Shorkot TIMES

Shorkot TIMES It is a media related page where news on national and international level are telecast

30/06/2025

صحافیوں کے لیے بڑا اقدام۔
صحافی کودھمکی دینا، تشدد کرنا یا ذرائع پوچھنے پر ناقابل ضمانت مقدمہ درج ہو گا. جرنلسٹ پروٹیکشن بل منظور.

30/06/2025

یہ سیلفی جنون جب ختم ہو گا ایک نہیں دو واقعات ہوئے ہیں ، دوسرا افسوسناک واقعہ کالام کا بتایا جارہا ہے جسمیں ایک ہی خاندان کے دس افراد ریلے میں بہہ گئے _
سوچئے مرتے ہوئے ایک دوسرے کو کتنی حسرت سے دیکھتے ہوں گے !! افسوس

30/06/2025

چائنیز( FIEDMC) کی بدمعاشی 🙃اور پاکستانی حیاء کرتے ہوئے
فیڈمک ، ایک چائنیز نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر شہری کی گاڑی کا شیشہ توڑ ڈالا اور چائنیز زبان میں گالیاں بھی دیں ۔
افسوس پاکستان میں بھی پاکستانیوں کا حالات دیکھیں ذرا۔

یہ بائیومیٹرک تصدیق صرف ان ٹرانزیکشنز پر لازمی ہوگی جو:1. ایجنٹ شاپ / فرنچائز پر کی جائیں، جیسے کہ:۔JazzCash یا EasyPais...
30/06/2025

یہ بائیومیٹرک تصدیق صرف ان ٹرانزیکشنز پر لازمی ہوگی جو:

1. ایجنٹ شاپ / فرنچائز پر کی جائیں، جیسے کہ:
۔JazzCash یا EasyPaisa سے نقد رقم نکلوانا

کسی اور کو رقم بھیجنا (Send Money)

2. یہ پابندی صرف وہ ٹرانزیکشنز ہیں جو "over-the-counter (OTC)" کہلاتی ہیں، یعنی جب آپ ایپ کے بجائے دکان یا ایجنٹ سے لین دین کرتے ہیں۔

*❌ ایپ یا موبائل اکاؤنٹ کے اندر سے ہونے والی ٹرانزیکشنز پر یہ لازم نہیں:*

*اگر آپ EasyPaisa یا JazzCash ایپ کے ذریعے:*
* کسی کو رقم بھیجتے ہیں

* بل ادا کرتے ہیں

* موبائل ریچارج کرتے ہیں

* ۔QR Code اسکین کر کے ادائیگی کرتے ہیں
تو وہاں فی الحال بائیومیٹرک لازمی نہیں۔

30/06/2025
29/06/2025

جب جنگ چھڑتی ہے
تو غریبوں کے بیٹے بھرتی دفاتر کے سامنے قطار میں کھڑے ہوتے ہیں
تاکہ وطن کا دفاع کر سکیں

جبکہ امیروں کے بیٹے
پاسپورٹ آفس کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں
تاکہ وطن سے فرار ہو جائیں

اور جب جنگ ختم ہو جاتی ہے
تو وہی امیروں کے بیٹے واپس آتے ہیں
اور غریبوں کے بیٹوں پر حکومت کرتے ہیں
کیونکہ وہ اس دوران بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کر چکے ہوتے ہیں

جبکہ غریب…
اپنے خون سے اس وطن کی مٹی کو سیراب کر رہا ہوتا ہے

times

کیا آپ جانتے ہیں…کہ صرف ایک امریکی جنگی طیارہ — B-2 بمبار — 2.1 بلین ڈالر کا ہے؟اور ہم؟ہم فخر سے کہتے ہیں، "ہم نے برج خل...
29/06/2025

کیا آپ جانتے ہیں…
کہ صرف ایک امریکی جنگی طیارہ — B-2 بمبار — 2.1 بلین ڈالر کا ہے؟
اور ہم؟
ہم فخر سے کہتے ہیں، "ہم نے برج خلیفہ بنایا!"
جس کی قیمت ہے صرف 1.5 بلین ڈالر۔

تو سوال یہ ہے:
ہم نے بلندی کہاں حاصل کی؟
عمارتوں میں؟ یا سوچ میں؟

سوچیے…
ہم نے بچوں کو تاریخ کے قصے سنائے،
اور دشمن نے انہیں مستقبل کا علم سکھایا۔
ہم نے خواب دیکھے،
وہ ان خوابوں کو حقیقت بنانے میں لگے رہے۔

اب ذرا دل پر ہاتھ رکھ کر جواب دیجیے:
کیا صرف مسجدیں بنانا کافی ہے؟
یا ہمیں لیبارٹریاں بھی بنانی ہوں گی؟
کیا صرف عالم کافی ہے؟
یا ہمیں سائنسدان بھی چاہییں؟

کیا ہم نے کبھی پوچھا اپنے دل سے…
کہ جب قرآن ہمیں کہتا ہے
"دشمن کے مقابلے کے لیے طاقت تیار رکھو"
تو ہمارے پاس وہ طاقت کیوں نہیں؟

ہم نے صرف تقریریں کیں
اور انہوں نے تحقیق کی۔
ہم نے صرف دعائیں کیں
اور انہوں نے محنت کی۔

تو پھر قصور کس کا ہے؟

کیا واقعی فلسطین کے بچوں کے قاتل صرف یہودی ہیں؟
یا ہم بھی، جو کچھ نہیں کرتے…
خاموشی سے ظلم سہتے رہتے ہیں…
ہم بھی مجرم ہیں؟

سوچیے…
کیوں آج بھی ہماری زمینوں پر غیر ملکی اڈے قائم ہیں؟
کیوں ہمارے پاس وہ جنگی طاقت نہیں جو امریکہ، روس، چین یا فرانس کے پاس ہے؟

کیوں ہم صرف فخر میں جیتے رہے
اور انہوں نے مستقبل کی تیاری کی؟

یاد رکھیں…
اقبال نے کہا تھا:
"جرمِ ضعیفی کی سزا، مرگِ مفاجات ہے"

اور آج…
شاید ہم اسی سزا کے دور میں جی رہے ہیں۔

تو آئیے!
ایک بار خود سے پوچھیں:
کیا ہم جاگے ہیں؟ یا اب بھی خوابِ غفلت میں ہیں؟

بجٹ بالکل سادہ سا ہے تم کماؤ ہم کھائیں 💯
29/06/2025

بجٹ بالکل سادہ سا ہے تم کماؤ ہم کھائیں 💯

(حلف نامہ دودھ فروش یونین)ہم سب قسم کھاتے ہیں کہ آج کے بعد 10 لیٹر دودھ میں 5 لیٹر پانی نہیں ڈالیں گے۔آخر ہمارے بھی چھوٹ...
29/06/2025

(حلف نامہ دودھ فروش یونین)
ہم سب قسم کھاتے ہیں کہ آج کے بعد 10 لیٹر دودھ میں 5 لیٹر پانی نہیں ڈالیں گے۔
آخر ہمارے بھی چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ۔ بغیر پانی کے خالص دودھ سب کا حق ہے۔
گرمی بہت ہے، لہٰذا آج کے بعد ہم 10 لیٹر دودھ میں دس کلو برف ڈالنے کا عہد کرتے ہیں۔
کیونکہ ہمارے بھی چھوٹے چھوٹے بچے ہیں 🥰
منجانب: انجمن دودھ فروشاں

‏لاہور میں چائے کے زخائر دریافت.پنجاب حکومت کی کاوش سے۔۔۔
29/06/2025

‏لاہور میں چائے کے زخائر دریافت.
پنجاب حکومت کی کاوش سے۔۔۔

*عام اطلاع*  *اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق یکم جولائی سے جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے رقم نکالنے یا بھیجنے ...
29/06/2025

*عام اطلاع*
*اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق یکم جولائی سے جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے رقم نکالنے یا بھیجنے کے لیے بایومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی*
*جو لوگ جاز کیش یا ایزی پیسہ کا اکاؤنٹ کسی اور کے نام پر استعمال کر رہے ہیں، وہ فوراً ان اکاؤنٹس کو خالی کر دیں*
*اگر کوئی کسی فوت شدہ شخص کے نام پر اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہے، تو یکم جولائی کے بعد انگوٹھے کے بغیر وہ رقم نہیں نکال سکے گا، اور وہ رقم ہمیشہ کے لیے اکاؤنٹ میں ہی رہ جائے گی*
*اس کے ذمہ دار وہ افراد خود ہوں گے*
*لہٰذا فوراً اپنا اکاؤنٹ اپنے نام پر کروائیں*

Adresse

LAHORE
Democratic Republic Of The
42

Téléphone

+923026765467

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Shorkot TIMES publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager