WNN News Urdu

WNN News Urdu NEWS & Updates 24/7

سلطانیہ ٹیوشن اکیڈمی اینڈ آئ ٹی سنٹر تتہ پانی کے ایم ڈی واصف اعجاز ملک صاحب ،سپروائزر سحرش سلیم ملک صاحبہ اور جملہ سٹاف ...
24/07/2025

سلطانیہ ٹیوشن اکیڈمی اینڈ آئ ٹی سنٹر تتہ پانی کے ایم ڈی واصف اعجاز ملک صاحب ،سپروائزر سحرش سلیم ملک صاحبہ اور جملہ سٹاف کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں جن کی محنت کی بدولت طلباء و طالبات نے اچھے نمبرات حاصل کیے ۔یہ اکیڈمی تتہ پانی کے اندر واحد اکیڈمی ہے جہاں پر ذیادہ تر ناکام اور سست طلباء و طالبات پر حصوصی توجہ دے کر ان کو پاس کرایا جاتا ہے ۔اور اچھے نمبرات حاصل کرنے والوں کو الگ سے تیاری کرائ جاتی ہے ۔
اکیڈمی میں چند ایک ریگولر طلباء و طالبات کے علاوہ اکثریت Supply کے طلباء و طالبات کی تھی جو کہ اچھے نمبرات میں پاس ہو گئے ہیں۔
ضامن ظفر۔1049
احسن غلام 1016
مروہ زاہد ۔869
مومنہ اعجاز۔ 801
بلال شفیق 740
زین العابدین 730
فرخان آصف 696
علیشہ قیوم 670
آمنہ ریاست 666
انس راوف 660
افضال زاہد 659
ہارون زاہد 658
مومن ظفر 608
ضیا ملک 574
مہراج السلام 582
رومان ذولفقار 545
انواف قدیر 534
چمن واجد 533
عبدالجابر ملک 502
انیق اسحاق 500
محسن اسحاق 500
ایم ڈی۔واصف اعجاز ملک
03318845107

23/07/2025
مظفرآباد// محکمہ پولیس  کے گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کے الاؤنسز بڑھانے کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے۔
23/07/2025

مظفرآباد// محکمہ پولیس کے گریڈ ایک سے سولہ تک کے
ملازمین کے الاؤنسز بڑھانے کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے۔

آزاد کشمیر میں تمام سرکاری محکمے موجود ہیں، مگر بدقسمتی سے ان کی کارکردگی ہمیشہ سوالیہ نشان بنی رہی ہے۔ فنی تعلیم کا محک...
23/07/2025

آزاد کشمیر میں تمام سرکاری محکمے موجود ہیں، مگر بدقسمتی سے ان کی کارکردگی ہمیشہ سوالیہ نشان بنی رہی ہے۔ فنی تعلیم کا محکمہ بھی باقاعدہ موجود ہے، اس کے لیے الگ وزیر مقرر ہوتا ہے جو پورے پانچ سال بڑی مصروفیت سے گزار دیتا ہے۔ اگرچہ چہرے بدلتے رہتے ہیں، لیکن نظام وہی فرسودہ اور غیر مؤثر رہتا ہے۔

دنیا بھر میں آج کے دور میں رسمی تعلیم کے مقابلے میں فنی و تکنیکی تعلیم کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ لوگ ہنر سیکھ کر مختلف ممالک میں باعزت اور بہتر روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ مگر آزاد کشمیر میں یہ رجحان نہایت کم ہے۔ ہر سال ہزاروں نوجوان رسمی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سرکاری ملازمت کی تلاش میں دربدر بھٹکتے ہیں، لیکن ہنر نہ ہونے کے باعث انہیں ناکامی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کا فرض بنتا ہے کہ وہ نوجوانوں کو ہنر سکھانے کی طرف راغب کرے، مگر بدقسمتی سے اس شعبے کی کارکردگی بھی انتہائی مایوس کن ہے۔ جو فنی ادارے پہلے سے موجود ہیں، وہاں لیبارٹریز اور عملی تربیت کی سہولیات تقریباً ناپید ہیں۔ طلبہ فنی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود عملی میدان میں قدم رکھنے سے قاصر رہتے ہیں، کیونکہ انہیں پریکٹیکل سیکھنے کا موقع ہی میسر نہیں آتا۔

نئے فنی ادارے قائم کرنا تو دور کی بات، برسوں سے اس شعبے میں کوئی خاص پیش رفت نہیں کی گئی، جبکہ رسمی تعلیم کے لیے تقریباً ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس کھول دیے گئے ہیں۔ رسمی تعلیم کا معیار ایک الگ بحث ہے، لیکن جو چیز نظر انداز کی جا رہی ہے وہ ہے فنی تعلیم، جو آج کے دور میں نوجوانوں کی معاشی خودمختاری کے لیے ناگزیر ہے۔

آزاد کشمیر کی حکومت کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے فنی تعلیمی ادارے قائم کرے، موجودہ اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے، اور طلباء و طالبات کو رسمی تعلیم کے بجائے ہنرمندی کی طرف مائل کرنے کے لیے باقاعدہ مہمات چلائے۔ وقت کا تقاضا یہی ہے کہ ہم فنی تعلیم کو ترجیح دے کر اپنے نوجوانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں۔

