01/11/2025
کراچی میں سڑکوں پر غیر قانونی کرسیاں میزیں لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کارروائی کے دوران 103 ہوٹل سیل کر دیئے گئے ہیں
کراچی رپورٹ امتیاز شاہ
عوامی مقامات، سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو قبضوں سے پاک کیا جائے، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر کمشنر کراچی اور ضلعی انتظامیہ نے کراچی بھر میں سڑکوں پر غیر قانونی سیٹنگ اور پارکنگ کرنے والے ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکز کے خلاف ایک جامع کارروائی کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے ۔۔
یہ وسیع پیمانے پر کارروائی 27 اکتوبر سے 30 اکتوبر 2025 تک جاری رہی، جس کے دوران 103 ہوٹلوں اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو عوامی مقامات پر غیر قانونی قبضہ کرنے اور گاڑیوں و پیدل چلنے والوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ ڈالنے پر سیل کر دیا گیا ۔۔
کل 103 ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکز کو کراچی کے مختلف علاقوں میں پہلے مرحلے میں کارروائی کے دوران سیل کیا گیا۔
ضلعی سطح پر تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں 12 ہوٹل سیل کیے گئے جن میں 2 سول لائنز، 7 گارڈن اور 3 آرام باغ کے علاقے شامل ہیں۔ ضلع وسطی میں 46 ہوٹل سیل کیے گئے جن میں 25 گلبرگ، 8 لیاقت آباد، 8 ناظم آباد اور 5 نارتھ ناظم آباد کے علاقے شامل ہیں۔ اسی طرح ضلع شرقی میں 21 ہوٹل سیل کیے گئے،
جن میں گلشن اور فیروزآباد کے علاقے شامل ہیں۔
ضلع کورنگی میں 9 ہوٹل کورنگی اور لانڈھی کے علاقوں میں سیل کیے گئے۔
جبکہ ضلع ملیر میں 8 ہوٹل ماڈل کالونی اور شاہ فیصل کے علاقوں میں بند کئے گئے۔
اس کے علاوہ ضلع غربی میں 9 ہوٹل اورنگی اور سائٹ کے علاقوں میں سیل کئے گئے،
اور مزید خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مختلف علاقوں میں میں سیل کئے گئے۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے مطابق اس فیصلہ کن کارروائی کا مقصد عوامی سہولت کو یقینی بنانا، شہریوں کے گزرنے کے حق کو بحال کرنا اور شہر کی مصروف سڑکوں اور راستوں پر نظم و ضبط قائم رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تجارتی ادارہ عوامی جگہوں کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کر سکتا، اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات شہریوں کی ملکیت ہیں،
نجی کاروبار کے لئے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی غیر قانونی سیٹنگ نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتی ہے بلکہ عوامی سلامتی اور صفائی کے سنگین مسائل بھی پیدا کرتی ہے۔
انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت دی کہ وہ مسلسل نگرانی جاری رکھیں اور شہر کو غیر قانونی قبضوں سے پاک رکھنے کے لئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عوامی جگہوں کو ناجائز قبضوں سے واگزار کرانے، شہری انتظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کے لئے صاف، منظم اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
سڑکوں پر کرسیاں اور ٹیبل لگا کر کاروبار کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف جاری کارروائیاں اسی وسیع تر مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد شہری نظم و ضبط میں بہتری اور صوبے بھر میں بہتر شہری ماحول کو فروغ دینا ہے۔
آپ ہمارے اس چینل کو لائک کریں سبسکرائب کریں کمنٹس کریں گھنٹی کا بٹن دبائیں اور مزید خبروں کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں
نوٹ ۔۔ اگر آپ کہیں بھی کوئی بھی جرم ہوتے دیکھیں تو وڈیو بنائیں اور بھیج دیں
03158262434
https://youtube.com/