ہے، کا ٹیسٹ پشاور میں لیا گیا تھا، جو وفاقی حکومت کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا جس میں لگ بھگ 15 ہزار امیدواروں نے شرکت کی تھی جس میں پی ایچ ڈی، ایم فل، کے امیدوار بھی شامل تھے۔ وفاق کی طرف سے چودہ سیٹیں تھیں۔ اپنی محنت اور لگن سے بلی ٹنگ کا رہائشی احمد شیراز نے نمایاں نمبروں سے اٹھویں پوزیشن حاصل کی اور انٹرویو کے لیے سلیکٹ ہوئے بعد ازاں اللہ کے فضل اور ماں باپ کی دعاؤں سے انٹرویو میں بھی کامیابی ملی اور کل وفاقی حکومت کی طرف سے اپوائنٹمنٹ لیٹر یعنی Joining Letter بھی مل گیا ہے، کوہاٹ ایف جی کالج و سکول میں بطور ٹیچر منتخب ہوگئے ہیں۔
دوسری سب سے بڑی اعزاز کی بات یہ ہے کہ پورے ضلع کوہاٹ سے صرف یہ ہیرا احمد شیراز منتخب ہوا ہے۔

‏*9 نومبر (اقبال ڈے) بروز ہفتہ کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، نوٹیفیکیشن جاری*‎
07/11/2024

‏*9 نومبر (اقبال ڈے) بروز ہفتہ کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، نوٹیفیکیشن جاری*

   گورنمنٹ ہائی سکول بابری بانڈہ کے ہونہار طالب علم اور ماسٹر محمد اصغر کے صاحبزادے مرتضی اصغر  نے انگلش سپیچ مقابلے میں...
26/10/2024



گورنمنٹ ہائی سکول بابری بانڈہ کے ہونہار طالب علم اور ماسٹر محمد اصغر کے صاحبزادے مرتضی اصغر نے انگلش سپیچ مقابلے میں زون توغ سے فسٹ پوزیشن حاصل کر ڈسٹرکٹ مقابلوں کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

     کوہاٹ بورڈ کی زیر نگرانی جاری سکولز ٹورنامنٹ میں زون توغ سے گورنمنٹ ہائی سکول بابری بانڈہ نے گورنمنٹ ہائی سکول بازی...
22/10/2024



کوہاٹ بورڈ کی زیر نگرانی جاری سکولز ٹورنامنٹ میں زون توغ سے گورنمنٹ ہائی سکول بابری بانڈہ نے گورنمنٹ ہائی سکول بازید خیل کو 1-0 سے شکست دے کر پہلا سیمی فائینل جیت لیا۔واضح رہے گورنمنٹ ہائی سکول بابری بانڈہ کے سپورٹس انچارج سابقہ شاہین فارورڈ ماسٹر اصغر ہیں جو ان کی ٹیم کے ساتھ محنت اور فٹبال کی لگن کا نتیجہ ہے۔

28/09/2024
🚩⚽پہلانیوسٹارفٹبال ٹورنامنٹ شاہین گراونڈ بلی ٹنگ اختتام پزیر⚽🚩🔴آج کے شاندار فائنل میچ کے مہمان خصوصی بلی ٹنگ ون کے چئرمی...
20/09/2024

🚩⚽پہلانیوسٹارفٹبال ٹورنامنٹ شاہین گراونڈ بلی ٹنگ اختتام پزیر⚽🚩
🔴آج کے شاندار فائنل میچ کے مہمان خصوصی بلی ٹنگ ون کے چئرمین ھاشم اعوان عرف شمع تھے ، اور ان کے ہمراہ خان انعام خان ،طفیل خان عرف بوشّے چاچا، انعام اللہ ضیاء اور نیاز حیدر چٹو تھے_
🔴آج کے فائنل میچ کا رزلٹ۔۔۔۔
🔴ینگ سٹار لطیف آباد اور پرتگالی ٹائیگرز جواکی کے درمیان کھیلا گیا جو کہ 0۔0 سکور کے ساتھ برابر رہا۔ پلنٹی ککس میں پرتگالی ٹائیگرز جواکی نے اپنی جیت کے جھنڈے گاڑھ دیئے۔
فائنل کے اختتام پر چیئرمین ہاشم اعوان شمع نے دونوں ٹیموں میں ٹرافیاں 🏆 🏆 🏆 تقسیم کیں اور نقد انعامات سے بھی نوازا اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کی انتھک محنت اور کوشش کو بھی سراہا۔واضح رہے کہ بلی ٹنگ کا یہ فٹبال گراؤنڈ انہی کی مرہون منت اور ان ہی کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔
آج کے میچ کے ریفری احسان اور لائن مین احسان اور آصف جو نیو سٹار کے پلیئر ہیں۔
پرتگال ٹائیگرز جواکی کو جیت بہت بہت مبارک ہوں❤️

بلی ٹنگ کے معروف تاجر امتیاز خٹک (خٹک ٹریڈرز) کے فرزند محمد شعیب اور بھتیجے آصف خان کا اپنے نکاح کے موقع پر دوستوں کے سا...
26/05/2024

بلی ٹنگ کے معروف تاجر امتیاز خٹک (خٹک ٹریڈرز) کے فرزند محمد شعیب اور بھتیجے آصف خان کا اپنے نکاح کے موقع پر دوستوں کے ساتھ گروپ فوٹو

سابق وفاقی وزیر سینیٹرعباس خان آفریدی کا وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔سینیٹر عباس آفریدی نے...
18/05/2024

سابق وفاقی وزیر سینیٹرعباس خان آفریدی کا وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔سینیٹر عباس آفریدی نے وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری سے ضلع کوہاٹ میں حالیہ لوڈشیڈنگ اوور بلنگ اور کوہاٹ میں خراب ٹرانسفارمرز کیلئے مرمتی ورکشاپ مذکورہ منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر عباس آفریدی نے کہا کہ عہدوں کے بغیر خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گے۔عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی اگاہ ہوں تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔





Adresse

Democratic Republic Of The

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque عقاب نیوز بلی ٹنگ کوہاٹ publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager