Women TV GB ویمن ٹی وی

Women TV GB ویمن ٹی وی وومن ٹی وی گلگت بلتستان کی خواتین کے مسائل اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔
(1)

14/01/2025

جیمز سٹون کے مشہور کاروباری حاجی زرمست خان جیمز سٹون سے منسلک لوگوں کی درپیش مسائل بیان کر رہے ہیں.....

تحصیل اشکومن میں  دوسرااہم عوامی ھنگامی آجلاَس منعقد ہوا آجلاس میں سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ظفر محمد شادم خیل،نمبرد...
12/01/2025

تحصیل اشکومن میں دوسرااہم عوامی ھنگامی آجلاَس منعقد ہوا آجلاس میں سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ظفر محمد شادم خیل،نمبردران، عمائدین،تاجران،
ٹرانسپورٹ مالکان،یوتھ عہدیداران نے شرکت کی آجلاس میں 20 جنوری کو چٹورکھند ھیڈ کوارٹر میں بڑے آحتجاج کے لیے رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی گاوں گاوں رابطہ مہم کے زریعے عوام کو 20 جنوری کو چٹورکھنڈ آحتجاج کے لیے عوام کو راغب کرے گی
جس کے لیے 45 رکنی رابطہ کمیٹی کا انتخاب کیا گیا.
آجلاس میں قرارداد منظور کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ تحصیل اشکومن پر صوبائی حکومت کی جانب سے سے عدم توجہی کے مساہلستان بن گیا ہے یہاں قانون نام کی کوئی شے موجود نہیں جنگل کا قانون رائج ہے حکومتی ادارے جان بوجھ کے اس علاقے کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں جس سے علاقے میں آحساس محرومی پائی جاتی ہے.
شرکاء اجلاس نے کہا کہ محکمہ خوراک نے پچھلے ایک سال سے بوسیدہ یوکرائن والی گندم صرف تحصیل اشکومن کو سپلائی دیتا ہے جس سے عوام بوسیدہ گندم کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہے آئیندہ چند روز میں صاف شفاف گندم کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو گندم کا بائیکاٹ کے ساتھ سخت ردعمل دیا جائے گا وزیر خوراک اپنے حلقے کے لیے صاف گندم اور ہماری تحصیل کے لیے بوسیدہ گندم انصاف کا منافی ہے.
ان کا مطالبہ تھاکہ تحصیل اشکومن میں بجلی کی ناقص نظام سے غریب اور کاروباری طبقہ شدید مسائل سے دو چار ہیں سالانہ کروڑوں لاگت خرچ ہونے کے باوجود مشنری کا بار بار خراب رہنا آختساب کے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے بجلی کی ازیت ناک لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پانا محکمہ کی نااہلی ہے ازیت ناک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کچھ ملازمین کی تبادلے ضروری ہے اور فوری بجلی کی نظام کی درستگی ضروری ہے.
شرکاء نے کہا کہ تحصیل اشکومن کے دو تھانوں کے حدود میں آغوا، چوریاں اور منشیات کی بڑھتی ہوئی رحجان سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہوئی ہیں.
پکورہ سے مغوی کو اغوا کرکے دوہفتے گزر گئے پولیس بازیابی میں ناکام ہوئی ہے جس سے پولیس کے اوپر بڑے سوالات جنم لے رہی ہے مغوی کو فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی نہیں بنایا گیا تو سخت ترین آحتجاج کے لیے رابطہ مہم چلایا جائے گا.
دونوں تھانوں کے حدود میں منشیات خاص کر افیون اور چرس کی بھاری کھیپ پہنچائی جاتی ہے جس سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے اس پر بروقت کریک ڈاؤن نہیں کیا گیا تو پورا علاقہ لیپٹ میں آسکتا ہے منشیات کی موجودگی بھی پولیس کی کارکردگی پر سوالات جنم لے رہی ہے حکومت یہاں سے بڑھتی ہوئی منشیات، چوریاں اور اغوا کے معاملات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکمت عملی مرتب کریں.
شرکاء نے تحصیل اشکومن میں پٹواریوں کی کمی کو بھی اڑے ہاتھوں لیا اور مطالبہ کیا کہ زمہ دار ادارے پٹواریوں کی کمی کو فوری پورا کریں.
آجلاس میں شرکاء نے تمام بینکوں اور مالیاتی کوآپریٹو سوسائٹیز میں اسٹیٹ بینک کے آحکامات کی دھجیاں اڑانے پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا گیا شرکاء نے کہا کہ بینکوں اور مالیاتی سوسائٹیز میں 27 سے 30 فیصد منافع لیا جارہا ہے حالانکہ اسٹیٹ بینک 13 فیصد کی واضح آحکامات دے چکا ہے چیف سیکریٹری اس پر سختی سے ایکشن لیں.
آجلاس میں کہا گیاکہ ضلع کونسل اور یونین کونسل کے نئے حدود بندیوں کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں فرمایشی بنیاد پر حدود بندیاں ختم کرکے عوام کی رائے کے مطابق حدود بندی ہونے تک آحتجاج برقرار رہے گا.
آجلاس میں شرکاء نے 20جنوری کو آحتجاج کا تاریخ مقرر کرتےہوئے کہا کہ اس سے قبل ضلعی انتظامیہ تمام ھیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو اگاہ کرنے کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہوئے با حالت مجبوری آحتجاج کا تعین کیا گیا

جعلسازی کیس، سینئر سول جج گلگت نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو وارنٹ گرفتاری جاری کردیا.
10/01/2025

جعلسازی کیس، سینئر سول جج گلگت نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو وارنٹ گرفتاری جاری کردیا.