۔جہلم ویلی کے سیاسی و سماجی رہنماء 50 سالہ غلام مرتضی کاظمی نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا۔۔۔مرتضی کاظمی کی میٹرک کے امتح...
23/07/2025

۔جہلم ویلی کے سیاسی و سماجی رہنماء 50 سالہ غلام مرتضی کاظمی نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا۔۔۔
مرتضی کاظمی کی میٹرک کے امتحانات میں کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سیکھنے کا جذبہ ہو تو کوئی عمر،مصروفیت یا رکاوٹ آڑے نہیں آتی۔۔۔
تعلیم صرف سند نہیں،شعور،عزم اور مسلسل بہتری کا نام ہے۔۔۔
غلام مرتضیٰ کاظمی صاحب کا یہ قدم نوجوانوں اور بزرگوں دونوں کے لیے ایک مثال ہے۔۔

23/07/2025

آج تعلیمی بورڈ میرپور کی جانب سے جماعت دہم کے سالانہ نتائج کے اعلان کے بعد دو افسوسناک واقعات منظر عام پر آئے ہیں، جنہوں نے پورے معاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ چناری کے علاقے میں ایک طالبعلم نے مبینہ طور پر امتحان کے نتائج سے دلبرداشتہ ہو کر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔ بھائی کی حالت دیکھ کر دوسرا بھائی بھی اسے بچانے کے لیے دریا میں کود گیا۔ تاحال دونوں کی تلاش جاری ہے۔

ایک اور واقعہ کوٹلی شہر کی تھلیر کالونی میں پیش آیا، جہاں ایک طالبہ نے میٹرک کے نتائج سے مایوس ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔ خوش قسمتی سے ریسکیو اہلکار بروقت پہنچ گئے اور طالبہ کی جان بچا لی گئی۔

یہ واقعات ہم سب کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں۔ آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے کہ ہمارے بچے صرف نمبروں کی بنیاد پر اپنی زندگی کے فیصلے کرنے لگے ہیں؟ کیوں ہمارے تعلیمی نظام اور سماجی سوچ نے انہیں یہ باور کرایا ہے کہ زندگی میں کامیابی صرف اچھے نمبروں ہی سے ممکن ہے؟

والدین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو صرف نمبروں کی دوڑ میں شامل نہ کریں۔ ہر بچہ ایک جیسا نہیں ہوتا، ہر ذہن کی ساخت اور دلچسپیاں مختلف ہوتی ہیں۔ اگر کوئی بچہ روایتی تعلیم میں دلچسپی نہیں لیتا، تو اسے فنی یا تکنیکی تعلیم کی طرف مائل کریں۔ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سمجھیں، ان کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں اپنی مثبت سرگرمیوں میں کھل کر اظہار کا موقع دیں۔

اسی طرح، تعلیمی بورڈز اور سرکاری اداروں کو بھی سوچنا ہوگا کہ "نمبر گیم" نے ہماری نئی نسل کو کس حد تک متاثر کیا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ نمبروں کے بجائے گریڈنگ سسٹم کو فروغ دیا جائے۔ ایسی پالیسیاں متعارف کرائی جائیں جن میں کم نمبر حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ شکنی نہ ہو، بلکہ ان کی بہتری کے لیے متبادل راستے دکھائے جائیں۔

ہمیں ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جو بچوں کے ذہنی دباؤ کو کم کرے، نہ کہ انہیں نفسیاتی مریض بنائے۔ ہمیں بچوں کے خوابوں، دلچسپیوں اور رجحانات کا احترام کرنا ہوگا۔ صرف تب ہی ہم ایک صحت مند، خوداعتماد اور باشعور نسل کی بنیاد رکھ سکیں گے۔

کوٹلی مبینہ میٹرک میں فیل ہو جانے والی بچی نے ناکامی سے دلبرداشتہ ہو کر تھلہیر کالونی گریٹر واٹر سپلائی کے قریب سے دریائ...
23/07/2025

کوٹلی مبینہ میٹرک میں فیل ہو جانے والی بچی نے ناکامی سے دلبرداشتہ ہو کر تھلہیر کالونی گریٹر واٹر سپلائی کے قریب سے دریائے پونچھ میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی ۔ بچی اس بات سے بھی خوفزدہ تھی کہ اس کے اہل خانہ اس کی امتحان میں ناکامی پر نجانے کیا سلوک کریں گے ۔ ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن کوٹلی راجہ ریاست صاحب نے کنٹرول روم ریسکیو 1122 سے رابطہ کر کے بچی ریسکیو ٹیم کے حوالے کر دی جسے بعد ازاں ورثاء سے رابطہ کر کے ان کے حوالے کر دیا گیا۔
ریسکیو کوٹلی

عوام کی خدمت مہربانی نہیں ، میرا فرض ہے ، مریم نواز
23/07/2025

عوام کی خدمت مہربانی نہیں ، میرا فرض ہے ، مریم نواز

23/07/2025

بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کی جان بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی، دونوں بھائیوں کی تلاش جاری

23/07/2025

سئنیر قانون دان راجا امجد علی ایڈووکیٹ کا دھیرکوٹ کی عوام کو خراج تحسین۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

Adresse

Democratic Republic Of The

Téléphone

+971567211965

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque WNN News Urdu publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à WNN News Urdu:

Partager