Kurram News PK

Kurram News PK ضلع کرم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے کرم نیوز پی کے پیج ضرور لائک کریں اور فالوں کیجے ہر پوسٹ اپنے دوستوں کی ساتھ آگیے ضرور شیر کریں

دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او ہنگو اور ایس ایچ او زخمی ہیں آپریشن ذرگری میں شروع ہےہنگو/آپریشن/ ڈی پی او زخمیہنگو: دوآ...
19/07/2025

دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او ہنگو اور ایس ایچ او زخمی ہیں آپریشن ذرگری میں شروع ہے

ہنگو/آپریشن/ ڈی پی او زخمی

ہنگو: دوآبہ میں پولیس اور ٹل سکاوٹس کا خوارجیوں کےخلاف آپریشن۔ پولیس

ہنگو: علاقہ زرگیری، شناوڑی سمیت دیگر علاقوں میں ٹارگٹ آپریشن کیا گیا۔ پولیس

ہنگو: آپریشن ڈی پی او خالد خان کی سربراہی میں ہو رہا ہے۔ پولیس

ہنگو: ڈی پی او خالد خان اور ایس ایچ او دوآبہ نبی خان آپریشن کے دوران زخمی ہو گئے۔ ڈی ایس پی امجد خان

ہنگو: آپریشن میں ابھی تک ایک دشتگرد نہیں مارا

ہنگو: آپریشن تاحال جاری ہے۔ پولیس

18/07/2025

قبائلی ضلع کرم میں جاری بدامنی کے خلاف صدہ بازار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، جس میں عوام بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ احتجاجی مظاہرے میں سول سوسائٹی اور تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی، جبکہ صدہ بازار میں احتجاجاً نمازِ جمعہ بھی ادا کی گئی۔ حالیہ دنوں میں کرم میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ملک حبیب خان نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاراچنار کے نواحی علاقوں پیواڑ اور شلوزان ...
18/07/2025

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ملک حبیب خان نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاراچنار کے نواحی علاقوں پیواڑ اور شلوزان میں قائم پولیس تنصیبات کا دورہ کیا

دورے کے دوران ڈی پی او کرم نے روڈ پروٹیکشن فورس، پولیس چیک پوسٹ خمزے، سپینہ شگہ، پیواڑ سید محمود اور شلوزان تنگی میں قائم پوسٹوں کا تفصیلی سیکیورٹی معائنہ کیا

انہوں نے وہاں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں ان کی بہترین سیکیورٹی خدمات کو سراہا، نقد انعامات تقسیم کیے اور سیکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں

ڈی پی او کرم ملک حبیب خان نے جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ سیکیورٹی ڈیوٹی کے دوران مکمل چوکسی اختیار کریں اور امن دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھیں

انہوں نے پولیس اہلکاروں کو دورانِ ڈیوٹی مکمل مستعدی، ایمانداری اور خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے کی سختی سے تاکید کی

مزید برآں ڈی پی او کرم ملک حبیب خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ ضلع بھر میں اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر تعینات نفری کو ہر وقت ہائی الرٹ رکھا جائے۔

ہمیں امن چاہیے 🕊️🙏ضلع کرم
18/07/2025

ہمیں امن چاہیے 🕊️🙏
ضلع کرم

کرمُ امن مرچ تیاری
18/07/2025

کرمُ امن مرچ تیاری

کل یعنی بروز جمعہ تمام کرمیوال اپنے گھروں سے نکل کر اپنے مستقبل کی خاطر کرم امن مارچ میں شرکت کریں۔  #کُرم_آمن_مارچ 🌟🎉👏💖
17/07/2025

کل یعنی بروز جمعہ تمام کرمیوال اپنے گھروں سے نکل کر اپنے مستقبل کی خاطر کرم امن مارچ میں شرکت کریں۔
#کُرم_آمن_مارچ
🌟🎉👏💖

16/07/2025

شہید ڈاکٹر طلا محمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا افسوسناک اور قابلِ مزمت بدامنی چاہتے ہے

حکومت نے مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔پیٹرول 5 روپے 36 پیسے، ڈیزل 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا۔
16/07/2025

حکومت نے مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔پیٹرول 5 روپے 36 پیسے، ڈیزل 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا۔

انا لله ؤ انا الیہ راجیعون 😭😭😭😭افغانستان شاعر مطیع الله تراب صیب آج ہارٹ اٹیک سے فوت ہوگیا الله تعالیٰ جنت الفردوس میں ا...
15/07/2025

انا لله ؤ انا الیہ راجیعون 😭😭😭😭
افغانستان شاعر مطیع الله تراب صیب آج ہارٹ اٹیک سے فوت ہوگیا الله تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں اور گھر والوں کو صبر جمیل عطاء فرمائیں آمین ثم آمین 🤲🤲🤲

14/07/2025

افسوس ناک خبر
اپر ضلع کرم تری منگل گاؤں صرصرنگ کے دو جوان مزدوری کے عرض پنجاب میں اپنے بچوں کیلئے خلال رزق کماتے کماتے اپنی زندگی قربان کر دیا ۔۔
دونوں نوجوانوں کا نمازی جنازہ اپنے آبائی گاؤں صرصرنگ منگل میں آج 6 بجے ادا کردی گئی ہے ۔۔
اللہ تعالیٰ سے دوعا کرتے ہے کہ دونوں نوجوانوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور گھر والوں صبر جمیل عطا فرمائے

وفاقی حکومت کا فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے فرنٹیئ...
13/07/2025

وفاقی حکومت کا فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو ملک گیر وفاقی فورس میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے

اس پر عمل درآمد کے لیے، وفاقی کابینہ کی طرف سے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترامیم کی منظوری کے بعد، پورے پاکستان میں ایف سی کے دائرہ اختیار کو بڑھانے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کیا جائے گا، ذرائع

ذرائع کے مطابق اس فورس کا نام بدل کر فیڈرل کانسٹیبلری رکھا جائے گا

فیڈرل کانسٹیبلری کو چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے کا اختیار دیا جائے گا، ذرائع

آرڈیننس کے نفاذ کے بعد، نئی فورس کے لیے ملک بھر میں بھرتی کی جائے گی، جس کے ملک بھر میں دفاتر قائم کیے جائیں گے، ذرائع

تنظیم نو فریم ورک کے تحت، فیڈرل کانسٹیبلری کی کمانڈ پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کریں گے، ذرائع

فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام سے ملکی داخلی سلامتی اور امن او عامہ کے قیام میں خاطر خواہ مدد ملے گی، ذرائع

اس اقدام کو قومی سطح پر داخلی سلامتی کے طریقہ کار کو مضبوط اور مرکزی بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، دفاعی ماہرین

پشاور گورنر فیصل کریم کنڈی صاخب کا ڈاکٹر عبد القادر کی گھر آمد  گورنر خیبرپختونخوا، جناب فیصل کریم کنڈی صاحب، کی اورکزئی...
13/07/2025

پشاور گورنر فیصل کریم کنڈی صاخب کا ڈاکٹر عبد القادر کی گھر آمد
گورنر خیبرپختونخوا، جناب فیصل کریم کنڈی صاحب، کی اورکزئی ہاؤس پشاور آمد اور ڈاکٹر عبدالقادر اورکزئی اور دیگر فیملی ممبران سے ملاقات ہمارے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے۔ کرم کے عمائدین کی جانب سے آپ کا پرتپاک استقبال اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم آپ کی آمد سے کس قدر خوش اور ممنون ہیں۔ آپ کا یہ دورہ، جو کہ سابق فاٹا کی بہتری بالعموم اور کرم کی ترقی بالخصوص کے پیش نظر تھا، ہمارے دلوں میں محبت اور اپنے پن کا احساس اجاگر کر گیا ہے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سے ہمارے لیے وقت نکالا۔ آپ کی یہ آمد، ہمارے علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آپ کے عزم کا مظہر ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں یہ خطہ مزید ترقی کی منازل طے کرے گا۔








Faisal Karim KundiPakistan Peoples Party - PPP
Bilawal Bhutto Zardari

Adresse

Democratic Republic Of The

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Kurram News PK publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager