FS news HD Informations de contact, plan et itinéraire, formulaire de contact, heures d'ouverture, services, évaluations, photos, vidéos et annonces de FS news HD, Site web d’actualités, Democratic Republic of the.

05/10/2025

رہا کرو رہا کرو سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کرو اسماعیلہ بازار میں احتجاج جاری ہے

05/10/2025
گڑھی کپورہ( تحصیل.  رپورٹر )تحصیل پریس کلب گڑھی کپورہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت سینئر صحافی فاضل شاکر کی صدارت میں منعقد...
04/10/2025

گڑھی کپورہ( تحصیل. رپورٹر )تحصیل پریس کلب گڑھی کپورہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت سینئر صحافی فاضل شاکر کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں صدر انور شاہ سینیر نائب صدر زید اتمان خیل جنرل سیکرٹری عبدالخمید خان نائب صدر صبحانی گل خٹک فناس سیکرٹری سیکرٹری سید فاروق باچا ۔جوائنٹ سیکرٹری ظفر علی ظفر ۔ افس سیکرٹری جہانگیر خان اور دیگر ممبران میں سے عابد خان ۔ شاہد خان ۔شوکت یوسفزئی ۔اسد باچا ۔وقاص خان ۔شکیل باچا نے شرکت کی اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے سابق جنرل سیکرٹری عبدلااول نے زاتی مصروفیات کی وجہ سے پریس کلب سے کنار کشی اختیار کی اور اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی مجبورا سابق فناس سیکرٹری عبدالحمید خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا اور سید فاروق باچا کو فناس سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے یہ تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سازشی عناصر کا راستہ سختی سے روکنا ہوگا اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تحصیل پریسز گڑھی کپورو میں ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے ہر شریف شہری ممبرشپ حاصل کر سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ صحافت سے دلچسپی رکھنے والے حضرات ممبرشپ کے لیے درخواست دے سکتے تمام ممبرانوں نے یہ عہد کیا کہ پریس کلب کو فغال بنانے اور ان کی بہتری کے لیے اور عوام کی خدمت کیلئے ہم دن رات کوشش کریں گے اجلاس میں صدر انور شاہ نے تمام ممبرانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپس میں پیار محبت اور عزت و احترام اور ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر سب لوگوں کے ساتھ اپنی رابطوں کو مضبوط کرو عوام کی خدمت سے اللہ تعالی بھی راضی ہوتا ہے اور ہمارے تمام کاموں میں برکت بھی ہوگی ۔

01/10/2025

Contact number (1) zong 03177955548.
Contact number (2) telenor 03325041604. سینٹری شاپ برائے فروخت جزا کرائے کے لیے بھی خالی ہے خواہش مند حضرات رابطہ کریں تعاون کیا ہے ایف ایس مارکیٹنگ نے

30/09/2025

حجرہ غندل بابا اسماعیلہ ان کے نواسے سکندر خان نصر اللہ خان سیفور خان صوابی میں ہسپتال کے تنازع پر تمام دوستوں اور گاوں مشران کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمینان اور تمام ڈاکٹرز ایک اکٹھے ہو گئے ہیں گاؤں کی بلائی اور گاؤں کے خوبصورتی کو اور گاؤں کی عزت چیئرمین حاجی نور ل چیئرمین امجد خان ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ ڈاکٹر مصطفی اور گاؤں کے مشران نے فیصلہ کیا اور تمام گاؤں کے مشران اکٹھے ہو گئے اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم ہسپتال کو نہ تالا لگوانے دیں گے اور نہ کسی کو انے دیں گے یہ ہمارے گاؤں کا مسئلہ ہے یہ ہمارے اسماعیلہ کا مسئلہ ہے ہم اسماعیلہ کے تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمارے ساتھ اس پر تعاون کیا اور ہم انشاءاللہ تمام دوستوں کو اچھی خوشخبری سنائیں گے کہ ہسپتال بھی چلے گا عوام کو تکلیف بھی نہیں ہوگی اور ایک میںز پر سب باتیں تمام مشران ڈاکٹر صاحبان چیئرمین صاحبان متفقہ طور پر ایک ساتھ ہوں گے

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام "اعترافِ خدمت" کی تقریبصوابی: الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گ...
28/09/2025

