
22/07/2025
اسلام آباد ڈینٹل اینڈ ایستھیٹک کلینک دربند کا شاندار افتتاح
آج دربند میں جدید سہولیات سے آراستہ اسلام آباد ڈینٹل اینڈ ایستھیٹک کلینک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں معزز مہمانان گرامی نے بھرپور شرکت کی، جن میں تحصیل چیئرمین جناب دلبر خان تنولی، صدر ایوانِ تجارت حاجی عبدالرزاق، ڈاکٹر ہلال حسین صاحب ،ڈاکٹر شیخ فرید صاحب ، سرپرست اعلیٰ ایوان تجارت روزی مد شاہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز، تاجر برادری، معززین علاقہ اور دیگر مکاتبِ فکر کے افراد شامل تھے۔
کلینک کا مقصد دربند اور گردونواح کے عوام کو عالمی معیار کی ڈینٹل اور ایستھیٹک سہولیات فراہم کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں شرکاء نے کلینک کے قیام کو ایک مثبت قدم قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ علاقائی صحت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
کلینک اب باقاعدہ عوام کی خدمت کے لیے کھلا ہے۔
نزد محلہ اسلام آباد ہائی سکول دربند