Karachi News Times

Karachi News Times We provide you with the inside news from every perspective. Our team is working to find authentic news for our visitors.

Karachi News Times is the only social media Page which is a reliable news network.

12/08/2025

پی آئی بی کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر خان بھٹو کی ہدایات پر ناجائز تعمیرات کے خاتمے کے لئے ایکشن جاری ہے

کراچی رپورٹ امتیاز شاہ

ڈی جی کی ہدایات پر خفیہ سروے شروع کر دیئے گئے ہیں

نئے ڈی جی شاہ میر خان بھٹو ایک اصول پسند سرکاری افسر ہیں ۔ انھوں نے کرپٹ SBCA افسران اور ناجائز تعمیرات کرنے والوں کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا ہے

اس سے قبل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اعلیٰ افسر کی جانب سے بنائی گئی ویجلنس ٹیم کا سربراہ اور پوری ٹیم (دھندے) میں لگی ہوئی تھی اور بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہی تھی

اب جس کا کام کرپشن روکنا ہو ۔۔ وہ خود کرپشن میں ملوث ہو جائے تو پھر ۔۔ اللہ ہی حافظ ہے ۔۔۔

آپ ہمارے اس چینل کو لائک کریں سبسکرائب کریں کمنٹس کریں گھنٹی کا بٹن دبائیں اور مزید خبروں کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں

نوٹ ۔۔ اگر آپ کہیں بھی کوئی بھی جرم ہوتے دیکھیں تو وڈیو بنائیں اور بھیج دیں

03158262434

https://youtube.com/

12/08/2025

لاہور میں بچوں کی انوکھی واردغ

کراچی رپورٹ امتیاز شاہ

بچوں نے اپنے ٹارگٹ کو کیسے چونا لگایا ؟؟

09/08/2025
09/08/2025

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈرز/ٹھیکیدار/مانڈ والی کرنے والے اور پرائیوٹ بیٹرز ہو جائیں ہوہشیار

کراچی رپورٹ امتیاز شاہ

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر خان بھٹو کی ہدایات پر ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری ہے اور جاری رہےگا

ڈیمولیشن ٹیم پر حملے اور مزاحمت کاروں کے خلاف جب تک مقدمات درج نہیں ہوں گے ان افراد کے حوصلے بلند ہوتے جائیں گے

وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ صاحب اچھے ایماندار افسران کی حوصلہ افزائی کریں

08/08/2025

اب کسی کی سفارش چلے گی اور نہ پیسہ

افسران افسران اپنا قبلہ درست کر لیں ۔۔

کراچی رپورٹ امتیاز شاہ

پی آئی بی کالونی میں کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات میں سوسائٹی کا کردار بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔۔۔۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر خان بھٹو نے ڈائریکٹر ڈیمولیشن سجاد خان کو ٹاسک دے دیا ہے

ڈیمولیشن ٹیم گیس کٹر لے کر نکل پڑی ۔۔ آفس سے جن غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کا ٹاسک ملتا ہے فورس وہ پورا کرتی ہے

گزشتہ روز جن غیر قانونی تعمیرات کو گرایا گیا جن میں پلاٹ نمبر 438 اسٹریٹ ون اپر گزری ساؤتھ میں تمام بیم گیس کٹر سے کاٹ دیئے گئے

پلاٹ نمبر 341 اسٹریٹ ٹو اپر گزری کا 6th فلور ختم کر دیا گیا

پلاٹ نمبر 41 1/K ناظم آباد نمبر 1 ۔۔ کا 4th فلور پورشن عدالتی احکامات پر توڑ دیا گیا

پلاٹ نمبر 33/1 1J ناظم آباد غیر قانونی 2nd فلور توڑ دیا گیا

پلاٹ نمبر 128G بلاک 2 PECHS غیر قانونی 3rd فلور توڑ دیا گیا

پلاٹ نمبر 127 D1 ایریا ماڈل کالونی اس جگہ غیر قانونی دکانیں نکالی گئی تھیں جنہیں توڑ دیا گیا

پلاٹ نمبر 788R سیکٹر 31 ۔۔ 2C غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا 3rd فلور منہدم کر دیا گیا ہے

پیر الٰہی بخش کالونی PIB COLONY کے پلاٹ نمبر 1056 پر بنائے جانے والے غیر قانونی پورشن گرا دئیے گئے ہیں

پلاٹ نمبر C31 بانٹوا نگر لیاقت آباد میں بنایا جانے والا غیر قانونی 3rd فلور گرا دیا گیا

اسی طرح پلاٹ نمبر 503 شریف آباد لیاقت آباد نمبر ون میں غیر قانونی طور پر ملی بھگت سے بنایا جانے والا 3rd فلور ۔۔ گیس کٹر لگا کر منہدم کر دیا گیا ہے

جبکہ گزشتہ روز پیر الٰہی بخش کالونی PIB COLONY کے پلاٹ نمبر J51 کی غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے جب ڈیمولیشن اسٹاف ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد خان کی ہدایات پر پہنچی تو مذاکرات ہوئے اس کے بعد ڈیمولیشن اسٹاف مالکان کو وارننگ جاری کر کے چلے گئے

اطلاعات کے مطابق یہ جگہ مرحوم ابراہیم ڈبو کی ہے ۔۔ جسے ان کے صاحزادے کامران ڈبو بنوا رہےہیں۔ اس رہائشی مکان کا چالان سوسائٹی میں بھر دیا گیا ہے لیکن اس مکان کے تعمیر کی اجازت SBCA نے نہیں دی ہے

اسی طرح SBCA کے راشی افسران کی ملی بھگت سے 14 نمبر پلاٹ مکان D/8/F میں کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات دور سے دکھائی دے رہی ہیں

ڈیمولیشن ٹیم کو متحرک کر دیا گیا ہے خفیہ سروے شروع !!!

پلاٹ نمبر 1056 PIB COLONY کا غیر قانونی پورشن گرا دیا گیا

اپر گزری پلاٹ نمبر 438 اور 341 پر بنایا گیا 6th فلور گرا دیا گیا

پلاٹ 128G بلاک 2 کا غیر قانونی 3rd فلور مسمار کردیا گیا

غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف FIR درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ڈی جی SBCA شاہ میر خان بھٹو

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ہدایات پر غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کا عمل جاری ہے ۔۔

ڈیمولیشن اسٹاف جس جگہ توڑ پھوڑ کرنے جائے تو وھاں کی بریانی کیک پیسٹری اور چائے کولڈڈرنک نہ لے ۔۔۔

آپ ہمارے اس چینل کو لائک کریں سبسکرائب کریں کمنٹس کریں گھنٹی کا بٹن دبائیں اور مزید خبروں کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں

نوٹ ۔۔ اگر آپ کہیں بھی کوئی بھی جرم ہوتے دیکھیں تو وڈیو بنائیں اور بھیج دیں

03158262434

https://youtube.com/

05/08/2025

کراچی کے کھرب پتی پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کب شروع ہو گا ؟؟؟؟؟

کراچی رپورٹ امتیاز شاہ

کراچی میں ہائیڈرنٹس کی نیلامی میں تاخیر کی اصل وجہ کیا ہے،،،،،؟؟؟
ہائیڈرنٹس کی نیلامی کی مدت 29 مئی کو ختم ہوچکی ہے اب بغیر کسی اجازت نامے کے ٹھیکہ جاری ہے،
این ایل سی ہائیڈرنٹ کے علاوہ کراچی میں چار ہائیڈرنٹس غیر قانونی چلنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ 12 ہائیڈرنٹس غیر قانونی چل رہے ہیں۔ سب سوئل کے نام پر کئی درجن غیر قانونی ہائیڈرنٹس سے کراچی کا پانی چوری کا سلسلہ جاری ہے،