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام "اعترافِ خدمت" کی تقریب
صوابی: الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حالیہ سیلاب کے دوران ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے والے رضاکاروں، ریسکیو ٹیم، صحافیوں اور معاونین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ تھے۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص، صوبائی نائب صدر بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر لیاقت علی خان، ڈائریکٹر "بنو قابل پروگرام" صہیب الدین کاکاخیل، اسسٹنٹ کمشنر عثمان خان، ضلعی سرپرست مفتی مراد احمد، ضلعی صدر سید واجد علی شاہ، صدر چیمبر آف کامرس فضل رحیم اور سماجی رہنما حاجی دلدار خان سمیت علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔
شرکاء نے الخدمت کے رضاکاروں، صحافی برادری اور فلاحی خدمات میں بھرپور تعاون کرنے والے مخیر حضرات کے جذبۂ خدمتِ انسانیت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر ڈاکٹر منیبہ زاہد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"میں الخدمت فاؤنڈیشن کی ایک رضا کارہ کے طور پر آپ سب کے درمیان موجود ہوں، اس بات پر مجھے بے حد خوشی اور فخر ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ ہمارا تعلق صرف ایک تنظیمی وابستگی نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا ایک جذبہ ہے۔ ہم ہر ضرورت مند اور دکھی انسان کی مدد کرتے ہیں اور ہر غمگین چہرے پر خوشی اور مسکراہٹ لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ سب ہم صرف اللہ کی رضا کے لیے کرتے ہیں، کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ نیکی کا اصل بدلہ صرف اللہ جل جلالہ کی طرف سے ملتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ:
"اللہ کے فضل و کرم سے الخدمت فاؤنڈیشن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صرف ایک درخواست پر لوگ لاکھوں اور کروڑوں روپے عطیات کی صورت میں دیتے ہیں، اور ہم یہ امانت پوری دیانت داری سے مستحق لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔ آئیے آج سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم ہمیشہ بغیر کسی لالچ کے ضرورت مندوں کی مدد کریں گے، خوشیاں بانٹیں گے اور اپنی استطاعت کے مطابق نیک اعمال سرانجام دیں گے۔"
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر منیبہ زاہد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

نو تعینات ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور عائشہ گل نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ا...
19/09/2025

نو تعینات ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور عائشہ گل نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ان کی پہلی ترجیح ہے۔

تفتیشی شعبے میں شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ہر کیس کی غیر جانبدارانہ اور بروقت تفتیش ہوگی تاکہ مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جا سکے۔

عوام کو انصاف دلانے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
عائشہ گل ایس ایس پی انویسٹیگیشن

السلام علیکم19 اور 20 ستمبر 2025 کو اسماعیلہ کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں ضلع صوابی سے آرمی کی بھرتی ہوگی خواہشمند نوجوانا...
19/09/2025

السلام علیکم
19 اور 20 ستمبر 2025 کو اسماعیلہ کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں ضلع صوابی سے آرمی کی بھرتی ہوگی خواہشمند نوجوانان اپنے ڈاکومنٹس کے ہمراہ صبح 7 بجے تشریف لائیں۔

18/09/2025

مائنڈ سپارک اکیڈمی اینڈ ٹیوشن سینٹر اسماعیلہ کیڈٹ کالج روڈ اسماعیلہ داخلے جاری ہیں

18/09/2025

افتتاحی تقریب
محمد سنان سپیشل چکن بریانی اینڈ گوشت چاول فروش شادی بیا اور دیگر تقریبات کے لیے ہم سے رجوع کریں لاہوری چنے دستیاب ہیں پروپرائٹر حاکم علی اینڈ لائق زادہ مین سٹاف اسماعیلہ بازار

استراج زنڈو ڈیری مسجد میں کلی کچہری کا انعقاد(جوائنٹ سیکرٹری تحصیل گڑی کپورہ فاضل شاکر ) اج زنڈو ڈیری مسجد میں عوامی مسا...
17/09/2025

استراج زنڈو ڈیری مسجد میں کلی کچہری کا انعقاد

(جوائنٹ سیکرٹری تحصیل گڑی کپورہ فاضل شاکر ) اج زنڈو ڈیری مسجد میں عوامی مسائل کے حل اور امن و امان کے حوالے سے ایک اہم کلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس پی روشن زادہ خان، ڈی ایس پی، ایس ایچ او تھانہ شہبازگڑی، علمائے کرام اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایس پی روشن زادہ خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام اور پولیس ایک ساتھ ہوں تو کوئی طاقت دہشت گردی نہیں پھیلا سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے کہ پولیس اور فوج کے ساتھ تعاون کریں اور علاقے میں موجود غلط عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ معاشرے میں امن و سکون قائم رکھا جا سکے۔
کلی کچہری میں عوامی مسائل پر بھی کھل کر بات چیت ہوئی اور لوگوں نے پولیس کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

17/09/2025

کلی کچہری
استراج زنڈو ڈیری مسجد میں کلی کچہری کا اہتمام ہوا جس میں ایس پی روشن زادہ خان, ڈی ایس پی, ایس ایچ او تھانہ شہباز گڑی, علمائے کرام اور دیگر علمائدین نے شرکت کی ایس پی روشن زادہ صاحب نے عوام سے خطاب میں کہا کہ عوام مال کی جان مال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے عوام اور پولیس ایک ساتھ ہوں تو کوئی طاقت ہمارے سامنے دہشت گردی نہیں پھیلا سکتا عوام پولیس اور فوج کے ساتھ مدد کریں اور اور غلط عناصر کا نشاندہی کریں

Adresse

Democratic Republic Of The

Téléphone

+923005715475

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque FS news HD publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à FS news HD:

Partager