25/07/2025
راولاکوٹ/ مریکہ میں مقیم مایہ ناز ماہر کینسر ڈاکٹر سردار نعیم لطیف خان نے کہا ہے کہ لطیف میموریل کینسر انسٹی ٹیوٹ اینڈ فاؤنڈیشن کا قیام انسانیت کی خدمت اور درد میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے عمل میں لایا گیا ہے کینسر ایک موذی مرض ہے جس کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
وی او :
ڈاکٹر سردار نعیم لطیف خان جو ان دنوں چند روزہ دورے پر راولاکوٹ میں موجود ہیں انہوں نے صحافیوں کی دعوت پر غازی ملت پریس کلب کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لطیف میموریل کینسر انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر 2017 میں شروع ہوئی اور 2019 میں سابق صدر سردار مسعود خان نے اس کا افتتاح کیا، جبکہ 2021 میں سروسز کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے ہسپتال میں کینسر سمیت تمام امراض کا مفت معائنہ کیا جاتا ہے اور لیبارٹری ٹیسٹ 50 فیصد رعایت کے ساتھ کیے جاتے ہیں اور غریب و متوسط طبقے کو مکمل مفت سہولیات دی جاتی ہیں۔ڈاکٹر نعیم لطیف کے مطابق یہ ہسپتال بغیر کسی چندے کے مکمل ذاتی وسائل سے بنایا گیا ہے اور اس کا مقصد صرف خدمت خلق ہے۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال سے الحاق کی کوشش جاری ہے تاکہ جدید سہولیات مہیا کی جا سکیں انہوں نے گفتگو کے اختتام پر کینسر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی مہم کو بھی جاری رکھنے کا عزم دہرایا ہے ۔۔۔ محمد خورشید بیگ راولاکوٹ
WNN News Muhammad Khurshid Baig