ہائیڈرنٹس کی نیلامی میں تاخیر، بغیر کسی حکمنامہ کے تھیکیداروں کی مدت زبانی غیر معینہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ پانی کے منافع بخش کاروبار میں بڑے بڑے سیاسی مذہبی،انتظامیہ کے ساتھ کاروباری شخصیات متحرک اور سرگرم عمل ہیں۔ کراچی میں زمین کے بعد سب سے کم وقت میں پیسے کمانے کا شعبہ ہائیڈرنٹس اور ثینکرز کا کاروبار ہے۔ہائیڈرنٹس کی نیلامی کا ٹھیکے کی مدت 29 مئی کو ختم ہوچکی ہے۔ ہائیڈرنٹس کی پانچویں مرتبہ دو سال کی مدت کا نیلامی عام کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ نیلامی ماہ جون 2025ء میں منعقد ہونے کی توقع تھی جو ماہ اگست کے آغاز میں بھی شروع نہ ہوسکا۔ میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن مرتضی وہاب ہائیڈرنٹس کی نیلامی سے قبل اپنا سسٹم لانے کے خواہش مند ہیں اور مبینہ طور پر ٹینڈر ڈاکومنٹ کی تیاری میں متعدد مرتبہ تبدیلی کے باعث اب تک تیار نہ ہوسکا۔ ٹرانسپورٹ کمیٹی سمیت دیگر پانچ کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین واٹر کارورپشن مرتضی وہاب کی ہدایت پر ٹینڈر ڈاکومنٹ میں بار بار تبدیلی کرنے کے باعث مکمل نہ ہوسکا۔ ہائیڈرنٹ سیل کے انچارج صدیق تنیو چیئرمین بورڈ مرتضی وہاب کے منظور نظر اور جوئینر گریڈ 17 افسر ہیں، جس کی نااہلی کے باعث نیلامی کا پہلا ٹینڈر ڈاکومنٹ بھی مکمل نہ ہوسکا۔ ،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف انجینئر سپلائی محمد علی شیخ کی نگرانی میں ٹرانسپورٹ کمیٹی نے ٹینکرز کے نرخ 1550 روپے سے بڑھا کر 2300 روپے تجویز کیا تھا۔ موجودہ CEO احمدعلی صدیقی نے کم کرکے 1900روپے 1000 گیلن کردیا تھا۔ چیئرمین بورڈ نے ٹرانسپورٹ کا نرخ فی کلومیٹر کے بجائے 25 ٹاون کی سطح پر کرنے کی ہدایت کی جو تاخیر کا سبب بن گیاہے۔ کسی عوامی مشاورت کے بغیر فیصلہ کیا جارہا ہے۔ ٹرانسپورٹ کمیٹی موجودہ ٹینکروں کی فلینگ چارجز، ٹرانسپورٹ کے اخراجات کے ساتھ بجلی کے بلوں میں اضافے میں توسیع کا فیصلے کرچکے ہیں، کمیٹی کا کہنا ہے کہ سروے، دو سالوں میں پیٹرول، ڈیزل، ٹینکروں کی مرمت و دیکھ بھال کے نرخ بھی حاصل کیئے ہیں جس کی مدد سے آئندہ ہفتے تک پانی کے نرخ سمیت دیگر چارجز کا تعین کیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ہائیڈرنٹس کے ساتھ ٹینکرز و سروس میں رشوت، کمیشن،کک بیک سے اربوں روپے کے سسٹم بند ہونے کا دعوی سامنے آگیا ہے اربوں روپے کراچی میں WHITE GOLD کے طور پر کمایا جارہا ہے اور رشوت کمیشن،کک بیک حصہ بقدر جثہ ہر سطع پر تقسیم کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رشوت کمیشن کک بیک کا سسٹم کا طریقہ کار تبدیل ہوگیا ہے اور نئے افراد براہ راست سندھ سرکار کو پہنچا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شیر محمد کی قاسم اینڈ برادرز(سخی حسن)ضلع وسطی،شاہ محمد خان اینڈ شاہ بلڈر جے وی کو کرش پلانٹ منگھوپیر ضلع غربی، ایس ایم طارق اینڈ برادرز کو NEK-II ضلع شرقی،غلام نبی واٹر کنٹریکٹرز کو نیپا چورنگی ضلع ایسٹ، ضلع جنوبی کو شیر پاؤ(اسٹیل ملز) ہائیڈرنٹ اور سرمد اعوان کی ایچ ٹو او انٹرپرائز صفورا ضلع ملیر، بلازون انٹرنیشنل کو کرش پلانٹ منگھوپیر ضلع کیماڑی دیا گیا ہے۔ ایچ ٹو کمپنی سینٹر شہادت اعوان کے بھائی سرمد اعوان کا ہے۔ دلچسپ امریہ ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کراچی کے چھ اضلاع میں چھ ہائیڈرنٹس لگانے کی منظوری دینے پر نیلامی کا اعلان کیا۔ تین ستمبر 2017ء کو ٹھیکہ الاٹ کردیا گیا لیکن ساز باز کرکے ٹھیکہ منظور نظر ٹھیکے داروں کو دیا گیا تھا۔ 7 نومبر 2017ء کی تاریخ میں ورک آڈر جاری کیا گیا تھا۔ ٹھیکے کی معیاد دو سال تھی،۔ ہائیڈرنٹس مافیا سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود کراچی میں سرکاری چھ ہائیڈرنٹس کے علاوہ نیشنل لاجسٹک سیل،ڈپٹی کمشنر غربی کی نگرانی میں بلدیہ ٹاون میں غیر قانونی ہائیڈرٹنس بھی شہر میں پانی کے گھناونا کاروبار کے ساتھ پانی کی خرید و فروخت بھی جاری ہے۔کراچی میں پانی مافیا (Water Mafia) کے بڑ ے بڑے کارندے متحرک اور سرگرم عمل ہیں وہ گذشتہ نیلامی میں ناکام ہوئے تھے انہوں نے بھی جہدوجہد تیز کردی ہے۔ ایک مافیا کا میلہ لگے گا۔ سیاسی، مذہبی، سماجی کاروباری طبقہ کے علاوہ زیر زمین کاروبار کرنے والے بھی شامل ہیں۔ کارپوریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ چکرا گوٹھ پر چلنے والا غیر قانونی ہائیڈڑنٹ افضل، نورا سمیت دیگر افراد چلا رہے ہیں جن کو سیاسی و انتظامی شخصیات کی سپورٹ حاصل ہے،مبینہ طور اس ہائیڈرنٹ کے خلاف آپریشن کرنے کی ہدایت کی اور جب آپریشن کرنے جارہے تھے تو موجودہ CEO احمد علی صدیقی نے فون پر آپریشن ٹیم کو واپس بلوا لیا تھا۔ غیر قانونی سہولت کاری اگر CEO کی سطع پر کی جائے گی تو غیر قانونی کاموں کے خلاف کاروائی ممکن ہی نہیں ہے اور سرکار کی رٹ بھی قائم نہ ہو گی۔ مبینہ طور پر شاراع فیصل، ڈالمیا روڈ پر بھی ہائیڈرنٹس چل رہا ہے،تین ہٹی مزار کے عقب میں،پٹیل پاڑہ کے قریب، جنجال گوٹھ،حمعہ گوٹھ شاہ فیصل کالونی،ملیر ندی،انڈسٹری لانڈھی،بنگالی موڑ سہراب گوٹھ، گرم چشمہ منگھوپیر، کورنگی ریفائری،لانڈھی،میمن گوٹھ،شیرشاہ ،حب پمپنگ اسٹیشن کے نزدیک اور اس کے اردگرد دیگر مقامات پر غیر قانونی ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں، اسی لیئے سندھ حکومت نے ٹیکنیکل سی ای او کئی ہے تاکہ کراچی شہر میں جتنے بھی غیر قانونی دھندے ہو رہے ہیں اس پر آنکھ بند رکھی جائے ۔ کراچی کے درجنوں سب سوئل لائسنس یافتہ بھی کراچی کے لائنوں میں کھلے عام پانی چوری کرنے کا گھناؤنا کاروبار کر رہے ہیں،ذراءع کا کہنا تھا کہ کورنگی انڈسٹر ی میں قصتوری فیکڑ ی مالکان 40سب سائل بورکررکھنے کا انشکاف ہوا جو اردگرد فیکڑیوں پانی سپلائی کررہے ہیں مبینہ طور پر 2017سے سب سوئل کی سپلائی کررہے کارپوریشن کی لائنوں سے کراچی کا پانی چوری کررہے ہیں سب سوئل کے مافیا شکیل مہر اور دیگر 18 لائسنس یافتہ پاری چوری کرنے کا الزام لگایا جارہا یے جبکہ حب کینال سے سینکڑوں ٹینکروں کے ذریعے پانی چوری کھلے عام کی جا رہی ہے۔ سندھ حکومت نے ادارے میں ٹیکنیکل سی سی او اسی لیئے لگایا ہے تاکہ وہ بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو سکیں۔

آپ ہمارے اس چینل کو لائک کریں سبسکرائب کریں کمنٹس کریں گھنٹی کا بٹن دبائیں اور مزید خبروں کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں

نوٹ ۔۔ اگر آپ کہیں بھی کوئی بھی جرم ہوتے دیکھیں تو وڈیو بنائیں اور بھیج دیں

03158262434

https://youtube.com/

04/08/2025

قوم آج 4 اگست یوم شہداء سندھ/کراچی
پولیس منا رہی ہے

کراچی رپورٹ امتیاز شاہ

پولیس کے 2500 سے زائد شہداء نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی ہے

شہید SSP چودھری اسلم DSP علی رضا SI سعید اللہ خالد قریشی سمیت تمام کو ہم سلام عقیدت

پولیس کے شہداء کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں ۔ IGP غلام نبی میمن

پولیس دھشتگردوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف فولادی دیوار ہے آئی جی سندھ غلام نبی میمن

04/08/2025

Karachi News Time's Report

آج 4 اگست

یوم شہداء پولیس

کشمور کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کر کے اپنا کیمپ آفس قائم کردیا

03/08/2025

پریڈی اسٹریٹ پر پولیس کی ملی بھگت سے تجاوزات قائم ہیں

کراچی رپورٹ امتیاز شاہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو صاحب ۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا ۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ ۔ ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ سید علی رضا اور ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا صاحب ۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی توجہ فرمائیں

03/08/2025

ضلع جنوبی کے DIG اور ٹریفک پولیس SSPs
ساؤتھ توجہ فرمائیں

کراچی رپورٹ امتیاز شاہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو
صاحب انکروچمنٹ کے خاتمے کا حکم دیں

01/08/2025

آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت 2 مختلف اجلاس ۔۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی عامر فاروقی صاحب کے ہمراہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ASI منتخب ہونے والوں کو شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔۔۔

کراچی رپورٹ امتیاز شاہ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اے ایس آئی منتخب ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اعزازمیں تقریب۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی کے محمدعلی شاہ آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں ایڈشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیزسمیت دیگرافسران کی شرکت۔

تقریب میں سی پی او کے مختلف یونٹوں میں تعینات ایس پی ایس سی سے اے ایس آئی منتخب ہونے والے 6پولیس اہلکاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اہلکاروں کا ڈیوٹی کے دوران مسابقتی امتحان پاس کرکے افسرمنتخب ہونا سندھ پولیس کے لئے اچھا آغازہے۔ آئی جی سندھ

پڑھے لکھے افراد کی سندھ پولیس میں شمہولیت ہماری پولیسنگ اور تھانہ کلچرکو یقدم تبدیل کررہی ہے۔ آئی جی سندھ

تھانہ کلچر کا تبدیل ہونا عوام کوبراہ راست خوشگوار اور عوام دوست ماحول فراہم کررہا ہے۔ آئی جی سندھ

حکومت نے تھانہ کلچرکومزیدبہتربنانے لئے فنڈزدیے ہیں۔ آئی جی سندھ

پولیس کی جرائم بالخصوص منشیات کے خلاف حالیہ مہم کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ آئی جی سندھ

نتائج کی بدولت منشیات کی خریدوفروخت میں کمی اور نوجوان نسل کو محفوظ بنانے کا سبب بن رہی ہے آئی جی سندھ

سندھ پولیس وہ محکمہ ہے جو ضرورت مندوں کی ضرورت کے وقت کام آتا ہے۔ آئی جی سندھ

خدمات کرنے کا مینڈیٹ سندھ پولیس سمیت صرف چندمحکموں کے پاس ہے۔ آئی جی سندھ

عوام پولیس سے بنیادی طورپر سیکورٹی سروس چاہتے ہیں۔ آئی جی سندھ

عوام کو بہترسیکورٹی سروس دینا جرائم کے خاتمہ کا بنیادی کلیہ ہے۔ آئی جی سندھ

جب ہم ٹیم کی صورت کام کرتے ہیں تو اچھے نتائج برآمدہوتے ہیں۔ آئی جی سندھ

قبل ازیں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں یومِ آزادی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات، امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز ، ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ہدایت کی کہ 14 اگست کے موقع پر شہریوں کو محفوظ، پُرامن اور سہولت بخش ماحول فراہم کرنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ، کومبنگ اور سرچ آپریشنز کے تسلسل کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی، جن کی براہِ راست نگرانی سینئر افسران خود کریں گے۔

پولیس چیف نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

آپ ہمارے اس چینل کو لائک کریں سبسکرائب کریں کمنٹس کریں گھنٹی کا بٹن دبائیں اور مزید خبروں کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں

نوٹ ۔۔ اگر آپ کہیں بھی کوئی بھی جرم ہوتے دیکھیں تو وڈیو بنائیں اور بھیج دیں

03158262434

https://youtube.com/

01/08/2025

Advocate Khwaja Shams ul Salam overall life, incident and Targeted | Karachi News Times |

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi News Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share