08/01/2025

وزیر نوجوانان امور گلگت بلتستان ذبیع اللہ اوراسپیشل کوارڈنیٹر وزیر اعلی گلگت بلتستان یاسر تابان اعلی سطح اجلاس کے بعد حالیہ بجلی کے بحران پرقابو پانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کررہے ہیں۔۔

07/01/2025

بینش عارف کا ہنزہ دھرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کررہی...

07/01/2025

جینا ہوگا مرنا ہوگا دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا....

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ظہور کریم نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا....

07/01/2025

ہنزہ احتجاج میں بچے بھی شامل....

07/01/2025

ہنزہ طلبہ کا حکومت سے اپیل ہنزہ کو بجلی دو ہمیں بنیادی حق سے محروم رکھیں گے تو ہم تعلیم کیسے حاصل کریں گے ....

07/01/2025

ہنزہ شدید سردی میں دھرنا جاری

07/01/2025

ہنزہ طلبہ کا مطالبہ ہنزہ کو بجلی دو ورنہ دھرنا جاری رہے گا

07/01/2025

ہنزہ دھرنا پانچویں روز میں داخل خواتین بچے بوڑھے دھرنے میں شامل حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی

06/01/2025

پرونشنل ہسپتال کی صورتحال کے حوالے جانیے مریضوں کی زبانی ....
آخر کب ٹھیک ہوگا سسٹم کہاں جاتے ہیں پیسہ؟ نہ صفائی کا نظام بہتر ہے نہ دوائی دستیاب ہے نہ کوئی اور سہولت موجود ہے.....
ہر جگہ اللہ حافظ ہے کوئی اپنی زمہ داری ادا کرنے کیلیے تیار کیوں نہیں؟؟؟

06/01/2025

معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ کی پریس کانفرنس

ہنزہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنے میں خواتین بھی شامل ....دھرنا آج چوتھے روز میں داخل مسافر خوار عوام اس سردی میں روڈ ...
06/01/2025

ہنزہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنے میں خواتین بھی شامل ....
دھرنا آج چوتھے روز میں داخل مسافر خوار عوام اس سردی میں روڈ پر مگر حکمرانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی....

06/01/2025

پرونشنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت چلڈرن وارڈ کی صورتحال....
مریضوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے

06/01/2025

مشیر اطلاعات ایمان شاہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں

06/01/2025

ہنزہ۔ گنش کے مقام پر بلتستان سےتعلق رکھنے والا مزدور دیوار بنانے کے لیے کام کررہا تھا کہ اچانک اوپر سے ملبہ گرنے سے مزدور ملبے تلے دب گیا۔
ریسکیو1122ہنزہ کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکاروں اور گنش گاوں کے رضاکاروں نے انتہاٸی مہارت کے ساتھ ریسکیو آپریشن کیا اور مزدور کو ملبے سے زندہ نکالنے میں کامیاب ہوٸے۔
ابتداٸی طبی امداد دیتے ہوٸے مزدور کو ریسکیو1122کی ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنزہ منتقل کیا گیا۔

گلگت ڈسٹرکٹ صوبائی دارلخلافہ ہونے کے باعث کاروباری حب بھی ہے اور جی بی کے مختلف اضلاع کے لوگ بھی مقیم ہیں اس لئے بجلی کا...
05/01/2025

گلگت ڈسٹرکٹ صوبائی دارلخلافہ ہونے کے باعث کاروباری حب بھی ہے اور جی بی کے مختلف اضلاع کے لوگ بھی مقیم ہیں اس لئے بجلی کا لوڈ بھی بہت ذیادہ ہوتا ہے۔ لہذا ڈسٹرکٹ گلگت سے رسد ہونے والی بجلی کسی دوسرے ضلعے کو نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ نے مقامی میڈیا ہاؤس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ڈسٹرکٹ گلگت میں بجلی کی طلب کو پورا کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے لہذا گورو جگلوٹ سے پیدا کی جانے والی بجلی صرف اور صرف ڈسٹرکٹ گلگت کو ہی دی جائے گی۔ موسم سرما میں بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے ایسے میں دیگر اضلاع کو گلگت ڈسٹرکٹ سے بجلی فراہم کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔

Adresse

Democratic Republic Of The

Téléphone

+923554427200

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Women TV GB ویمن ٹی وی publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Vidéos

Partager